ماہر بشریات ذوالفقار علی کلہوڑو انتھک محنت اور دلجمعی سے کام کررہےہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد میں بطور استاد اپنا کام چھوڑ کر، یہ نوجوان، پاکستان کے قدیم علاقوں پر تحقیق میں مصروف عمل نظر آتا ہے۔
اس کا فیلڈ ورک، تحقیقی طریقہ کار اور نتائج، جو بغیر کسی شارٹ کٹ کے، عمدہ کام ہے۔ جبکہ اخبارات میں آنے والے اس کے لگاتار مضامین اور کتاب میں، بشریات کے کام میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے کافی مواد موجود ہے۔ کلھوڑو ہمیں ایڈم نیئر جیسے انتھک اور شاندار شخص کی یاد دلاتے ہیں، جو افسوس کہ اب ہمارے درمیان نہیں، وہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔
Wall Paintings of Sindh: From the 18th to 20th Century,
کلہوڑو نے حال ہی میں، صوبہ سندھ کے مدفن آرٹ کے موضوع پر لکھا ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ہمیں صرف صوبہ سندھ میں ہی ایسے مقبرے ملتے ہیں جو مدفن مردے کی پسندیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اور ایسا اس لئے ہے کہ اس شخص نے مرنے کے بعد اور زندگی کو بھی بہت اچھے اور بھر پور انداز میں جیا۔ شکار کے اور جنگی مناظر، گھریلو زندگی کی جھلکیاں اور بہت سی محبت کی داستانیں، کسی قدیم سندھی کے خیالات کا اظہار ہیں۔
18 صدی میں، سسی پنوں، سوہنی مہینوال، مومل رانو، اور عمر ماروی جیسی داستانیں، بلوچ مقبروں کی زینت بنیں۔ یہ تب ہوا جب کالہورو کی سندھ پر حکمرانی تھی اور تالپور اور دوسرے بلوچ قبائل انہیں روحانی پیشوا مانتے تھے۔ حکومت اور فوج میں تالپور افراد نے ترقی پائی اور اپنی زندگیوں کے دوران ہی وہ خوبصورت مقبرے بنانے کے قابل بنے۔ ان داستانوں میں، ایک نایاب داستان جو سوبدار جمالی کے مقبرے پر تصویری صورت میں بنی ہے۔ سوبدار جمالی جس نے کلھوڑو کی فوج میں اپنی خدمات پیش کیں، شہادت کوٹ مقام کے قریب، ماہی گیر لڑکی ” نوری ” جس کی خوبصورتی پر سما بادشاہ ” جام تماچی ” مر مٹا۔ اس نایاب تصویر میں دونوں پریمی کو کشتی میں دکھایا گیا ہے۔ ٹھٹھہ تک جام تماچی نے حکومت کی، تو غالباً یہ کینجھر جھیل ہوگی، جہاں دونوں پریمی ایک جزیرے میں دفن ہیں۔
کلہوڑو نے دوسرے، دو اور مقبروں کی نشاندہی کی، جو ایسی ہی داستانیں لئے ہوئے ہیں۔ افسوس کہ 2010 میں، مون سون کی طوفانی بارشوں میں یہ تینوں مقبرے تباہ ہو گئے۔ یہ نایاب تصویر اب صرف اس کتاب میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ سیلاب نے بہت سی تصویری لوک داستانیں اور دوسری یادگاریں مٹا ڈالیں، لیکن خوش قسمتی سے وہ تصویری شکل میں اس ماہر بشریات کی کتاب میں محفوظ ہیں۔
کلہوڑو کے مطابق، کلہوڑو کے دور حکومت (1784- 1701) میں سندھی آرٹ، راجستھانی ماہروں کے کام سے بہت متاثر ہوا، جو نمایاں طور پر ضلع دادو میں درگھ بالا کے مقبروں پر نظر آتا ہے۔ سندھی لباس کے طرز اور رنگ کو واضح طور پر ہم کہیں اور مقامی آرٹسٹ کے ہاتھوں کی مہارت میں دیکھ سکتے ہیں۔
ان آرٹسٹس نے اپنا کام بہت تفصیلاً کیا ہے، جو کہ حیران کر دیتا ہے، مثال کے طور پر، جب چرواہا اپنی شیطانی نظر، گھبرائی ہوئی سسی پر ڈالتا ہے، جو کہ اپنے بھائیوں کے ہاتھوں، پنوں کے اغوا کے بعد دیوانوں کی طرح صحرا میں پھرتی ہے، پنوں کی تلاش میں، جسے اس کے بھائی کیچ بھیج رہے ہیں، اور یہ منظر کشی؛ جو چرخے کے ساتھ، بھیڑ کے بالوں سے بنے سوت کے ساتھ کی گئی ہے۔ یہ منظر دور حاضر کے سندھ میں کافی عام ہے۔
18 صدی کے ابتدائی دور میں، آرٹ میں واضح انقلاب نظر آتا ہے، جب انسانی اور حیوانی وجود، تاریخی واقعات اور پیار کی داستانیں، زندگی کے ایک طرز کے طور پر نمایاں ہوئیں۔ ایک ذاتی رابطے میں، کلھوڑو کہتے ہیں کہ دنیاوی زندگی کو، عارضی زندگی کے طور پر دیکھنا ایک صوفیانہ روایت تھی۔ یہ بعد کی زندگی تھی جہاں hero مرنے کے بعد، لازوال عظمت پاتا ہے، اور مقبرے پر بنائی گئی تصویریں اس کی اسی زندگی کو بھرپور انداز سے، جینے کی عکاسی کرتی ہیں۔
تالپور کے دور (1843-1784) میں ہم اس آرٹ کو پھولوں کے ڈیزائن، مساجد کی تصویروں اور دوسرے مقدس مقامات میں بدلتے دیکھتے ہیں۔ اب، آدمی نہ زیادہ تر جنگیں لڑتے ہیں، اور نہ ہی شکار کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں بلکہ ٹانگ پر ٹانگ رکھے، کتابوں کی الماری کے آگے بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔
جیسے ہی، اگر اس بدلتے ہوئے سماج کو دیکھا جائے تو عورتوں کو قتل کرنے کے مناظر نمایاں ہیں۔ کلھوڑو کی رائے میں، جیسے عورت کو غیرت کے نام پر قتل کرنا۔ اور ساتھ ہی جیسا کہ ایک ڈاکو کارواں کو لوٹنے کے لئے اپنی بندوق تانتا ہے اور کارواں والوں کو قتل بھی کرتا ہے۔ اور زیادہ دلچسپ یہ ہے کہ بوٹ اور ہیلمٹ پہنے برطانوی سپاہیوں کا ایک جوڑا سسی کا پیچھا کرتا ہے، سسی اس کارواں کا پیچھا کرتی ہے جو پنوں کو کیچ لے جا رہا تھا۔ جبکہ یہ سب کچھ 19 صدی سے ہے، کلھوڑو کے مطابق جب برطانیہ نے قبضہ کیا تو انہوں نے آرٹ سے متعلقہ چیزوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
تالپور راج ختم ہونے کے ساتھ ہی، ان کے سرپرست اور فن آرٹ بھی تنزلی کا شکار ہوگیا۔ بعد کے painters اتنے ماہر نہیں تھے کہ وہ colonial اور post-colonialسندھ کی پینٹنگ کے زریعے منظر کشی کر سکتے، لیکن انہوں نے جیومیٹری اور پھولوں کے ڈیزائن میں کافی مہارت دکھائی۔
سندھ کا مدفن آرٹ پاکستان کے لئے کافی منفرد ہے۔ دوسرا کوئی بھی صوبہ آرٹ میں اس صوبے کے مقابلے میں کچھ نہیں۔ اور ذوالفقار علی کلھوڑو نے اس سلسلے میں تاریخ کے لئے اپنی بیش قیمت خدمات، انجام دیں ہیں اور ان معلومات میں اضافہ کیا جو اپنے نشانات سمیت مٹ رہی تھیں۔ ان کے گزشتہ تمام کام کی طرح، یہ کتاب بھی; ان عام لوگوں کیلئے پڑھنے کے قابل ہے اور ایک ایسا خاص مسافر ساتھی ہے؛ جو سندھ کے ان سیکڑوں بکھرے ہوئے مقبروں کو کھوجنا چاہتے ہیں۔
اردو ترجمہ : رابیل شیخ
Original Text:
https://www.dawn.com/news/1668225