تعلیم گھر، پریاگ راج، حمیدیہ گرلز انٹر کالج کی طالبات کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے
گذشتہ ۱۸؍ جون ۲۰۲۲ء کو یو ۔ پی۔ بورڈ آف ہائی اسکول اینڈ انٹر میڈئیٹ نے دسویں اور بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بچیوں نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہر کے حمیدیہ گرلز انٹر کالج کا بھی رزلٹ شاندار رہا۔بارہویں کی طالبات نے جہاں ۱۶۔۹۹فی صد کامیابی درج کرائی وہیں دسویں کا رزلٹ ۴۔۹۸ فی صد رہا۔انٹر میڈئیٹ کی تقریباً ۵۵فی صد طالبات کی فرسٹ ڈویژن آئی۔ واضح ہو کہ حمیدیہ گرلز انٹر کالج ۱۹۳۲ء میں شہر کی گنجان آبادی والے علاقے پتھر گلی میں شروع کیا گیا جو ترقی کرتے ہوئے آج الہ آباد یونیورسٹی کا ایک پی جی کالج بن چکا ہے۔تعلیم گھر قوم کی بچیوں کی اعلیٰ کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ بچیوں نے کووڈ کی نا مساعد حالات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ان کے والدین ، اساتذہ ، کالج کی پرنسپل اور مینیجمنٹ سب داد و ستائش کے مستحق ہیں جنھوں نے طالبات کی مستقل حوصلہ افزائی کی جس کے نتیجے میں بچیوں نے اچھے مستقبل کی جانب قدم بڑھا یا۔دسویں کلاس میں شاندار کامیابی درج کرنے والی شاہوار معطر ۵۔۸۶فیصد نمبروں کے ساتھ کالج میں سر فہرست رہیں۔ان کے علاوہ یاسمین سلطانہ، اسماء فاطمہ، نصرت انوار، صغرا صدیقی، زینب نیاز، شفا پروین، عذیرہ انصاری اور بارہویں کلاس کی نسبہ بانو، زینب اکرم ، شانزہ حمید خان، ندا پروین ، نمرہ آفرین، شائقہ خان، شفا شعبان اور رفقاء احمدوغیرہ نے اچھے نمبر لا کر کالج اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔تعلیم گھر (کنیز فاطمہ ایجوکیشنل سوشل ویلفیر اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی ، کریلی) ان تمام بچیوں کو ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے قوم کی بچیوں کے تابناک مستقبل کی دعا کرتا ہے۔
ایک زبان کے ادب کا دوسری زبان میں ترجمہ: مسائل اور چیلنجز
ادب کا ترجمہ ایک فن ہے جو محض الفاظ کا ترجمہ کرنے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایک ثقافت،...