مرچوں کے مسائل
26
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
آج مرچوں کے مسائل اور حل پر مشتمل 26اہم ترین مسائل کو مکمل کر دیا گیا ہے۔اس سیریز کی یہ آخری پوسٹ ہے۔
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Potato Virus Y
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’آلو پر آنے والی وائرس کا ایفڈ کے ذریعے مرچ میں منتقل ہونا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔یہ وائرس پودے میں کسی بھی مرحلے میں ایفڈ کے ذریعے داخل ہو سکتی ہے۔
۲۔پتے کے اندر گہرے سبز رنگ کے نشانات اس میں موجود رگیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔
۳۔پتوں کے اوپر چھوٹے چھوٹے ابھرے ہوئے سے چھالے نظر آتے ہیں
۴۔پودے کے اوپر والے حصے کی گروتھ رک جاتی ہے اور اور آخر کار پودہ سوکھ جاتاہے۔
۵۔متاثر پھل بھی بد شکل ہو جاتا ہے۔
۶۔یہ بھی کافی پریشان کرنے والی علامات ظاہر کرتی ہے باقی وائرس سے علامات ملتی جلتی ہوتی ہیں۔
ماحول:
۱۔بہت سی اقسام ایفڈ کی ہیں مگر جو سبز آڑو کے رنگ کا ایفڈ ہے وہ اس وائرس کو پودے میں منتقل کرتا ہے۔
۲۔بہت سی جگہوں سے ایفڈز اس وائرس کو کھاتے ہوئے ایک فصل سے دوسری فصل تک لے آتے ہیں اور ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پودے میں منتقل کر دیتے ہیں
۳۔اس وائرس کے جراثیم ٹماٹر اور آلو سے بہت ہی آسانی سے مرچ میں ایفڈ کے ذریعے منتقل ہو جاتے ہیں۔
۴۔کچھ جگہوں پر جڑیبوٹیاں بھی اس وائرس کے جراثیم کو محفوظ کئے ہوئے ہوتی ہیں جہاں سے یہ مختلف فصلوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔پودوں کو فصل میں منتقل کرنے سے پہلے گھیت کے چارو اطراف میں کیڑے مار زہروں کا ایک سپرے ضرور کر دیں۔
۲۔جڑیبوٹیوں کو بروقت تلف کریں خاص طور پر جو ایک سال پرانے پودے فصل کے ارد گرد موجود ہوں انہیں فوری تلف کر دیں۔
۳۔سپرے کے بعد اگر کچھ پودوں پر زیادہ مسئلہ نظر آئے تو انہیں زمین سے نکال کر جلا دیں۔
۴۔تمباکو اور ٹماٹر کے نزدیک مرچ کاشت کرنے سے ہرہیز کریں۔
۵۔ملچ کرنے سے اس ہلکے سبز رنگ اور آڑو کے رنگ کے ایفڈ سے پھیلنے والی وائرس سے کچھ حد تک بچا جا سکتا ہے۔
۶۔سپرے کے اندر کوئی بھی تیل ملا لیا جائے تو بیماری کے پیدا ہونے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے جس سے فصل کا کچھ بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔
۷۔ایرانی ہیرا ہنگ پنسار سے ایک تولہ لیں اور اسے ایک لیٹر پانی میں حل کر لیں اور ایک لیٹر کو پر ایکڑ سپرے کریں فصل دس سے بارہ دن تک ہم طرح کی بیماری سے محفوظ رہے گی۔
کیمیکل حل:
۱۔امیڈا اور ایسیفیٹ 250 گرام پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
۲۔کلور فیناپائیر کا سپرے کریں دو بار سات دن کے وقفے سے۔
۳۔ایبا میکٹن پانچ سو ایم ایل پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر