تربوز کی کاشت
خالد حمید علوی صاحب کی روشنی میں
کاشت کا وقت:
دسمبر اور جنوری میں کاشت کیا جاتا ہے اوپن اور ٹنل دونوں صورتوں میں لگایا جا سکتا ہے۔زیادہ سردی برداشت نہیں کرتا اس لئے لو ٹنل کا سہارا لیا جاتا ہے
بیج:
JAKBAR,TOM004,TOM009,AUGUSTA,BLACK MAGICیہ بیج مارکیٹ میں اہمیت کے حامل بیج ہیں آجکل۔
بیجوں کی تعداد:
ایک ایکڑھ میں چار سے پانچ ہزار پودے لگتے ہیں۔باریک بیج 1000اندازن 40گرام میں ہوتے ہیں جبکہ موٹے بیج 50گرام میں ہزار بیج ہوتے ہیں
طریقہ کاشت:
بیڈ 8سے 10فٹ ہونا چاہئے،کھالیاں گہری ہونی چاہیں تاکہ گرمیوں میں پانی پورا کیا جا سکے کیونکہ تربوز کو 90٪ پانی والا پھل کہا جاتا ہے۔
زمین:
تربوز دراصل میرا،ہلکی میرا زمین جس کا پی ایچ لیول 7.5سے8.0کے درمیان ہو میں اچھی پیداوار دیتا ہے یہ نوٹ کر لیں کہ تربوزنیم گرم و خوشک زمین پر بہترپھل دیتا ہے
کھادوں کا استعمال:
بھاری زمینو میں خوراک کم استعمال ہوتی ہے جبلہ ہلکی زمینوں میں کھاد زیادہ استعمال ہوتی ہے ۔تربوز کے لئے پندرہ سے بیس ٹن گوبر کی کھاد استعمال کی جاتی ہے
بھاری زمینوں میں نائٹروجن۔فاسفورس۔پوٹاش 25:30:35کلو گرام فی ایکڑھ ڈالی جاتی ہے جبکہ ہلکی زامینوں میں50:50:50کی ریشو رکھی جاتی ہے ایک اور ضروری بات ان کے ساتھ اگر مائکرو نیوٹرینٹ یعنی زینک بورون کوپر وغیرہ ڈالی جائے تو پیدا وارمیں اضافہ ہوتا ہے
تربوز کب زیادہ خوراک لیتا ہے:
اصل میں تربوز کو جب پھل لگتا ہے بس اس وقت یہ خوراک لیتا ہے آپ اس وقت سپرے خوراک کی صورت میں بھی دے سکتے ہیں جس کے مختلف گریڈ ہیں
(22.22.22)(20.20.20)(18.18.18)ایسے گریڈ ہیں جو استعمال کئے جاسکتے ہیں