مرچوں کے مسائل
11
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Phytopathora Blight of pepper
کہتے ہیں۔ اور اردو زبان میں ہم اسے ’’پودے کا زمین کی سطح سے متاثر ہونا اور اچانک مرجھا جانا‘‘ کہیں گےـ
علامات:
۱۔اس بیماری کی بنیاد پودوں کی بڑھوتری کے ساتھ ہی جاری رہتی ہے اور ایک دم حملہ کرتی ہے۔
۲۔جب فصل ابتدائی مراحل میں ہوتی ہے تو اس وقت یہ بیج کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنے کے نیچے سے پودے پر حملہ کرتی ہے ساتھ ہی پودہ سوکھ جاتا ہے۔
۳۔ابتدائی مراحل میں زمین کی سطح سے تنے کے ساتھ کالے نشانات نظر آتے ہیں جو بعد میں زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح پودا تنے کے گلنے سڑنے کی وجہ سے مرجھا جاتا ہے اور مر جاتا ہے۔
۴۔کبھی اس کی علامات زمین کی زمین کی سطح سے نمودار ہوتی ہیں تو کبھی زمین کی سطح سے 12 سے 18 انچ تک کے فاصلے تک دیکھا گیاہے جہاں تک جہاں تک پانی کی نمی پہنچ جاتی ہے۔
۵۔اور سب سے واضح علامات پھل کا گلنا سڑنا اور نیچے سے کالے رنگ کا ہو کر سڑ جانا۔متاثر پودے مرجھا جاتے ہیں اور فوری مر جاتے ہیں۔
۶۔پتوں پر علامات نظر آتی ہیں مگر اس وقت جب بیمای مکمل طور پر اثر کر چکی ہوتی ہے اور ایک ماحول بن چکا ہوتا ہے جس میں اس بیماری کا حملہ بڑھ چکا ہوتا ہے اور پھل بھی خراب ہو رہا ہوتا ہے۔
ماحول:
۱۔ہلکا گرم موسم اور نمی سے اس بیماری کی ابتدا ہوتی ہے اور جب فصل ایک سے زیادہ موسم سے گُزرتی ہے تو اس کا حملہ ہو سکتا ہے۔
۲۔موسمِ گرما جیسے ہی گزرتا ہے تو اس کے جراثیم ماحول ملتے ہی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں اور جو پہلے سالوں میں اس بیماری کا شکار پودے موجود ہوتے ہیں ان سے اس کے جراثیم ایک پودے سے دوسرے پودے پر پہنچ کر حملہ کر کے فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
۳۔اس بیماری کے سپورز ہوا،پانی،نمی،پانی کے چھنٹوں، کیڑو، اور جڑیبوٹیوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ فصل میں منتقل ہو کر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
۴۔زمین میں زیادہ بارشیوں یا زیادہ پانی لگانے کی وجہ سےنمی کا بڑھ جانا اور درجہ حرارت کا 18سے 30 C تک پنچ جانا مزید ہواؤں کا تیز گرم چلنا اس بیماری کے پھیلنے کا بہت اچھا موسم مانا جاتا ہے
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔فصلیں ایک سائیکل میں لگائیں اس طرح کے ایک جگہ جو فصل لگائی ہے وہ فصل دو سال بعد اس جگہ پر آئے اجناس پیدا کرنے والی فصلیں بہت زیادہ فائدہ مند رہتی ہیں۔
۲۔اس زمین کا انتخاب کریں جس کا نکاس اچھا ہو۔
۳کھالیاں زیادہ گہری بنائیں اور پانی کا وتر جڑوں تک نا پہنچنے پائے۔ زیادہ پانی لگانے سے پرہیز کریں اور فصل کو وتر پر ہی رکھیں۔
۴۔زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تا کے زمین کا سخت پن ختم ہو جائے اور پانی کی نکاسی اچھی طرح ہو سکے۔
۵۔فصل کو اوپر سے پانی دینے سے پرہیز کریں(سپرنکلر وغیرہ سے) اور فصل میں استعمال ہونے والے ہتھیار ہمیشہ جراثیم سے پاک کر کے استعمال کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔مینکوزیب جس میں زنک اور مینگنیز ہوتے ہیں حفاظتی سپرے کریں دو گرام پر لیٹر کے حساب سے پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۲۔Chlorothalonil دو گرام ایک لیٹر پانی کے حساب سے حفاظتی سپرے کریں پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۳۔ڈائی میتھو مورف ایک گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں پانچ سے سات دن جے وقفے سے ایک فصل پر تین سے زیادہ بار نا کریں۔ اور اسے بھی حفاظتی سپرے کریں۔
۴۔میٹا لیکسل اور مینکوزیب دو گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں پابچ سے سات دن کے وقفے سے اسے بیماری نظر آنے کی صورت میں سپرے کریں۔
۵۔Azoxystrobin 0.5ml ایک لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں بیماری نظر آنے کی صورت میں۔
نوٹ: کیمیکل کو کسی بھی دوسرے کیمیکل میں مکس کرنے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب: کسان گھر