مرچوں کے مسائل
25
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Tobacco Etch of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’ایفڈ کے آنے سے فصل کا کسی بھی حصے میں وائرس کا شکار ہو جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔یہ وائرس فصل کو کسی بھی سٹیج پر متاثر کر سکتی ہے اس لئے اس کی یہی بہت بڑی بد سلوکی ہے کہ کسی بھی مرحلے پر اس سے متاثر علامات نظر آجاتی ہیں۔
۲۔متاثر پودوں کے پتے بد شکل اور پھل بھی بد صورت ہو جاتا ہے۔
۳۔اگر ابتدائی مراحل میں حملہ ہو جائے تو پودے کی جڑ بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے پودا سوکھ جاتا ہے۔
۴۔اس کی علامات اکثر بہت زیادہ پریشان بھی کرتی ہیں باقی وائرس سے تھوڑی بہت مشابہت رکھنے کی وجہ سے۔
ماحول:
۱۔یہ وائرس کی بیماری ایک سبز آڑو کی شکل کے ایفڈ سے پودوں میں منتقل ہوتی ہے۔
۲۔غیر ضروری لوگوں کے داخل ہونے سے بھی اس کے جراثیم زیادہ پھیلتے ہیں
۳۔اور یہ وائرس بیج کے ذرئعے پودوں کو بتا ثر نہیں کرتی۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔انسیکٹ نیٹ استعمال کریں۔
۲۔وائرس سے پاک پودے منتقل کریں اور جب فصل بھرپور طریقے سے بڑھ رہی ہو تو فصل میں نقلو حرکت کم کریں۔
۳۔جڑیبوٹیوں کو تلف کریں۔
۴۔ملچ کا استعمال کرنے سے فصل اس کے حملے سے کافی بچ جاتی ہے۔
۵۔فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور بیماری نظر آنے کی صورت میں فوری ہیرا ہنگ کا سپرے کریں ایک تولہ پر ایکڑ
۶۔تیل کا استعمال سپرے میں کرنے سے یہ وائرس کم پھیلتی زیادہ فصل متاثر نہیں کرپاتی۔
کیمیکل حل:
۱۔امیڈا اور ایسیفیٹ 250 گرام پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
۲۔کلور فیناپائیر کا سپرے کریں دو بار سات دن کے وقفے سے۔
۳۔ایبا میکٹن پانچ سو ایم ایل پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر