٭ اے کمپینئن آف فلاسفی اینڈ لاجک؛ ایک تاثر٭
شنید ہے کہ ادریس آزاد صاحب نے یہ کتاب اپنے باقاعدہ شاگردوں کے لیے ترتیب دی ہے تاہم مجھ ایسے عام قارئین کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ کچھ روز قبل خرید کر لایا تھا اور اب پڑھنے کے بعد کتاب کے بارے کچھ تاثرات لکھتا ہوں:۔
٭ کتاب انگریزی زبان میں ہے مگر سادہ، عام فہم زبان میں لکھی گئی ہے۔ ترتیب جس کی خاصی بامعنی ہے یعنی پہلے حصے میں فلسفے کی ضروری بنیادی اصطلاحات، نظریات و تحاریک اور پھر دوسرے و آخری حصے میں منطق کی ضروری اصطلاحات و منطقی مغالطے۔
٭ ہر باب کے آخر میں خلاصہ اور امتحانی طرز پہ ایک مشق دی گئی ہے ۔ مشقوں کو ہٹا کر انہی صفحات میں کچھ دیگر چیزیں شامل کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔
٭ چونکہ کتاب ہر روز نہیں چھپتی اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں کچھ ابواب کا اضافہ کرنے اور ضخامت کم از کم تین سو صفحات کرنے کے بارے میں غور کیا جائے۔ منطق والا حصہ خاص طور پہ بہت مختصر ہے۔
٭ ایک بہت ہی ضروری چیز یہ ہونی چاہیے کہ آئندہ ایڈیشن میں انگریزی سرخیوں/عنوانات کے ساتھ ساتھ متبادل اردو اصطلاحات ضرور لکھ دی جائیں ، کتاب کی افادیت میں بیش قیمت اضافہ ہو جائے گا۔ شنید ہے کہ ان کی آئندہ کتاب طبیعیات کے موضوع پہ ہے اور اردو میں ہے۔ ان سے پیشگی درخواست ہے کہ اس آنے والی کتاب میں متبادل انگریزی اصطلاحات ضرور شامل کریں۔
٭ کتاب کے آخر میں ایک ڈیڑھ صفحے پہ فلسفے کے متعلق کچھ اچھی ویب سائٹس کے لنکس بھی دیے جا سکتے ہیں۔
المختصر فلسفہ و منطق کے ذائقے سے آشنائی کے لیے یہ کتاب مفید ہے (اور مجھے معلوم ہے کہ میرے ایک دو نالائق و کنجوس دوستوں نے مجھ سے مستعار لے کر یہ کتاب پڑھنی ہے :D ) اور آخر میں ایک اچھی کتاب لکھنے پر ادریس آزاد صاحب کا شکریہ۔ نیز طلبا کو کتاب آدھی قیمت پہ فراہم کروانے پہ مزید شکریہ۔ 🙂
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔