تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔11
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Blossom End Rot of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں اسے ہم ’’پھل کا تنے سے بلکل الٹی سائیڈ سے گلنا سڑنا ‘‘کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدائی علامات میں تربوز کے پھل کی پچھلی سائیڈ ہلکی سی پیلی اور پھر بھوری بھیگی بھیگی سی بد شکل سی نظر آتی ہے۔
۲۔اس طرح یہ نشانات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں بھورے سے کالے نشانات ہو جاتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے تربوز جل گیا ہے پچھلی جگہ سے۔
۳۔دیکھا گیا ہے کہ تربوز کی متاثر جلد اکثر خوشک نظر آتی ہے اور بیکٹیریا یا فنگس کے حملے سے اندر سے تربوز گل سڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی اندر سے توڑنے پر نکلتا ہے۔
ماحول:
۱۔نوجوان پودوں کو متوازن کیلشیم کا نا ملنا ایسا ماحول پیدا کر دیتا ہے کہ یہ مسئلہ آجاتا ہے۔
۲۔پانی کا دیر سے لگنا یعنی وتر یا نمی کا برقرار نا رہنا اس کا سبب بنتا ہے کیونکہ فصل دیر تک خوشک رہتی ہے اور کیلشیم ہوتے ہوئے بھی پودوں کو مل نہیں پاتی۔
۳۔دن کے وقت پتوں سے ہانی فضاء میں اڑتا رہتا ہے اور پھل زیادہ پانی استعمال نہیں کرتا کیونکہ پتوں کے مسام دن کے وقت کھلے ہوتے ہیں اور پھل کی طرف پودا زیادہ توجہ نہیں دے پاتا
اور جیسے ہی رات ہوتی ہے پتوں کے مسام بند ہو جاتے ہیں یہ سمجھ لیں پتے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور جڑ زمین سے خوراک اور پانی جو بھی حاصل کرتی ہے تربوز کے پھل میں منتقل کر دیتی ہے۔
اگر رات کے وقت زمین خوشک ہو مناسب نمی نا ہو زمین میں تو یہ عمل نہیں ہو پاتا اور پودوں میں کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے۔
۴۔زمین کے اندر نمکیات کا زیادہ ہونا جن میں
۱۔امونیم
۲۔پوٹاشیم
۳۔میگنیشیم
کی زیادتی ہونے سے کیلشیم پودوں کو مل نہیں پاتی تو تربوز کا پھل اس مسئلے کا شکار ہو جاتا ہے۔
۵۔کسی بھی وجہ سے پودوں کی جڑوں کا متاثر ہو جانا یا پانی زیادہ لگا دینا کے جس سے وتر جلدی نا آئے تو بلوسم اینڈ راٹ کا مسئلہ آجاتا ہے۔ کیونکہ خوراک کا عمل رک جاتا ہے۔
کلچرل حل:
۱۔ایک پانی کے بعد دوسرے پانی کا دورانیا زیادہ نا ہونے پائے جب بھی تربوز کی فصل پھل پر ہو مناسب نمی برقرار رہنی چاہیے۔
۲۔رات کے وقت خاص طور پر پودے کسی بھی دباؤکا شکار نہیں ہونے چاہیں نا پانی زیادہ ہو نا ہی خوشک فصل ہو۔
۳۔نمی برقرار رکھنے کیلے آرگینک ملچ یا پلاسٹک ملچ کا استعمال کیا جا سکتا ہے بہتر ہے تربوز پر آرگینک ملچ استعمال کریں کیونکہ پاکستان میں گرمی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں پلاسٹک ملچ میں خراب ہونا شروع کر دیتی ہیں اور تیار فصل ختم ہو جاتی ہے۔
۴۔زیادہ کھاد نا دیں خاص طور پر امونیم والی نائٹروجن سے پرہیز کریں جب تربوز پھل تیار کر رہا ہو۔
۵۔جو زمینیں ریتلی نہیں ہیں یعنی چکنی ہیں بہت زیادہ سخت یا مٹی والی ان میں بلکل زیادہ پانی مت لگائیں بہت ہلکا ہلکا پانی لگائیں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر