اکثر برفانی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو صبح سویرے یا شام کے وقت آسمان پر روشنی کے ستون نما کالم نظر آتے ہیں ، جو بڑے پراسرار و عجیب و غریب لگ رہے ہوتے ہیں۔ یہ مخصوص سورج کے ستون یا روشنی کے ستون اس وقت بنتے ہیں جب سورج کی روشنی (یا روشنی کا کوئی دوسرا ذریعہ) پتلے، اونچے درجے کے بادلوں سے وابستہ لاکھوں گرتے ہوئے برف کے کرسٹل کی سطحوں کو منعکس کرتی ہے – مثال کے طور پر، سیروسٹریٹس بادل، جو کافی بلندی پر ہوتے ہیں۔
زمین پر زیادہ تر جگہوں پر، ایک خوش قسمت مشاہد یہ روشن سورج کے ستون کو دیکھ سکتا ہے، روشنی کا ایک کالم سورج سے اوپر تک پھیلتا ہوا دکھائی دیتا ہے جو اوپری ماحول سے سورج کی روشنی کو منعکس کرنے والے برف کے چپٹے کرسٹلز لہرانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ برف کے کرسٹل زمین تک پہنچنے سے پہلے بخارات بن جاتے ہیں۔
جیسے اگر آپ نے امریکہ اور کینیڈا کے اس مخصوص علاقے کے ارد گرد میں اندھیرے میں گھنٹوں اپنی گاڑی چلائی ہو، تو آپ نے آسمان میں پراسرار ان روشنیوں کو دیکھا ہوگا۔ بظاہر براہ راست اوپر کی طرف یہ چمکتے ہوئے روشنی کے کالم صرف انتہائی سرد موسم میں ہی نظر آتے ہیں۔
عام طور پر، یہ ایک لمبوتری پلیٹ کی شکل کے آئس کرسٹل ہوتے ہیں، جو 14° فارن ہائیٹ سے – 40° فارن ہائیٹ یا – 10° سنٹی گریڈ سے – 40° سنٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر بنتے ہیں۔ روشنی کے ستون آسمان میں نظر آنے والے بادلوں کے بغیر ہو سکتے ہیں کیونکہ برف کے کرسٹل اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ وہ ان روشنی سے منعکس ہوکر چمکتے رہتے ہیں
بظاہر براہ راست اوپر کی طرف چمکتے ہوئے یہ روشنی کے کالم صرف سرد موسم میں ہی نظر آتے ہیں۔روشنی کے ستون ایک نظری عمل ہیں جہاں روشنی کے کالم روشنی کے منبع سے نکلتے ہوئے اور پھوٹتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، جیسے طیارہ اڑتے وقت رن وے پر فلائٹ لائن کے ارد گرد کی روشنی ہمیں دکھائی دیتی ہے۔ فضا میں کرسٹل جتنے اونچے ہوں گے ستون اتنے ہی اونچے ہوں گے۔
امریکہ کی ایک فوجی ائیر بیس ، جہاں یہ روشنی کے ستون اکثر دکھائی دیتے، وہاں تعینات فوج کے ایک کیپٹن ، جنہوں نے اس طرح کے مظہر پر کچھ تحتیق بھی کی ہے، کیپٹن کارل ڈینس فورڈ ،کہتے ہیں کہ، "اصل میں اسطرح کے روشنی کے ستون بننے کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ روشنی فضا میں موجود ذرات سے منعکس ہو رہی ہوتی ہے۔” ” جیسے ابھی ہمارے پاس بہت زیادہ دھند ہے لہذا یہ برف کے کرسٹل کی عکاسی کر رہی ہے۔” روشنی کے یہ ستون ایک باقاعدہ جسمانی طور پر روشنیوں کے اوپر نہیں ہیں، یہ برف کے کرسٹل سے جمع کردہ روشنی کے شہتیر ہیں، جو آپ کی آنکھوں کی طرف جھلکتے ہیں۔یعنی یہ ایک نظری دھوکہ ہے۔
چونکہ اسطرح کے روشنی ستونوں کے ظاہر ہونے کے لیے حالات بالکل درست اور کنڈیشن مناسب ہونہ چاہئیں، اس لیے روشنی کے یہ ستون نسبتاً نایاب اور کبھی کبھار ہی نظر آتے ہیں، جب بالکل انکے حساب سے موسم کی کنڈیشن ہو۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...