ایک بوڑھا ،انعام یافتہ سور ایک بڑے مویشی منڈی کے گودام میں تمام جانوروں کو اکٹھا کرتا ہے ۔اور انہیں بتاتا ہے کہ اسکا دیرینہ خواب ہے کہ تمام جانور انسانوں کے ظلم وستم اور کنٹرول کے بغیر مل جل کر رہیں
وہ کہتا ہے کہ اس جنت نما زندگی کے لیے انہیں ملکر کام کرنا ہوگا
وہ اپنے اس خواب کی وضاحت " beast of England" گانے کے زریعے کرتا ہے
تمام جانور بہت جوش و خروش سے اسکے سراہتے ہیں
اس میٹنگ کے تین دن بعد اس بوڑھے سور کی ڈیتھ ہو جاتی ہے
تو تین جوان سور نپولین،سنوبال اور سکوائلر ملکر "حیوانات" کا ایک بنیادی نظریہ تشکیل دیتے ہیں
ایک رات بعد تمام جانور ملکر ایک کسان کو ایک مسٹر جونز کو اپنے کھیتوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں
وہ اس جگہ کو " اینیمل فارم" کا نام دیتے ہیں
اور اپنے بزرگ سور کے خواب کے مطابق ان اہداف کے حصول کے لیے جت جاتے ہیں
گھوڑا گاڑی میں میں جُتے جانے والا خاص طور پر اپنے آپ کو اس عظیم مقصد کے لیے یہ کہہ کر وقف کردیتا ہے کہ " میں بہت محنت کروں گا"
شروعات میں فارم بہت ترقی کرتا ہے
سنوبال جانوروں کو لکھنا پڑھنا سکھاتا ہے
اور نپولین "puppies" کو حیواناتی نظریات" کے اصول سکھاتا ہے
مسٹر جونز اپنا فارم دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔ لیکن جانور انہیں دوبارہ شکست دیتے ہیں ۔۔ بلکہ اپنی فتح کی یادگار کے طور پر زمیندار کی بندوق اپنے پاس رکھ لیتے ہیں
تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نپولین اور سنوبال فارم کے مستقبل کے بارے میں متضاد رائے پر لڑتے جھگڑتے ہیں
اور جانوروں پر اپنی طاقت اور اختیارات پر رسہ کشی شروع کر دیتے ہیں
سنوبال پن چکی کے زریعے بجلی کی پیداوار کی سکیم مرتب کرتا ہے
لیکن نپولین سختی سے اسکی مخالفت کرتا ہے
میٹنگ میں اپنے منصوبے کے حق میں سنوبال ایک پرجوش تقریر کرتا ہے
البتہ نپولین ایک مختصر جوابی کاروائی کرتا ہے ۔۔ وہ ایک عجیب و غریب قسم کی آواز نکالتا ہے ۔۔ جس کو سن کر نو وحشی کتے ( جنہیں نپولین حیوانات کے بنیادی اصول سکھاتا رہا تھا ) وہ سنوبال پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسکا پیچھا کرتے ہیں
نپولین خود کو فارم کا لیڈر بتاتا ہے
اور جانوروں کو کہتا ہے کہ دوبارہ یہاں کوئی میٹنگ نہیں ہوگی
اور یہ حکم صادر کرتا ہے کہ اب سے" سور اکیلے "ہی جانوروں کی بھلائی کے لیے تمام فیصلے کریں گے "
نپولین اچانک سے پن چکی سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کردیتا ہے اور تمام جانوروں خصوصاً گھوڑے کو اس کی تکمیل کی زمہ داری دیتا ہے
ایک دن طوفان کے بعد جانوروں کو پتا چلتا ہے کہ انکی پن چکی تباہ ہو گئی ہے
قریبی کھیتوں کے زمیندار جانوروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں کہ انہوں نے اتنی پتلی دیوار بنائی تھی جو اسکی تباہی کی وجہ بنی
لیکن نپولین دعویٰ کرتا ہے کہ سنوبال نے واپس آکر یہ پن چکی تباہ کی ہے
وہ ایک سخت قسم کی کاروائی کی شروعات کرتا ہے جس میں نپولین کے بقول اسکی مخالفت کرنے والے جانور یقیناً سنوبال کے ساتھ اس سازش میں شریک ہو سکتے ہیں
اور نپولین کے فیصلوں کی مخالفت کا مطلب اسکی کی بلا شرکت غیرے لیڈرشپ کی مخالفت ہوگی
اور اسکی سزا " فوری موت کی صورت میں دی جائے گی"
وہ اس مقصد کے لیے خونخوار کتوں کا گروہ متعین کرتا ہے
گھوڑا گاڑی کا باکسر اس صورتحال کے بعد اپنا نعرہ " نپولین ہمیشہ ٹھیک کہتا ہے " بنا لیا
نپولین نے لامحدود اختیارات حاصل کر لیے تھے ۔۔ وہ دوبارہ سے تاریخ مرتب کروا رہا تھا ۔۔ جس میں سنوبال ایک " ولن " تھا
نپولین انسانوں کی طرح کا طرزِ عمل اختیار کر لیتا ہے۔۔ بستر پر سوتا ہے ،شراب پیتا ہے ، اور اردگرد کے ہمسایہ زمینداروں کے ساتھ تعلقات بنا لیتا ہے اور انکے ساتھ تجارت کرتا ہے
یہ سب حیوانات کے بنیادی اصولوں کے سخت خلاف تھا لیکن سکوائلر جو کہ نپولین کے لیے پراپیگنڈہ مہم چلاتا تھا
وہ پراپیگنڈہ کے زریعے ان تمام باتوں کا دفاع کرتا ہے اور جانوروں کی ذہن سازی کرتا ہے کہ نپولین ایک بہت عظیم لیڈر ہے اور وہ تمام جانوروں کی بھلائی کے لیے کام کر رہا ہے
ان حقائق کے باوجود کہ عام جانور سرد موسم ، بھوک ،بیماریوں اور سخت مشقت کا شکار تھے
مسٹر فریڈرک جو کہ ایک ہمسایہ زمیندار تھا وہ نپولین کے ساتھ لکڑی کے سودے پر دھوکہ کرتا ہے اور پھر حملہ کرکے پن چکی تباہ کر دیتا ہے جو کہ بہت مہنگی لاگت سے دوبارہ تعمیر کی گئی تھی
پن چکی کی تباہی کے بعد ایک جنگ چھڑ جاتی ہے جس کے دوران گھوڑا گاڑی کا باکسر شدید زخمی ہوجاتا ہے
جانور زمینداروں کو بھگاتے ہیں لیکن باکسر کا زخمی ہونا انہیں کمزور کر دیتا ہے
پن چکی کی دوبارہ تعمیر کے دوران وہ گر جاتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسکا آخری وقت آن پہنچا ہے
باکسر دوبارہ دکھائی نہیں دیتا۔سکوائلر اعلان کرتا ہے کہ ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد باکسر ابدی نیند سو گیا