کراچی کا سیاسی نقشہ اور ایم کیو ایم
ایم کیو ایم میں تقسیم کی سیاست کا کھیل جاری و ساری ہے،ہر روز ایم کیو ایم کے حوالے سے نیوز چینلز پر نت نئی بریکنگ نیوز آرہی ہیں۔۔پاکستانی نیوز چینلزکو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی ایشو نہیں ہے۔فاروق ستار بھائی کنوینئیر کے عہدے سے فارغ ہو چکے ہیں ،بہادرآباد والاعامر خان دھڑا سنا ہے کہ رونے دھونے کی ریحرسل میں مصروف ہے،پی آئی بی کالونی والے اس اسٹریٹیجی پر غور کررہے ہیں کہ کیسے وہ عامر خان کے آنسووں کا جواب دیں ،ادھر سے ڈپٹی کنوینئیر کنول نوید جمیل پرامید ہیں کہ جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،کنول نوید جمیل ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں ۔۔بہادر آباد والوں کو ناظم آباد ڈسٹرکٹ سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل چکی ہے۔۔لندن والوں کی خبریں کچھ ایسی ہیں کہ انہوں نے 14 فروری کو شاندار انداز میں ویلنٹائن ڈے منایا ۔۔۔ابھی تک لندن والوں کی طرف سے بہادرآباد اور پی آئی بی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ،حالانکہ یہ کہا جاسکتا تھا کہ لندن والے اپنی تمام مصروفیت کے باوجود عامر اور فاروق ستار کی صلح کے لئے تیار ہیں ۔۔ابھی تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ لندن والے عامر اور فاروق گروپ کے ساتھ رابطے میں نہیں آئے ۔۔۔نیوز چینلز کی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق دونوں گروپس میں پرولندن عناصر موجود ہیں ،اسی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہے ۔۔۔رپورٹس کے مطابق پرو لندن عناصر دونوں گروپوں میں جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں ۔۔۔ایک کامران ٹیسوری سب پر بھاری پڑ گیا ہے ۔۔ٹیسوری کے پاس سنا ہے بہت مال ہے یعنی بہت مال و دولت ہے ،وہ کافی عرصے سے ایم کیوایم کے لئے فنڈنگ کررہا تھا ،اب سینیٹ کی سالی ایک ٹکٹ کا حق تو اسے ملنا چاہیئے تھا ،لیکن بہادر آباد والوں کو یہ فلاسفی کون سمجھائے ؟کامران ٹیسوری بنیادی طور پر کامران تیجوری ہے ،اس لئے کراچی کی سیاست میں ہلچل اور کشیدگی سی کیفیت ہے ۔۔پہلے ایم کیو ایم کراچی والوں کے چندے سے رگوں میں دوڑتی پھرتی تھی ،پھر الطاف بھائی کی احمقانہ حرکتیں رنگ لائیں اور کراچی والوں نے چندے کی رقم بہت کم کردی ،اب ایم کیو ایم کو مالی بحران کا بھی سامنا ہے ،اس لئے ٹیسوری سب پر بھاری پڑ گیا ہے ۔۔۔پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی میں ایک دو ایسے فنانسر موجود ہیں جو بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔۔۔اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ٹیسوری بڑا مسئلہ ہے یا کوئی اور بات ہے یا کسی قسم کی کمیونیکیشن کا ایشو ہے ؟ٹی وی چینلز والے حقیقی کھڑا سچ سامنے لانے میں ابھی تک ناکام دیکھائی دے رہے ہیں ۔۔ایم کیو ایم جس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،اس پر پاکستان پیپلز پارٹی بہت خوش دیکھائی دے رہی ہے ،ان کا خیال ہے کہ عام انتخابات میں اب کراچی بھی ان کے ہاتھ میں ہوگا ۔۔ایم کیو ایم وہ بدقست سیاسی جماعت ہے جس پر بہت سارے دباو ہیں ،اب بھی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے شبہہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دونوں گروپوں کا لندن سے رابطہ ہے۔۔ایم کیو ایم کے ووٹرز اور سپورٹرز جو پہلے ہی پریشان اور کنفیوز تھے ،اب مزید دباو میں ہیں کہ وہ کدھر جائیں،سولہ کو بہادر آباد والوں کا کنونشن ہے تو سترہ کو فاروق ستار بھائی نے ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا ہے ۔۔۔کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ فاروق ستار اور عامر خان سے تنگ آکر ایم کیو ایم کے ورکرز پی ایس پی کی طرف چلے جائیں گے؟میری زاتی رائے میں ایس ابھی ممکن نہیں ،کیونکہ پی ایس پی کراچی میں اس لئے جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے کہ اس کے بارے میں یہ بات زدعام ہے کہ یہ جی ایچ کیو کی پارٹی ہے ؟ایم کیو ایم کا ووٹ بنک ابھی بھی قائم ہے ،اگر ایم کیو ایم تقسیم ہو گئی تو پھر پیپلز پارٹی ہی وہ سیاسی جماعت ہے جس کو سیاسی فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔۔۔کیونکہ جب الیکشن ہوں گے ایم کیو ایم کے زیادہ تر ووٹرز گھر میں بیٹھیں گے اور جو نکلیں گے ان کا ووٹ پیپلز پارٹی کو ملے گا ۔۔۔اس لئے موجودہ صورتحال میں لندن والوں سے زیادہ پیپلز پارٹی خوش دیکھائی دے رہی ہے۔۔اب سوال یہ ہے کہ کیا عام انتخابات کے قریب آتے ہی کراچی کی سیاست کا نقشہ بدلے گا یا نہیں ؟پی ٹی آئی کے پاس کراچی میں جگہ بنانے کا سنہری موقع تھا ،لیکن پی ٹی آئی کی ناتجربہ کاری نے وہ موقع ضائع کردیا ہے۔۔۔پی ٹی آئی کی بدقسمتی دیکھیں کہ وہ کراچی میں اپنا سیاسی ڈھانچہ کھڑا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔۔۔ادھر سے عمران خان کی مقبولیت کی لہر بھی تھم سی گئی ہے ،اب وہ تیزی سے غیر مقبول ہورہے ہیں ،ان کا سیاسی چارم ختم ہورہا ہے ۔۔۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی کراچی کی سیاست میں کبھی توجہ نہیں دی ،ان کا فوکس پنجاب ہے ،اس لئے آج تک کی صورتحال کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کی سیاست میں فائدہ لیتی نظر آرہی ہے ۔۔۔اب دیکھتے ہیں آنے والے دنوں میں کراچی کی سیاست میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔