کوانٹم میکانیات کی مختصر ترین پیرائے میں وضاحت درکار ہے؟
جواب: رچرڈ مولر، مصنف "حال – وقت کی طبیعیات" (2016)، کیو سی برکلے کے طبیعیات کے معلم
تازہ کاری ستمبر 8، 2016 · ایلن اسٹین ہارڈت، پی ایچ ڈی، مصنف "کوانٹم حدود میں ریڈار"، سابق دارپا چیف سائنٹسٹ، فیلو نے اس جواب کو پسند کیا ۔
اپنے قلب میں، کوانٹم میکانیات صرف اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ نہ تو کوئی ذرے ہیں نہ کوئی امواج بلکہ کوئی ایسی چیز موجود ہے جس میں یہ دونوں خصوصیات موجود ہیں۔ کبھی کبھی یہ موجی تفاعل (ویو فنکشن) کہلاتا ہے، تاہم اصطلاح عام طور پر موجوں کے پہلو پر لاگو ہوتی ہے – ذروں پر نہیں۔ اس پوسٹ کے لئے مجھے اجازت دیں کہ میں ان کو ویویکل (ویو اور پارٹیکل کا ملغوبہ) کہہ سکوں۔
جب ہم کلاسیکل موج دیکھتے ہیں، تو اہم اصل میں بڑی تعداد میں ویویکل کو آپس میں متعامل ہوتا اس طرح دیکھتے ہیں کہ ویویکل میں "موج" کا پہلو ہماری پیمائش پر غالب رہتا ہے۔ جب ہم کسی ویویکل کا پوزیٹرون سراغ رساں سے سراغ لگاتے ہیں، تو توانائی یک دم جذب ہوجاتی ہے، ویویکل غالباً غائب ہوجاتا ہے؛ تب ہمیں یہ تاثر ملتا ہے کہ ہم قدرتی طور پر "ذرے" کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ ویویکل کا ایک بڑا جھنڈ، جو سب ایک دوسرے سے اپنی کشش سے بندھے ہوں، وہ مکمل طور پر اپنے ذرے کے پہلو سے مغلوب ہوسکتا ہے؛ مثال کہ طور پر، بیس بال کیا ہے۔
یہاں پر کوئی تناقض نہیں ہے، تاوقتیکہ جب تک آپ یہ نہ سمجھیں کہ ذرات اور امواج دونوں علیحدہ سے وجود رکھتی ہیں۔ اس کے بعد آپ کو اس "ثنویت" کے بارے میں حیرت ہوگی – کیا یہ واقعی ایک ذرہ یا ایک موج ہے؟
لیکن حقیقت میں یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ایک مرتبہ آپ یہ تصور سمجھ لیں (اور اسے آئن سٹائن اور ڈی بروگلی نے تخلیق کیا ہے) تب آپ یہ سوال کرسکتے ہیں: یہ ویویکل کس طرح حرکت کرتا ہے؟ یہ کیسے قوتوں سے متاثر ہوتا ہے؟ یہ وہ سوالات تھے جس کا جواب شروڈنگر، ہائیزن برگ، ڈیراک اور دوسروں نے اپنی کوانٹم میکانیات کی مساوات سے دیا۔ "ان میدانوں کے بارے میں کیا خیال ہے، جیسا کہ برقی، مقناطیسی، اور مضبوط نیوکلیائی میدان؟" آپ یہ پوچھ سکتے ہیں۔ ان کو بطور (جس کو میں نے بہتر اصطلاح کی غیر موجودگی کے لئے اس جواب میں) ویویکل کے بھی شناخت کیا گیا۔ یوکاوہ نیوکلیائی قوت کی وضاحت بطور مجازی پی میزون کے مبادلہ کے کرتے ہیں۔ شروڈنگر اور فائن مین برقی مقناطیسی قوت کی وضاحت مجازی فوٹون کے مبادلہ کے طور پر کرتے ہیں۔
ایک مرتبہ جب آپ اس بات کو تسلیم کرلیتے ہیں کہ صرف ویویکل اصل میں وجود رکھتی ہے، اور یہ اس وقت یک دم تبدیلی ہوجاتی ہے جب اس کی پیمائش کی جائے – ایک مرتبہ جب آپ یہ تسلیم کرلیں کہ معیار حرکت طول امواج کی وجہ سے ہوتی ہے اور توانائی تعدد کی وجہ سے، تب ہائیزن برگ کا اصول عدم یقین ایک ریاضیاتی نتیجے کے طور پر سامنے آتا ہے۔
یہ تحریر اس لِنک سے لی گئی ہے۔