(Last Updated On: )
آج ہے یومِ کُتُب قرآن ہے اُم الکتاب
آج تک کونین میں جس کا نہیں کوئی جواب
ہے یہ بہتر زندگی کا ایک دستورالعمل
کرتی ہے ہر ایک کے شرمندۂ تعبیر خواب
ہے جنھیں درکار حُسن زندگی کا ضابطہ
یہ بتاتی ہے اُنھیں کیا ہے ثواب اور کیا عذاب
اِس کا اک اک لفظ ہے رشد و ہدایت کا ہیام
کردیا برپا جہاں میں جس نے ذہنی انقلاب
کرتی ہے سائنس ہر شے کا بخوبی تجزیہ
کردئے جس نے بہت سے راز فطرت بے نقاب
معجزہ شق القمر کا یا شبِ معراج ہو
آج سٹ لائٹ ہیں اِن زندہ حقائق جواب
ہے کُھلا بابِ اِجابت اب بھی باز آجائیے
اِستفادہ آپ بھی اب کیجئے اِس سے شتاب
جانے اپنے ساتھ کب لے جائے یہ پیکِ اَجل
ہے بشر کی چند روزہ زندگی مِثلِ حُباب
ہے کشش پر مُنحصر برقی نظامِ کائنات
سورہؐ رحمن سے یہ ہوگیا ہے بے حجاب
لنک