اِس محاورے سے تو آپ سبھی واقف ہوں گے اور اِس کا مفہوم بھی جانتے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ اِس کا لفظی مطلب جانتے ہیں؟ مالدیپ کے جزائر سے ایک خاص قسم کے گھونگا ملتا ہے جو ایک طرف سے پھٹا ہوتا ہے۔ جسے مغلیہ دور میں سب سے کم قدر والی کرنسی پھوٹی کوڑی کا نام دیا گیا۔ ایک دوسرا خاص قسم کا گھونگا جو تین پھوٹی کوڑیوں کے برابر ہوتا ہے ایک کوڑی کہلاتا ہے۔
چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے
کسی کنجوس کو اکثر اِسی محاورے سے طعنہ دیا جاتا ہے۔ لیکن کنجوس کے پاس یہ اتنی اہم شے دمڑی کیا ہے، جسے وہ اپنے سینے سے لگا کر رکھتا ہے؟ دمڑی بھی مغلیہ دور کی کوڑی کی نسبت زیادہ قدر والی کرنسی ہوتی تھی۔ جو ایک کانسی کا سکہ ہوا کرتا تھا۔ دس کوڑیاں مل کر ایک دمڑی بناتی تھیں۔ سو ایک دمڑی میں تیس پھوٹی کوڑیاں ہوتی ہیں۔
پائی پائی کا محتاج ہونا
یہاں پائی کا لفظی مطلب ریاضی والا پائی نہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر طلبہ کو جیومیٹری سے سخت نفرت ہے۔ بلکہ پائی یہاں پر کرنسی کا نام ہے جو مغل دور میں استعمال ہوتی تھی۔ دو دمڑیوں سے ڈیڑھ پائی بنتی ہے۔
دھیلے کا کام نہ آنا
حضرات یہاں دھیلے سے مراد آنکھ کے ڈیلہ کو ہرگز مت لیجیے گا۔ وہ آپ کے دیکھنے کے کام ضرور آتا ہے۔ یہاں دھیلے سے مراد بھی کرنسی ہی ہے۔ پانچ پائیاں مل کر ایک دھیلہ بناتی ہیں۔ فقط آٹھ دھیلوں سے چار پیسے بنتے ہیں۔ یعنی دو دھیلوں کا ایک پیسہ ہوتا ہے۔
دو ٹکے کی عورت
پاکستان میں کہرام تب مچا جب "میرے پاس تم ہو!” میں دانش نے مہوش کو دو ٹکے کی عورت کہا۔ لیکن کیا ٹکا اتنی گری پڑی چیز ہے؟ ٹکا بھی ایک کرنسی ہے جو دو پیسے کے برابر ہوتی ہے اور تین پیسے سے ایک آنہ بنتا ہے۔
سولہ آنے سچ ہونا
جب آپ سچ، حق اور دلائل کے ساتھ بات کریں تب ہی آپ کی کہی بات کی کوئی قدر و قیمت ہو گی اور کوئی آپ کو سُنے گا۔ لیکن آنے کا لفظی مطلب کیا ہے جس کی اتنی قیمت ہے؟ آنا بھی ایک کرنسی کا نام ہے۔ سولہ آنے سے ایک روپیہ بنتا ہے جو آج بھی پاکستان سمیت کئی دوسرے ممالک کی بھی کرنسی شمار ہوتا ہے۔
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...