ذہین لوگوں کے پاس سب سے کم چیز جو میں جانتا ہوں وہ خوشی ہے۔ (ایرنیسٹ ہمینگوے)
یہ کوٹ #ایرنسٹ کا ہے جو مشہور امریکی ناولسٹ اور جرنلسٹ تھے۔ اور اس کوٹ کے بعد اس پر بحث چھڑ گئی۔ بڑے بڑے فورمز پر اس پر بحث ہوئی۔
اسی موضوع پر یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر راج نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام ہے ” اگر تم سمارٹ ہو تو تم خوش کیوں نہیں ہو؟
مختلف ریسرچز میں ان کی درج ذیل وجوہات بیان ہوئی ہیں۔
1: چیزوں کا بہت گہرا اور وسیع تجزیہ کرنا۔
2: آسمان کو اپنا منزل قرار دینا۔
3: ایسی ماحول کی تلاش میں رہنا جہاں پر اس کے آیڈیاز چیلنج ہوں اور اس پر تنقید ہو۔
4: اپنے نظریات کی وجہ سے دنیا میں تنہائی محسوس کرنا۔
5: خود کو جج کرتے ہوئے بہت زیادہ سخت سوچ رکھنا اور اپنی ہر چیز میں نقص نکالنا۔
6: لمٹ لیس مائنڈ سیٹ کا ہونا۔
7: خوشی اور سکون کا گہرا تعلق سوشل سرکل سے ہے۔ ماں باپ دوست رشتے دار محبوب وغیرہ۔ لیکن سوشل معاملات میں یہ زیرو ہوتے ہیں۔ خاص کر یہ باہری دنیا سے کٹے ہوئے ہوتے ہیں اور کمٹمنٹس نہیں کرتے۔زیادہ دوست نہیں رکھتے۔ اور اکثر رشتوں سے بھاگتے رہتے ہیں۔
8: یہ ایموشنز کے ساتھ ڈیل نہیں کر سکتے۔ جذبات کے معاملے میں یہ بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔
9: ایک دلچسپ بات یہ کہ یہ لوگ سوشل معاملات میں اکثر بیوقوف بن جاتے ہیں۔
10: ان کی ذہانت ان کیلے ایک زنجیر یا بوجھ بن جاتی ہے۔ اور یہ جینے والی زندگی نہیں جی پاتے ہیں۔
(تقریباً ماخوز)
——–
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...