میرے کل کے بلاگ پر بہت پزیرائی بھی ملی اور درجنوں سوال بھی اُٹھے ۔ میں اپنے اسی پلیٹ فارم پر خالصتا روحانیت پر کوئ دو سو بلاگز لکھ چُکا ہوں ۔ دعا کریں جنوری میں ان ہی بلاگز پر مشتمل ایک کتاب کی چھپائ کا انتظام چند لوگ پاکستان سے کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالی اس میں ان کو کامیابی دے ۔ آمین وگرنہ فیس بک پر تمام بلاگ پڑے ہیں ۔
یہ بحث شروع کرتے ہیں اللہ تعالی کے پیارے نام سے اور سرور دو عالم حضرت محمد ص سے ۔ اللہ تعالی ہمارے خالق اور محمد ص ان کے محبوب ، ہمارے پیغمبر ، رہنما ، پیرو مرشد ، آقا اور رہبر ۔ ادھر ہی لگا دیں فُل اسٹاپ ، اس کے آگے نہ کوئ فلسفہ نہ عقیدہ اور نہ دھرم ۔
ہم سب انسان بلکل ایک جیسی صفات کے ساتھ پیدا ہوئے ۔ سب میں روحانیت ہے ۔ سب ہی psychic abilities کے مالک ہیں ۔ کیا ہے کے ہمارا لالچ ، مادہ پرستی اور شیطان کا بہکاوہ ان سب چیزوں سے دور لے جاتا ہے ۔ میں نے امریکہ میں کوئ ایک سو سے زیادہ کتاب روحانیت کے موضوعات پر پڑھیں ۔ ان دو سو بلاگز میں ان ساری کتابوں کا حوالہ ہے ۔ سچ کیا ہے ؟ آپ جان کر حیران ہوں گے ۔ اتنا سادہ اور آسان ۔ یہ دنیا کا معاملہ ہے ہی روح کا جسم تو فانی ہے ۔ جب سے دنیا قائم ہوئ کائنات کا رقص ہی روحانیت پر مبنی ہے ۔ بلھے شاہ فرماتے ہیں ۔
بُلھا شاہ اساں مرنا ناہیں گور پیا کوئ ہور۔
اتنا آسان ہے اس سارے فلسفہ کو سمجھنا ۔ ہوا کیا کے کچھ ایسی تباہیاں اور تبدیلیاں دنیا میں مختلف اوقات میں رونما ہوئیں کے جنہوں نے ہمارے پانچ حواس خمسہ پر رکاوٹیں ڈال دیں ۔ اور اس سے ہم نے چھٹی حص یعنی intuition پر زور دینا شروع کیا ۔ بلکل اس طرح جیسے نابینا لوگوں کی باقی حصیں بہت زیادہ کام کرنے لگ پڑتی ہیں ۔
تمام روحانی یا spiritualist لوگوں کا یہ خیال ہے کے ارتقاء یا evolution ہو رہا ہے انسان کا پردے کے پیچھے کی چیزوں کو دیکھنے کا ، اور شائید اگلے پچاس سال میں اس ضمن میں بہت حیران کُن پیش رفت ممکن ہو۔ امریکہ اس کا base ہو گا کیونکہ امریکہ ابھی بھی کشش ثقل یا gravitational pull میں کوئ باقی ساری دنیا سے ایک یا دو منٹ کے فرق پر ہے ۔ میں نے امریکہ آ کر پچھلے دو سال میں اپنی روحانی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ پایا ۔ ایک قدرتی push مل رہی ہے مجھے یہاں آ کر ۔ اس کا تزکرہ امریکہ میں آ کر خلیل جبران نے بھی کیا اور آئینسٹائین اور ٹیسلا نے بھی ۔ آپ کا میری باتوں سے اتفاق کرنا بلکل ضروری نہیں ۔
اپنے اندر کی روحانیت کو پانے کا آسان طریقہ ہر قسم کی پاکیزگی ہے ۔ مادہ پرستی سے ممکنہ حد تک دُوری ہے ۔ مقابلہ سے باہر نکلنا ہے ۔ سوائے حضرت محمد ص کے کسی کو بھی حتمی علم والا سمجھنا بیوقوفی ہے ۔ علم میں کوئ استاد نہیں ۔ ہم سارے طالب علم ۔ وہ علم جس کی میراث محمد ص ہیں اور علی وجہ اللہ اس کا باب۔ حضور صلی و علیہ وصلم کی اسوہ حُسنہ کی پیروی ہی ایک ضروری شرط ہے ۔ اس میں نہ رہبانیت ہے اور نہ اسلامی صوفیوں جیسی دنیا سے کنارہ کشی۔ عملی دنیا میں رہ کر اس پاکیزگی پر قائم رہنا ہے ۔ اگر آپ کا اللہ تعالی پر یقین پُختہ ہے اور اس کی رضا کو ہی حتمی مانتے ہیں تو پھر کیسی شیطانی چالاکیاں ؟ کونسی مادہ پرستی ؟ کونسی شہنشایت ؟ کاہے کا غم یا مقابلہ ۔
کل عمران خان کے بارے میں ایک امریکہ کی اخبار نے لکھا کے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان عمران کے ہاتھوں بلیک میل ہو گیا ۔ کیونکہ جمال خشگوچگی کے قتل اور یمن میں انسانی خلاف ورزیوں کی وجہ سے شہزادہ بہت کمزور ہو گیا تھا ۔ بلکل درست ، عمران خان پاکستان کو زرداری اور نواز شریف کی طرح بہت گندا اور سستا بیچ رہا ہے ۔ بہت دکھ ہوتا ہے ۔ سارے چور اپنے گرد اکٹھا کر کے ان کے لیے بھیک مانگنے نکل پڑا ۔ افسوس در افسوس ۔
اگر صرف اور صرف پیسہ اور امداد کی خاطر سعودی شاہی خاندان کی درندگی کو اسپورٹ کرنا تھا تو اس سے لاکھ درجہ بہتر تھا کے کوئ سو کر پٹ لوگوں کو پستول دکھا کر ۲۰۰ ارب ڈالر نکلوا تا جو ڈٹرٹے کر رہا ہے اورجس کا پلان برازیل کے نئے صدر بولسینارو نے دیا ہے ۔ میں نے مئ ۹ کے اسی طرح کا پلان چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دیا ، جواب تک دینا گوارہ نہیں کیا ۔ اقتدار ، طاقت اور پیسہ کا نشہ ہم مسلمانوں کو لے بیٹھا ۔ ایک طرف ہم بلھے شاہ ، بابا فرید اور شہباز قلندر کے مزاروں پر سجدے ٹیکتے ہیں اور دوسری طرف انہی شخصیات کے شاندار کردار کے بلکل اُلٹ کاموں میں مشغول ۔ کمال احماقانہ سوچ ہے ۔ شیطان کردار کا مالک اور سجدے صوفیا کو ۔ واہ بھئ واہ ۔
زیادہ سے زیادہ روحانی ہونے کے لیے ، اپنا کردار ٹھیک کریں ۔ اللہ پر توکل رکھیں ۔ فارغ اوقات میں عبادات میں مشغول رہیں ۔ پیار محبت بانٹییں ۔ بھول جائیں پیسہ ، طاقت اور اقتدار کو ، اس نے کسی کا نہ ماضی میں ساتھ دیا اور نہ مستقبل میں دے سکتا ہے ۔ اچھے اعمال کرامات کا سلسلہ جاری کرواتے ہیں ۔
سبحان اللہ کے ورد میں ۲۴ گھنٹوں مشغول رہیں ۔ اسی ورد میں تمام کائنات ہر وقت مشغول ہے ، یہی آب حیات ہے ۔ اس flow اور moment میں آ جائیں جس میں یہ سارا نظام tuned ہے ۔ اپنی فریکوئینسی ٹھیک کریں جناب !
اپنا بہت خیال رکھیں ۔ خوش رہیں ۔