گوبر کے کیڑے کو انگریزی میں Dung beetle یا dung roller کہا جاتا ہے جبکہ پشتو میں گنگوٹ بولتے ہیں۔ مقامی لوگ اسے مختلف ناموں سے جانتے ہیں۔
اس کیڑے کا تعلق کیڑوں کے Scarabaeidae خاندان سے ہے۔ اس خاندان میں اور بھی بہت سے کیڑے ہیں جن کا گوبر کے ساتھ کوئی سروکار نہیں۔
اس خاندان میں صرف گوبر کے کیڑے کے 5000 سے زائد اقسام ہیں۔
گوبر کے اعتبار سے اس کیڑے کے تین اقسام ہیں۔
1۔ ایک قسم Dung roller ہے جو گوبر سے بال جیسی شکل بناتے جسے وہ غذا اور افزائش نسل کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
2۔ دوسری قسم کو Dung tunnelers کہا جاتا ہے۔ یہ جہاں بھی گوبر دیکھتے ہیں اس کو وہی زمین میں دفن کر دیتے ہیں۔
3۔ تیسری قسم کو Dwellers کہا جاتا ہے جو کہ نا تو گوبر سے بال بناتے ہیں اور نہ دفناتے ہیں بس صرف اس کے اندر رہتے ہیں۔
رہائش گاہ
گوبر کے کیڑے مختلف جگہوں جیسے جنگل، کھیت، صحرا، چراگاہوں میں رہتے ہیں۔
ان کو زیادہ سرد یا خشک جگہیں بالکل نہیں پسند۔
خوراک
یہ کیڑے مختلف جانوروں کے فضلے، سڑے ہوئے کچرے، مشروم ، سڑے ہوئے پتے، میوے کو بطور خوراک استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ انواع دوسرے چھوٹے کیڑوں کو کھاتے ہیں۔ گوبر کھانے والے انواع گوبر کے علاوہ کوئی بھی چیز کھاتے پیتے نہیں۔
کچھ انواع کی حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ ان کو تھوڑی دیر پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے اور وہ اسی جگہ گوبر کا انتظار کرتے ہیں۔ گوبر حاصل کرنے کے بعد یہ نہایت تیزی سے اس کو اپنی رہائش گاہ تک لے جاتے ہیں کیونکہ اگر راستے میں کسی اور گوبر کے کیڑے نے دیکھ لیا تو چرانے میں دیر نہیں کرتے۔ اگر آپ دو کیڑوں کو ایک بال لے جاتے ہوئے دیکھیں تو یہ بالکل نا سوچیں کہ یہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں دراصل یہ چوری ہو رہی ہوتی ہے۔ ان کا آپس میں مقابلہ بہت دلچسپ ہوتا ہے۔
یہ کیڑے اپنے جسم سے دس گنا زیادہ وزن کا گوبر ایک وقت میں رول کر کے لے جا سکتے ہیں۔
ایک نوع جس کو Onthophagus taurus بولتے ہیں ، وہ اپنے وزن سے 1140 گنا زیادہ وزن کا گوبر ایک وقت میں لے جا سکتا ہے، یہ ایسا ہی ہے کہ ایک انسان 4 بھرے بسوں کو اٹھا کر لے جائے۔
افزائش نسل
گوبر کے کیڑے بال نما گوبر کے اندر انڈے دیتی ہے جس سے بچے نکل کر اسی بال میں رہتے ہیں اور کھاتے ہیں۔
فائدے
زرعی لحاظ سے گوبر کے کیڑے نہایت فائدہ مند ہیں۔ یہ recycling کرتے ہیں جس سے زمین زرخیز ہوتی ہے اور مٹی کی قدرتی ساخت بر قرار رہتی ہے۔
گوبر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے سے اس میں بہت سے درختوں کے بیج دور تک پھیل جاتے ہیں جو جنگلات بنانے میں مفید ہوتے ہیں۔
گوبر کو بر وقت مویشیوں کے پاس سے دور لے جانے اور زمین میں دفن کرنے سے مویشی بہت سی بیماریوں اور دوسرے کیڑوں کے حملے سے محفوظ رہتے ہیں جو اس گوبر میں ہوتے ہیں۔
چائنا اور کچھ افریقی ممالک ان کیڑوں کو بطور خوراک بھی استعمال کرتے ہیں۔