کیا آپ نے کبھی سوچا کہ انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز کیا ہے؟
جی ہاں یہ ہے عالمی خلائی اسٹیشن –
جسے 1998 میں ناسا نے لانچ کیا اور اس پر ایک سو ساٹھ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی.
عالمی خلائی اسٹیشن کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات.
وزن: 450000 کلوگرام
(زمین کے گرد گردش کی اوسط) رفتار: 27,600 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی (ساڑھے سات کلومیٹر فی سیکنڈ)
خلائی اسٹیشن زمین کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 93 منٹوں میں مکمل کرتا ہے اور اپنے مدار میں پہنچنے کے بعد 1998 سے لے کر اب تک یہ تقریباً ایک لاکھ گیارہ ہزار چھ سو (111600) مرتبہ زمین کا چکر لگا چکا ہے
عالمی خلائی اسٹیشن کی زمین سے اونچائی 370-460 کلومیٹر ہوتی ہے موسم صاف ہو تو اسے برہنہ آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک وقت میں چھ سائنسدان سپیس اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں،
اس وقت کون کون سپیس اسٹیشن میں کتنے دنوں سے ہے جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیں–
http://www.howmanypeopleareinspacerightnow.com
اکثر تصاویر میں آپ نے خلا سے زمین کے مناظر دیکھے ہوں گے ایسی تصاویر خلائی اسٹیشن ہی سے بنائی جاتی ہیں ۔
حال ہی میں خلائی اسٹیشن پر جدید کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں جن کے ذریعے اب آپ ہر وقت خلائی اسٹیشن سے زمین کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
خلا سے زمین کا منظر اس لنک پر دیکھیں : پہلا کیمرا:
http://www.ustream.tv/channel/iss-hdev-payload
دوسرا کیمرا:
http://www.ustream.tv/channel/live-iss-stream
خلائی اسٹیشن اس وقت کس ملک کے اوپر سے کس رفتار سے گزر رہا ہے جاننے کے لیے یہ لنکس:
http://livefromspace.com
http://iss.astroviewer.net/
اگر پاکستان میں آپ لاہور، کراچی یا اسلام آباد میں ہیں تو یہ لنک آپکو نوٹیفکیشن کی سہولت دیتا ہے جب جب خلائی اسٹیشن آپ کے ویزیبل زون میں داخل ہوگا:
https://spotthestation.nasa.gov
خلائی اسٹیشن سے رات کے وقت زمین کا خوبصورت نظارہ کیجئے:
http://vimeo.com/45691835
اس کے علاوہ خلائی اسٹیشن پر بنی ہالی وڈ کی سب سے بہترین مووی Gravity بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے- اس فلم نے سات اکیڈمی ایوارڈ جیتے! یہ فلم اس لنک پر دیکھی جا سکتی–
http://123movies.to/film/gravity-2241/watching.html
تحقیق و ترتیب:
عزیر سالار
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔