::: "فرانسیسی انسانی مارکسزم اور اور ساختیاتی نظرئیے کا منکر: لوئی آلتھیوز":::
==============================================
لوئی التھیوز (LOUIS ALTHUSSER)، مارکسی ادیب ، فلسفی اور نظریہ ساز نقاد ہیں۔ ١٦ اکتوبر ١٩١٨ میں الجزئیر میں پیدا ھوئے۔ فرانس کی معروف درسگاہ“ ایکو ناملے سپیر “میں تعلیم حاصل کی۔ اسی تعلیمی ادارے میں پروفیسر بھی رھے۔ مارکسی مفکر ھونے کے باوجود وہ فرانسیسی کمیونسٹ پارٹی کے ناقد بھی رھے کیونکہ فرانس میں وہ سوشلسٹ پارٹی کو خطرات میں گھرا محسوس کرتے تھے۔
لوئی التھیوز نے لاکان سے یہ بات سیکھی کی معاشرے کے نظریہ حیات (آئیڈیا لوجی) کو کیسے سمجھا جاسکتا ھے اور پھر انھوں نے یساریت پسند آئیڈیالوجی کی آگاھی کے لیے مارکس کے نظریات کا انتخاب کیا اور یہ خیال پیش کیا کہ آئیڈیالجی دنیا کا مکر آمیز یا جھوٹا شعور ھوتا ھے۔ ان کا خیال تھا کہ جبر کی صورت میں ھم اشیاء کھلے بازار سے خریدتے ہیں جو محنت کشوں کے استحصال کا نتیجہ ھوتی ھے۔ التھیوز کا کہنا ھے کہ مارکس کی آئیڈیالوجی ایک فراڈ ھے کیونکہ بہت سے ادیبوں اور اہل فکر کے نزدیک خالصتا “ پیکریت کا خواب“ ھوتی ھے جس کا نتیجہ صفر ھی ھوتا ھے۔ وہ آئیڈیا لوجی کو مادی وجود تصور کرتے ہیں کیونکہ آئیڈیالوجی ہمیشہ “ آلاتیاتی“ ھوتی ھے۔ جس کو التھیوز مجمر انفرادی موضوع تصور کرتے ہیں۔ شروع میں ان پر عمرانیات اور معاشیات کا گہرا اثر تھا جو بعد میں انسان دوستی اور مارکسی جہموریت میں تبدیل ھوگیا۔ وہ تجربیت کو بھی پسند کرتے ہیں یوں ان کا تعلق فرانس کے ساختیاتی دبستان سے منسلک ھوگیا۔ لیکن یہ حیرت کی بات ھے کی وہ ساختیاتی نظریے کے منکر ہیں۔آلتھیو کا نام 1965 کے بعد نظری اور فکری افق پر ابھرا جب کہ اہل دانش اور نظریہ دان ژان پال سارتر اور لیوی اسٹروس ساختیاتی نظریہ اور مناجہیات پر خاصی بحث کرچکے تھے۔ ان کے مضامین کمیونسٹ پارٹی کے جرائد میں شائع ھوتے رھے۔ جسے بعد میں اسے " FOR MARX"کے نام سے مرتب کرکے شائع کیا۔ 1968 میں آلتھیو کی کتاب " لینن اینڈ فلاسفی" چھپی۔ انھوں نے کارل مارکس کے متن کی قرات کے دوران کئی نظریاتی اور ساختیاتی سوال اٹھائے۔ اور اپنے زمانے سب سے اھم ساختیاتی مارکسی نقاد اور نظریہ دان قرار پائے۔آلتھیو کو جلد احساس ھوگیا تھا کہ سوویت یونین کے یساریت پسندی میں انفرادی ازادی فاشزم کی طرح محدود ھے۔ لہذا انھون نے مارکسزم کی روایتی تعریفات سے انحرف کرتے ھوئے فرانسیی طرز کے انسانی مارکسزم پر تنقید کی کو کارل مارکس کے معاشی اور سیاسی فلسفے سے مرتب کیا گیا تھا ۔ جس کا اصل ماخذ مارکس کی تحریر "ECONOMIC AND PHILOSOPHICAL MANUSCRIPTS" ، ۔۔۔ (1839۔1840) تھا جو 1931 میں شائع ھوا ۔آلتھیو نے مارکسی مسودے میں متن کے معنی اور مغائرت کے تصور کو دانستہ طور پربھلانے کی کوشش کو " بورژوائی فلسفہ" کہا۔
آلتھیوز کے نظریاتی اور فکری ادوار کو یوں تقسیم کیا جاسکتا ھے:
ابتدائی کام (1946 – 60) 2.1 عیسائیت اور مارکسم
1۔ ہیگل کا مارکسزم
2۔ مارکس نہ ہیگل ( ہیگل شکنی)
3۔ مونٹیسکیو اور فیورباچ کی تاریخیی کاموں کا مطالعہ
4۔۔ کلاسیک کام (1961 ء – 1966) تفھیمات/ ھرمینیات کا مطالعہ
5۔ علمیات اور فلسفۂ سائنس
5۔ فلسفے کا کردار
6۔ مارکسی فلسفہ
7۔ سماجی اور سیاسی فلسفے، تاریخ کاری
8. نظریوں پر نظر ثانی (1966-78) ، نظریہ اور مشق کے درمیان تعلق
9۔ مارکسی نظریے کا متں نو
10۔ (1980 – 1986) مارکس کا اتقاقی مادیت کا فلسفہ
١٩٤٦ میں التھیوز نے لیتھوینا کی ایک انقلابی خاتوں سے شادی کی جو عمر میں ان سے آٹھ (٨) سال بڑی تھیں۔ انکو ١٩٨٠ میں التھیوز نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ قتل کی بعد وہ شدید زہنی دباؤ کا شکار ھوئے اور اپنی یادداشت کھو بیٹھےکے بعد سینٹ آنا نفسیاتی ہسپتال میں داخل کئے گئے۔ ١٩٨٠ کے بعد ان کا لوگوں سے ملنا ملانا تقریبا ختم ھو گیا تھا۔ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں وہ اپنی سوانح عمری لکھنا چا رھے تھے مگر ان سے یہ کام نہ ھوسکا۔ ایلکس کالینکاس (ALEX CALLINCOS) نے 1972 میں آلتھیوز کے مارکسی فلسفے پر ایک کتاب" ALTTHUSSER MARXISM" لکھی۔ اس کے علاوہ مشہور جریدے "NEW LEFT WING" (جنوری۔فروری 1972) میں بارمن گراس (NORMAN GERAS) نے بعنوان "ALTHUSSER: MARXISM: AN ACCOUNT AND ASSCSSMENT" نامی مقالہ لکھا۔ اس مقالے میں آلتھیوز کی مارکسی تنقید اور نظریات کا تعین کیا گیا۔
التھیوز کا انتقال ٢٢ اکتوبر ١٩٩٠ میں ٧٢ سال کی عمر میں ھوا۔
ان کی اھم تصانیف کی فہرست یوں ھے:
For Marx (1965, English translation 1969)
Lenin and Philosophy and Other Essays (1968, English translation 1971)
Reading Capital (with Étienne Balibar, Pierre Macherey, etc.).
The Spectre of Hegel: Early Writings. ed. François Matheron; trans. G. M. Goshgarian. London: Verso, 1997.
Essays in Self-criticism.
Philosophy and the Spontaneous Philosophy of the Scientists.
Machiavelli and Us.
Politics and History.
The Humanist Controversy and Other Texts.
Writings on Psychoanalysis.
The Future Lasts Forever: A Memoir (1994 in English)(Extract, in Critical Inquiry)
Philosophy of the Encounter: Later Writings, 1978-1987, trans. and ed. G.M. Goshgarian, Verso, 2006.
On the Reproduction of Capitalism, trans. and ed. G.M. Goshgarian, Verso, 2014
Selected articles in translation“Our Jean-Jacques Rousseau”. TELOS 44 (Summer 1980). New York
پس نوشت:
======
راقم الحروف نےلوئی آلتھیو کے نظریات اور افکار پر اپنی کتاب ۔۔۔" ساختیات، تاریخ، نظریہ اور تنقید" (1999) میں صراحت سے لکھا ھے۔
************
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔