کائنات میں ہمیں ان گنت مظاہر نظر آتے ہیں لیکن ان کی اصل خوبصورتی یہ ہے کہ ان کی بنیاد فزکس کے سادہ اصولوں پر ہے اور یہ یکجائی ہی ہمارے علم کا اب تک کے سفر کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس کی چند مثالیں
الجبرا اور جیومیٹری کی یکجائی (ڈسکارٹس)
زمینی اور اجرامِ فلکی کی فزکس کی یکجائی (گلیلیو اور نیوٹن)
مکینکس اور آپٹکس کی یکجائی (ہیملٹن)
برقیات، میگنٹزم اور آپٹکس کی یکجائی (میکس ول)
سپیس اور وقت کی یکجائی (آئن سٹائن اور منکوسکی)
ذرے اور پارٹیکل کی یکجائی (آئن سٹائن اور ڈی بروگلے)
منطق اور کیلکولیشن کی یکجائی (بول اور ٹیورنگ)
کائنات کا ایک اور قانون یہ ہے کہ اگرچہ سب ایک ہی ہے لیکن سب مختلف ہے۔ یہ فلسفہ نہیں فزکس کا بنیادی اصول ہے۔
اس کی مثالیں۔
تمام ستارے اور سورج ایک ہی جیسے ہیں۔ لیکن سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
سب انسان ایک ہی جیسے ہیں لیکن کوئی بھی ایک جیسا نہیں۔ جیسے آپ ہیں، ویسا نہ پہلے کبھی کوئی گزرا، نہ اب ہے اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔
فزکس کے بہت سے قوانین اصل میں ایک ہی ہیں، بس معمولی سا فرق ہے۔
اگر یہ بنیادی اصول ایسا نہ ہوتا تو کائنات خود انتہائی غیر دلچسپ ہوتی اور نہ ہی زندگی ارتقا کر سکتی۔
ایسا ہے کیوں؟ اس پوسٹ میں ایک نظر فزکس کے قوانین میں فرق کے بارے میں۔
جب ہم فزکس کا سٹینڈرڈ ماڈل دیکھیں تو وہ بتاتا ہے کہ کائنات کی کئی خاصیتیں ایک وقت تک بالکل سمٹرک تھی جو کہ ایک خاص مقام پر ٹوٹی۔ سٹینڈرڈ ماڈل سے آگے جائیں تو پھر خواہ سپر سمٹری کو دیکھیں یا پھر سٹرنگ تھیوری کو، دونوں ہی مزید سمٹری کا اشارہ کرتی ہیں۔
لیکن پھر فزکس کے قوانین مختلف ہونے کی وجہ سپونٹانئیس سمٹری بریکنگ ہے۔ اس کی ایک مثال دو رویہ سڑک کی لے لیں۔ اس کی دونوں اطراف بالکل یکساں ہیں لیکن ایک بار یہ طے ہو گیا کہ گاڑی سڑک کے کس طرف چلانی ہے تو پھر ہمیشہ ایسے ہی ہو گا۔ گاڑی کسی طرف بھی چل سکتی تھی لیکن عملی صورت ایک طرف کی تھی۔ ٹریفک کے قانون نے یہ سمٹری توڑی اور طے کر دیا کہ پاکستان میں بائیں طرف چلیں گی جس کی وجہ سے یہ دونوں لینز فرق ہو گئیں۔ جن ممالک میں یہ اس کے برعکس ہے تو پھر اس کی وجہ سے ٹریفک کے قوانین میں بھی فرق ہیں اور گاڑیوں کی بناوٹ بھی لیکن غور کیا جائے تو یہ تمام فرق بنیادی نہیں بلکہ صرف ایک بار کئے گئے قانون کے تعین کا ہے۔ ایک بار کچھ طے ہو جانے کے نتیجے میں ہوتے ہوئے بڑے فرق، یہی کائناتی قانون ہے۔
فزکس میں ہمارا سفر ہم مزید عوامل کی یکجائی کرتے جا رہے ہیں اور پھر ان کے الگ ہونے کی وجہ جانتے جا رہے ہیں۔ جہاں پر مساوات ہمیں ایک سے زیادہ نتائج دیتی ہیں لیکن عملی صورت ایک ہی نظر آتی ہے اس کی وجہ بھی یہی سمٹری بریکنگ ہے۔
جس مقام پر یہ سمٹری ٹوٹتی گئی، اس نے متعین کیا کہ کائنات کے اصول ویسے کیوں ہیں جیسے نظر آتے ہیں۔ ان کی کچھ مثالیں ہگز میکینزم، یوکاوا انٹرایکشن اور شیرال سمٹری بریکنگ ہیں جن پر الگ نوبل پرائز دئے گیے۔
سمٹری خود کیا ہے پر پہلے کی گئی پوسٹ
https://www.facebook.com/groups/ScienceKiDuniya/permalink/935752553259948/
فزکس میں اس یکجائی کے سفر میں مستقبل کی امید کے بارے میں کی گئی پوسٹ
https://www.facebook.com/groups/ScienceKiDuniya/permalink/940878686080668/
وکی پیڈیا سے اس کے بارے میں دیکھیں
https://en.wikipedia.org/wiki/Spontaneous_symmetry_breaking
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔