انتہائی سرد خشک غذائیں کھانے یا پھر زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے آنت میں بل پڑ سکتا ہے۔
آنتوں میں سردی خشکی بڑھنے سے آنتوں کی حرکت peristalsis رک جاتی ہے جس کے نتیجے میں آنتوں میں شدید درد ہوتا ہے اس درد کو قولنج کا درد بھی کہتےہیں۔
ایلوپیتھک علاج کئی روز میں ہوتا ہے۔
"بڑا مجرب اور آسان علاج"
1۔ تارا میرا ایک چھٹانک جو کہ پنساری یا پھر بیجوں والی دوکان سے مل جائے گا۔ گرائنڈر میں پیس لیں۔
2۔ گندم کا آٹا دو چھٹانک۔
سرسوں کے تیل سے کچا پکا سا پراٹھا بنائیں۔
نیم گرم پراٹھا پیٹ پر رکھ دیں۔ تین ریت کی پوٹلیاں بنائیں۔ ان پوٹلیوں کو گرم توے پر رکھ کر گرم کریں۔ پراٹھا کو ان گرم پوٹلیوں کے ساتھ گرم کریں۔ نیم گرم پراٹھا تین گھنٹے تک پیٹ پر رکھیں اور پراٹھا کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں۔
متاثر شخص کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں۔اگر پیاس لگے تو گرم پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پلائیں۔ اگر بھوک لگے تو دیسی مرغا کی یخنی پلائیں۔
اس دوران میں ہومیو دوائی بھی میسر ہو جائے تو سونے پر سہاگہ، Colocynthis یا پھر Nux vomica تیس طاقت تین بار ، اگر دو سوطاقت میسر ہو تو صرف ایک بار دے دیں۔کشتہ بارہ سنگھا ایک ماشہ اور بچے کیلئے آدھا ماشہ ہمراہ گرم پانی۔
اللّٰہ تعالٰی کے فضل سے صرف تین گھنٹوں میں آنتیں حرکت کرنا شروع دیں گی۔ چوتھے گھنٹے میں رکی ہوئی ریح کا اخراج شروع ہو جائے گا اور بالآخر متاثرہ شخص بالکل صحت یاب ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ۔