مبارک مبارک مبارک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں آج کا دن تاریخی اور خوشی کا دن ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار یوا ہے کہ عوام کی منتخب کی گئی اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرکے تحلیل ہوئی ہیں
ان پارٹیوں میں اختلافات ہوئے سیاسی لڑائی جھگڑے ہرئے کچھ سیاست دانوں ۔ اپنے خاض ایجنڈ رکھنے والی تنظیموں اور انہیں کی نمائندگئ کرنے والے کالم نگاروں تجزیہ نگاروں ٹی وی اینکروں اور سابقہ فوجی تجزیہ نگار چیخ چیخ کر اسمبلیوں کی برطرفئ کے لیے فوج سے اپیلیں کرتے رہے ۔ عوام سے اپیلیں کیں ۔ اسمبلی کی عمارت پہ حملے کیے مگر عوام کے منخب نمائندے نے اتحا کر کے ان کے تمام حملوں اور ان کے غیر جمہوی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا
کل کچھ دوستوں نے کچھ ایسی غیر جمہوری پوسٹیں بھی لگائی حالنکہ وہ خود ساری عمر خمہوریت کے لیے جد و جہد کرتے رہے ہیں انہوں نے ایسی پوسٹیں بھی لگائی جن میں کل کے دن کو انہوں مے رہزنوں کا آخری دن کیا
مجھے ان رہزنوں کی رہزنی سے انکار نہیں مگر میرا ایمان ہے کہ اگر پاکستان میں ہر اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر کے تحلیل پوتی تو یہ رہزن جنم ہی نہ لیتے اور اگر جنم لیتے بھی تو عوام ان کو اپنی ووٹ کی پرچی سے ان رہزنوں کو ان کی رہزنی سمیت دفن کر دیتے ۔ مگر ہر بار یہی ہوا کہ ہر حکومت کو رشوت بد عنوانی کے نام پہ نر طرف کر دیا اور ان میں سے جو ان کے پاوں سے بوٹ اتار کر پالش کرنے پہ آمادہ ہو جاتے ان کو شامل کر کے ایک نئی پارٹی کو پیدا کر لیا گیا اور ایک نئی حکومت بنا لئی گی اور پھر کچھ عرصہ بعد پھر ان کو برطرف کرکے ایک نئی پارٹی ایک نئی حکومت وجود میں ا جاتی اس طرح یہ رہزن مظلوم بن کر پھر منتخب ہو کر ا جاتے
مگر کچھ رہزن اس ملک میں گیارہ گیارہ سال رہزنی کرتے رہے مگر وہ اج بھی اس ملک کی سلامتی کے ہیرو ہیں ان کی وردی اور وردی پہ لگے تمخوں پی رہزنی کی کوئی شکن تک نہئں تمخوں پہ کسی رہزنی کا دھبہ نہئں
پاکستان پیپلز پارٹی جو اس ملک کے نچلے طبقے کی پاپولر پارٹیوں میں سے ایک پارٹی ہے اپنے پچھلے دورے حکومت میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہی عوم نے اپنی ووٹ کی پرچی سے اس پارٹی کو ملک کی مرکزی اسمبلہ اور تین صوبائی اسمبلیوں سے نکال باہر کیا ۔۔
اج مسلم لیگ اپنی آئینی معیاد پوری کر کے تحلیل ہوئی اور نئی حکومت کے لیے عوام کے پاس جا رہی عوام اپنی ووٹ کی پرچی سے اس جماعت اور دوسری جماعتوں کے بارے فیصلہ کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔