فوسل ریکارڈ میں ایک ارب سال کے فرق کی وضاحت کرنا
ارضیاتی ریکارڈ میں ایک حیران کن اور بہت بڑے وقفے کی بل آخر اب وضاحت کی جا سکتی ہے۔
ایک عظیم غیر مطابقت The Great Unconformity دنیا بھر کے فوسل ریکارڈ کے حصول میں ایک پراسرار رکاوٹ ہے۔
لیکن قریبا 200 سال بعد سائنسدان اس رکاوٹ کی اصلی وجوہات کے بارے میں جاننے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ رکاوٹ کی حدود میں چٹان کے اندر پھنسے ہوئے ایٹم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس عجیب جغرافیائی ٹائم لائن کی بے ضابطگی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔
اس بے ضابطگی کا جواب سائنسدانوں کی نظر میں یہ ہو سکتا ہے کہ دنیا بھر میں اسطرح کی جغرافیائی افراتفری، جو کہ قدیم سپر براعظم روڈنیا Rodinia کی تشکیل اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہوئی تھی۔
اسے “عظیم غیر مطابقت” کہا جاتا ہے اور اس نے ماہرین ارضیات کو اس وقت سے حیران کر دیا ہے جب سے 1869 میں مشہور ماہر ارضیات جان ویسلی پاول نے گرینڈ وادی کی دیواروں میں اسے پہلی بار دیکھا تھا۔ ارضیات میں، زمین پر گزرے وقت کو ایک دوسرے کے اوپر جمع چٹان کی تہوں سے نشان زد کیا جاتا ہے۔ جو ہر گزرتے وقت کے دورانیہ کے ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا ایک دوسرے کے اوپر جمع ہوتی رہتی ہیں۔ اس عظیم غیر مطابقت کی بات یہ ہے کہ تقریباً ایک ارب سال کی چٹان، 3 بلین سال پرانی چٹان کی تلچھٹ اور نسبتاً کم عمر، 550 ملین سال پرانی چیز کے درمیان سے غائب دکھائی دیتی ہے اور یہ نئی چٹان براہ راست اس پرانی چٹان کے عین اوپر بیٹھی دکھائی دیتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 550 ملین سال کی تاریخ کیمبرین دھماکے سے صرف چند ملین سال پہلے کی ہے – جب زمین پر پیچیدہ زندگی کا وسیع ظہور ہوا۔
اگرچہ گرانڈ کینین Grand Canyon میں عظیم غیر موافقت کو تلاش کرنا آسان ہے، لیکن اسی طرح کی سطحوں کی گمشدگی بہت سی دوسری جگہوں پر بھی ظاہر ہے، اور کچھ ماہرین ارضیات نے یہ قیاس کیا ہے کہ جو کچھ بھی اسکی وجہ تھی وہ کسی قسم کا عالمی قدیم واقعہ تھا۔
اب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ، اسطرح کے پہلے، شاید صرف ایک جگہ پائی جانی والی یہ غیر مطابقت نہیں تھی بلکہ ان کا ایک سلسلہ پوری دنیا میں تقریباً اتفاقیہ اور ایک ساتھ ہوا ہے۔ دوسرا، ان سب کا تعلق روڈنیا نامی ایک قدیم سپر براعظم سے تھا جو تقریباً ایک ارب سال پہلے تشکیل پایا تھا۔
چٹان میں ایٹمی گھڑی
یہ نئی تحقیق ایک ڈیٹنگ تکنیک پر مبنی ہے جسے تھرمو کرونولوجی thermochronology کہا جاتا ہے۔ تھرموکرونالوجی کے ساتھ، چٹان کے نمونوں کے اندر موجود ایٹموں کا قریبی معائنہ ماہرین ارضیات کو اس بات کی بنیاد پر پتھر کی تاریخ بتانے کی اجازت دیتا ہے کہ یہ مختلف اوقات میں کتنا گرم یا ٹھنڈا تھا۔
محققین نے Pikes Peak، Coloradoمیں ایک عظیم غیر مطابقت والی جگہ سے چٹان کے نمونوں کا تجزیہ کیا، جہاں نچلی پرت تقریباً ایک ارب سال پہلے کی ہے اور اس کے اوپر کی چٹان کم از کم 510 ملین سال پہلے کی ہے۔تھرموکرونالوجی نے انکشاف کیا کہ نچلی تہہ کو تقریباً 700 ملین سال پہلے سطح پر اوپر کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس وقت یہ کٹاؤ کا نشانہ بنی ہوگی جس نے اس کی چٹان کی اوپری تہوں کو ختم کر دیا تھا۔
اگرچہ گرانڈ کینین میں عظیم غیر موافقت کو دیکھنا آسان ہے، لیکن اسی طرح کا خلل دنیا کی بہت سی دوسری جگہوں پر بھی ظاہر ہے، اور کچھ ماہرین ارضیات نے یہ قیاس کیا ہے کہ جو کچھ بھی ان کا سبب تھا،ا وہ کسی قسم کا عالمی واقعہ تھا۔
زمینی کٹاؤ ایک طاقتور قوت ہے۔ اگر ہم گرینڈ کینین پر غور کریں۔ جیسا کہ مطالعہ کی شریک مصنف ریبیکا فلاورز Rebecca Flowers نے مشہور ارضیاتی جرنل CU Boulder Today کو بتایا، “زمین ایک فعال جگہ ہے۔ مثال کے طور پر ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر بہت زیادہ چٹانیں بیٹھی ہوئی تھیں۔ لیکن وہ مٹ گئی ہیں اور ندیوں کے ذریعے کہیں اور منتقل کر دی گئی ہیں۔”
اب روڈینیا کو مورد الزام ٹھہرائیں۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قدیم سپر براعظم روڈینیا Rodinia – جو ایک اور پہلے سے موجود اور مشہور قدیم سپر براعظم “پنجیا Pangea ” سے ماقبل تھا – ایک عمل کے ذریعے تشکیل پایا، جسے ایکسٹروورٹ اسمبلی extrovert assembly کہا جاتا ہے، جس میں ایک سابقہ سپر براعظم کے ٹکڑے جو ٹوٹ چکے ہیں سیارے کے گرد چکر لگانےکے بعد دوبارہ ملتے ہیں۔ اپنے لمبے سفر کے دوران، ٹکڑوں کے کناروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ٹوٹنے سے پہلے نمایاں کٹاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
“قدیم جیالوجیکل اسٹرکچر روڈینیا کے کناروں پر،” فلاورز کہتی ہیں کہ، “جہاں آپ کے یہ دو قدیم براعظم آپس میں ٹکرا رہے تھے، آپ دیکھیں گے کہ ہمالیہ جیسی پہاڑی پٹی بننا شروع ہو گئی تھی۔یہ بڑی مقدار میں زمینی کٹاؤ کا سبب بن سکتا تھا۔” اس کے علاوہ، محققین کا قیاس ہے کہ روڈنیا کی پیدائش اور اسکی موت نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہو گی کیونکہ اس کے ٹکڑے پہلے اکٹھے ہوئے اور پھر آخرکار ٹوٹ گئے۔
فلاورز نے پھر یہ نتیجہ اخذ کیا، ” اسطرح ہمارے پاس ایک ایسی خصوصیت باقی رہ گئی ہے جو پوری دنیا میں یکساں نظر آتی ہے جب کہ حقیقت میں، ایسی متعدد عظیم غیر موافقتیں، کہیں بھی زمین پر جمع ہو سکتی ہیں۔ ہمیں اپنی سوچ اور فکر کو اب تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر ہم عظیم غیر مطابقت کے بارے میں سوچنا چاہتے ہیں کہ یہ زیادہ پیچیدہ ہے، مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں اور مختلف وجوہات کی بنا پر اسکے مختلف مظہر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔
دیگر تحقیقاتی ٹیمیں، جیسے کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-سانتا باربرا کی ٹیمیں بھی اسی طرح کے نتائج پر پہنچ رہی ہیں۔ اسکول کے فرانسس میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ “یہ ایک بے ترتیب اور گڈ مڈ عمل ہے۔ ” کہیں کہیں پر فرق بھی پائے جاتے ہیں، اور اب ہمارے پاس ان اختلافات کو حل کرنے اور اس قدیم ریکارڈ کو نکالنے کی صلاحیت ہے۔”
دو سو سال پرانے ڈارون کی مخمصے کو حل کرنا
کیمبرین دھماکے سے عظیم غیر موافقت کی وقتی قربت پر غور کرتے ہوئے، اس پہیلی کے حتمی حل سے ارضیات پر بالاتر اثرات ہو سکتے ہیں۔ “کیمبرین دھماکہ،” میکڈونلڈ Macdonald کہتے ہیں، “ڈارون کا مخمصہ تھا۔ اور یہ 200 سال پرانا سوال ہے۔ اگر ہم اسے حل کر سکے، تو ہم یقینی طور پر راک اسٹار بنیں گے۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ دو سو سال پرانا معمہ اب حل ہونے کو ہے۔”
اوریجنل سورس فائل
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...