پنجابی شاعر، ادیب ، ڈرامہ نگار حسین شاد لاہور میں انتقال کر گئے،،، ادب سمیت صحافتی دنیا میں بھی گراں قدرخدمات انجام دیں۔۔۔ان کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے نرسری گراونڈ جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاون میں ادا کی جائے گی۔۔۔
پنجابی دنیا کے معروف شاعر ادیب اور ڈرامہ نگار محمد حسین شاد علالت کے بعد88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے حسین شاد کئی کتابوں کے مصنف تھے،،، وہ علامہ اقبال ٹاون ستلج بلاک میں رہائش پزیر تھے پنجابی زبان سے محبت ادب میں ان کی پہچان بنی صحافت کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دیں ،،، ان کی مشہورزمانہ تصانیف میں ،،،،شہر تے سفینے،،،، تیریاں گلاں فیر کراں گے،،، اور دلبر دلدار شامل ہیں،،، ادبی خدمات کی وجہ سے حسین شاد کو مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا گیا،،،، پاکستان ٹیلی وژن سمیت ریڈیو پاکستا ن سے بھی بھرپور وابستگی رہی. حسین شاد نے صٖحافت کی دنیا میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں. مختلف اخبارات میں بحیثت مدیر کام کیا اور کالم نگاری میں بھی خاصا نام کمایا حسین شاد کی وفات سے پنجابی ادب میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا. ان کی ادبی اور صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا. مرحوم حسین شاد کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے نرسری گراونٖڈ جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاون میں ادا کی جائے گی ۔۔۔ پنجابی کلچرل سنٹر نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...