تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔9
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Powdery mildew of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں اسے ہم ’’پوڈر کی شکل کی فنگس کا پتو کو متاثر‘‘ کرنا کہیں گے۔
علامات:
۱۔پوڈری ملڈیو کی ابتدائی علامات گرمیوں کے درمیان یا گرمیوں کا موسم جب گزررہا ہوتا ہے تب زیادہ ظاہر ہوتی ہیں۔
۲۔اس کے سپورز ابتدائی مراحل میں پتوں کے بیرونی سیلز یا خلیات کو متاثر کرتے ہیں اس کے بعد پتوں پر مزید پھیل جاتے ہیں جو ہوا سے باقی پودوں پر پھیل جاتے ہیں۔
۳۔اسےپوڈر کی شکل میں مختلف جگہوں پر فصل میں پتوں پرآسانی سے دیکھا جا سکتا ہے
۴۔اس کے جراثیم پتے کی نیچے کی سطح بھی متاثر کر سکتے ہیں اوپر والی سطح پر پہلے دھبے بننے کی صورت میں۔
۵۔یہ پورڈر کے نشانات زیادہ تر پودوں کے پُرانے پتوں پر نمودار ہوتے ہیں پھر نئے پتوں پر منتقل ہو جاتے ہیں۔
ماحول:
۱۔یاد رکھیں پوڈری ملڈیو گرم اور نمی والے موسم کو پسند کرتی ہے اور فصل میں کسی بھی چیز کے گلنے سڑنے سے فصل میں آسکتی ہے۔
۲۔ایک بار پوڈری ملڈیو کے جراثیم پتوں پر آجائیں تو پھر گرم اور نمی والا موسم زیادہ اہمیت نہیں رکھتا اس کے جراثیم پھر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں موسم جیسا بھی ہو۔
۳۔جب یہ زمین پر پڑے پتوں پر ابتدائی مراحل میں ہوتی ہے تو بارش آنے پر یہ دھل جاتی ہے اور اگر یہ پودے کو متاثر کر چکی ہو تو بارش سے بھی صاف نہیں ہوتی۔
۴۔چھوٹے چھوٹے موسم یعنی ایک دن گرمی دوسرے دن سردی یا درجہ حرارت کا بار بار اوپر نیچے ہونا اس کے آنے کا سبب بنتا ہے۔
۵۔فصل میں وہ جگہیں جہاں ہوا کا گزر آسانی سے نہیں ہوتا وہاں کا موحول اس کے پھیلنے میں مدد دیتا ہے۔
۶۔گھنے سائے کو پوڈری ملڈیو بہت زیادہ پسند کرتی ہے اور پھیلنے کا سبب بنتی ہے۔
کلچرل اور بائیولوجیکل حل:
۱۔فصلوں کا ہیر پھیر اور باقی کلچر کاموں سے اس کے پھیلنے کو روکنے پر زیادہ روک نہیں پاتا۔
۲۔اسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں پر ہوا کا اخراج ممکن ہو اور زیادہ سایا بھی نا ہو ایسا کرنے سے اس پر بہت حد تک کابو پایا جا سکتا ہے۔
۳۔جڑیبوٹیوں کے کنٹرول سے یہ فنگس زیادہ پھیل نہیں پاتی اور کافی حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔
۴۔پودوں کو متوازن خوراک نا ملنے کی صورت میں بہت سے پودے دباؤمیں آجاتے ہیں اور پوڈری ملڈیو کے سپورز پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے فصل کو متوازن خوراک دینے سے اس سے بچا جا سکتا ہے۔
۵۔میٹھا سوڈا دو کھانے کے چمچ بیس لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔
۶۔چار کلو دودھ اور دو کلو گڑ رات کو بھیگو کر رکھ دیں اور صبح کے وقت اچھی طرح مکس کر کے ایک سو سے ایک سو بیس لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے پوڈری ملڈیو کا کنٹرول رہتا ہے۔
نوٹ: اکیلا چار کلو دودھ سو لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے۔ اور بازری ڈبے والا دودھ نا ہو۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر