بہار کے موسم میں
■ پودینے کی کتنی قسمیں ہیں؟
پودینے کی 600 سے زیادہ اقسام ہیں، ہر ایک کا ذائقہ بہت مختلف ہوتا ہے ۔ کچھ آپس میں مماثلت بھی رکھتے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کے پاس مختلف ذائقوں والے پودینہ ہوتے ہیں جیسے
Spearmint , pineapple , orange , chocolate , lavender , calamint , grapefruit , basil , ginger , pennyroyal , licorice
■ پودینے کو کتنی بار پانی دینا چاہئے ؟
پودینہ کے پودوں کو حالات کے مطابق ہر ہفتہ 1 سے 2 انچ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔
■ پودینہ بڑھنے میں کتنا وقت لگتا ہے ؟
تقریباً 90 دن
جوان پودا لگانے سے پودینہ تقریباً 90 دن میں تیار ہو جاتا ہے ۔ اور یہ ڈیڑھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں دوبارہ اپنی اونچائی حاصل کر لیتا ہے جس کی کٹائی کے لیئے وہ پھر سے دوبارہ تیار ہو جاتا ہے ۔
■ پودینہ کی کٹائی کیسے کریں تاکہ یہ تیزی سے بڑھتا رہے ؟
پودینہ کے تنوں سے پودینے کی پتیوں کی کٹائی کیا کریں ۔ بہتر ہے پودوں کی پتیوں کھلنے کے کا انتظار کریں ، جب ذائقہ سب سے زیادہ شدید ہو ، پھر پورے پودے کو پتوں کے پہلے یا دوسرے سیٹ سے بالکل اوپر کاٹ لیں ۔ اس عمل میں پیلے پتے نظر آئیں انہیں آپ ہٹا دیں اور آپ کا پودینہ Busher Growing کی رفتار سے فروغ پائے گا ۔
■ میں پودینہ کے آگے کیا کیا پودے لگا سکتا ہوں ؟
گاجر ، بند گوبھی ، پھول گوبھی ، ٹماٹر ، بینگن ، مٹر اور لوبیا لگا سکتے ہیں ۔
■ پودینہ کی جڑیں کتنی گہری ہوتی ہیں ؟
2 -24 انچ تک ۔ آپ اگر پودیینہ کے پودے کو زندہ رکھنا چاہیئے ہیں تو 12 انچ گہرا Flower Pot کافی ہے ۔
■ کیا پودینے کے پودے کو کھاد کی ضرورت ہے ؟
موسم بہار میں پودینہ کو ایک متوازن اور Liquid کھاد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے بعد اور بڑھتے ہوئے موسم میں ہر 4 سے چھ 6 میں آپ کھاد ڈال سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ Homemade کھاد جو گھر تیار کر سکتے ہیں وہ بھی پودینہ کو دی جا سکتی ہے جن میں
Weeds , Kitchen Scraps , Manure , Tree Leaves , Coffee Grounds , Eggshells & Banana Peels
■ کیا پودینے کے پھولوں کو کاٹنا چاہیں گے ؟
پودینے کے پھول کھلنے کے بعد ، پودینہ میں موجود یہ اپنا قدرتی تیل کی کچھ مقدار کھو دیتے ہیں ، جس سے پودینہ پر پتے کم ، خوشبو اور بے ذائقہ دار ہو جاتے ہیں ۔ کلیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ پودا کھلنے والا ہے ۔ کلیوں کے ظاہر ہونے کے بعد ، آپ ان کو چٹکی مار کر توڑ سکتے ہیں یا پودوں کو کاٹ سکتے ہیں ۔ آپ پودینہ کو دو یا تین بار واپس کاٹ سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ پودینہ کا متبادل Backup فوری بنائیں ۔
■ کیا پودینہ Flower's Pot میں اُگایا جا سکتا ہے ؟
گملے میں جو 8 انچ یا اس سے زیادہ قطر پیمائش رکھتا ہو اور 10 سے 12 انچ گہرا ہو ، وہ پودینہ کے پودے کے لیئے کافی جگہ فراہم کرتا ہے ۔ پودینہ کے لیئے Shallow Flower Pot مناسب نہیں وجہ پودینہ کی جڑیں جب پھیلتی ہیں تو ایک وقت آتا ہے وہ Shallow پاٹ کے ڈرینج کو مکمل بلاک کر دیتی ہیں یوں ہر وقت پاٹ میں نمی رہتی ہے اور تباہی و بربادی آپ کے پودینہ کا مقدر بن جاتی ہے ۔ جس سے پودے کمزور ہو جاتے ہیں ۔ اور آپ کو پھر سے نئے سرے سے محنت کرنا پڑتی ہے ۔ پودیینہ کو زندہ رکھنے کے لیئے 12 انچ گہرا Flower Pot کافی ہے ۔
■ کیا پودینہ سردیوں میں مرتا ہے ؟
پودینہ کا موسم سرما کے دوران ہی مر جاتا ہے ، لیکن موسم بہار کے آخر اور موسم خزاں کے درمیان اٹھتا جاتا ہے ۔ پودوں کو Compact رکھنے کے لیئے بہت سی نئی ٹہنیوں کا حصول یقینی بنائیں ۔ اسے آپ تازہ استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن آپ سردیوں میں زیادہ استعمال کرنے کے لیئے اس کے پتوں کو محفوظ کر سکتے ہیں اور سردی میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سردی میں دھنیا پودینہ اکھٹا لگا لیا جائے تو دھنیا پودینہ پہ Blanketing کر جاتا ہے یوں سردی میں آپ سارا موسم اسے انجوائے بھی کر سکتے ہیں ۔
■ ہم فلاور پاٹ میں لگائے ہوئے پودینہ کی پودے کی دیکھ بھال کیسے کر سکتے ہیں ؟
پانی سے کر سکتے ہیں ۔ جگہ میں نمی رہے اور ڈرینج پراپر اور مسلسل ہو ۔ پودینہ ہر وقت تر مٹی Soggy Soil کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اگر مٹی خشک محسوس ہوتی ہے تو ، پانی شامل کریں ۔
■ پودینہ کن کن کیڑوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ؟
پودینہ فائدہ مند کیڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور جو کیڑے گارڈننگ کے لیئے موثر نہیں وہ اس سے دور رہتے ہیں ۔ پھول آنے پہ شہد کی مکھیاں اس کی طرف راغب ہوتی ہیں ۔
■ کیا ہم ٹماٹر اور پودینہ ایک ساتھ لگا سکتے ہیں ؟
پودینہ آپ کے ٹماٹر کا حیرت انگیز ساتھی ہے ۔ اگر آپ نے فلاور پاٹ میں ٹماٹر اگائے ہوئے ہیں یا چیری ٹماٹر کی بیلیں ہیں تو ٹماٹر کی بیلوں کے نیچے لگا سکتے ہیں یہ ٹماٹر کی جڑوں کو نقصان نہیں پہنچاتا ۔
■ کیا پودینہ کو مکمل سورج کی روشنی چاہیئے ؟
جہاں پودینہ پوری دھوپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اسوقت تک کرتا ہے جب تک کہ مٹی کو نم رکھا جائے ، لیکن یہ جزوی سائے میں بھی پروان چڑھتا ہے ۔ پودینے کو اکثر لوگ اہمیت نہیں دیتے اور ایک جڑی بوٹی کی طرح سے اسے پلانٹ سمجھتے ہیں چونکہ یہ ہمیں Runner's بھیجتا ہے اور یہ بھرپور طریقے سے پھیلتا ہے ۔
■ پودینہ کتنا پھیل جاتا ہے ؟
پودینہ ہر ماہ تقریبا 4 انچ پھیل جاتا ہے ۔ جو کہ 6 ماہ میں 2 فٹ تک جا پہنچتا ہے ۔ ہر چوتھے ماہ آپ پودینہ کی نئ کھیپ تیار کر لیں ۔ تاکہ پہلے سے بہتر اور جاندار پودینہ سارا سال حاصل ہو ۔ یاد رہے فارمی پودینہ دیسی پودینہ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے ۔
■ مجھے پودینہ کے بیج کب لگانے چاہیئے ؟
موسم بہار کی آخری ٹھنڈ سے پہلے بیج لگانا شروع کریں ۔ پودینہ کے بیج 1/4 انچ گہرائ میں لگائے جاتے ہیں جبکہ اس وقت ٹمپریچر 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو اور پودینہ کی سیڈز سے جرمنیشن 7 سے 14 دن کے اندر ہو جاتی ہے ۔ نئے شروع کرنے والوں کے لیئے پودینہ ایک بہترین پودا ہے ۔ اس کی دیکھ بھال کرنا آسان ہے ، مستقل فصل کی فراہمی کرتا ہے ، اور آپ بیج سے آسانی سے پودینہ اگا سکتے ہیں کیوں کہ آپ کے پودوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ آپ پودینہ کے بیج براہ راست مٹی میں بو سکتے ہیں ۔
■ آپ پودینے سے بیج کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟
جب پھول براون ہو جائیں تو ، انہیں پودے سے چنیں اور تھیلی یا گتے والے خانے میں اسٹور کریں تاکہ یہ 2 سے 3 ہفتوں میں مکمل طور پر خشک ہوجائیں ۔ پھر بیج نکالیں ایک ایک پھلی کو جو خشک ہوں اپنی انگلیوں سے کچل کر بیجوں کو علیحدہ کر لیں ۔ پھر انہیں کسی جار میں محفوظ کر لیں ۔
■ دیسی اور فارمی پودینہ کی پہچان
دیسی پودینہ : دیسی پودینہ کا پتہ چوڑا زیادہ ہوتا ہے خوشبو کم ہوتی ہے ۔ اس کی ٹہنی سخت ہوتی ہے توڑنے پہ مڑ جاتی ہے اور لٹک جاتی ہے ۔ اس کے پتوں پہ باریک ابھار ہوتے ہیں ۔ نئے پتوں سے نئے پتوں کے بیچ کم از کم ایک انچ کا فاصلہ ہوتا ہے ۔ اس کے پتے جب نئے نکلتے ہیں تو یہ Horizontally یعنی افقی سطح پہ ہوتے ہیں .
فارمی پودینہ : فارمی پودینہ کم چوڑا لمبائ میں زیادہ اور تیز خوشبو اس کی ٹہنی نرم ہوتی ہے آپ اسے جب Twist کریں گے یہ ٹوٹ جائے گئ ۔ اس کے پتے پہ ابھار کم ہو گا ۔ فارمی پودینہ کے پتوں کا بغور جائزہ لیں تو نئے پتوں کے بیچ نئے پتے نکل رہے ہوتے ہیں۔اور نئے پتوں سے نئے پتوں کے بیچ کم از کم آدھے انچ کا فاصلہ ہوتا ہے ۔ اس کے پتے جب نئے نکلتے ہیں تو یہ Vertically یعنی عمودی سطح پہ ہوتے ہیں .
■ میرا پودینہ لمبا کیوں ہو جاتا ہے ؟
آپ کے پودینہ کو روشنی نا ملنے کی وجہ سے ہوتا ہے یہ روشنی تلاش کرنے کا نتیجہ ہی ہے کہ یہ بڑا ہوتا جاتا ہے اور اسے Leggy Mint یعنی صرف ایک ٹانگ والا پودینہ بھی کہتے ہیں ۔ پودینہ کے لیئے 4 سے 6 گھنٹے کم سے کم دھوپ چاہیئے ۔ لیکن یہ اصل میں Full Sun والا پودا ہے جس سے اس کی ایفیشنسی بہت زبردست آتی ہے ۔
■ میں Loopers سے کیسے چھٹکارا پاؤں ؟
وطن عزیز میں Wasps ( بھڑوں ) کی بہت سی اقسام پائ جاتی ہیں یہ Wasps لوپرز کے لاوروں کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔ جو Loopers کے انڈوں کو تباہ کر کے مکمل برباد کر دیتی ہیں ۔
■ میرا پودینہ کیوں مر جاتا ہے ؟
آپ کا پودینہ پانی کی کمی سے اور پودے کا مٹی سے پوری غذائیت کا نا ملنا شامل ہے ۔ اگر آپ کا پودینہ براون ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ کے پودے کو مناسب نمی اور مٹی سے پوری غزائیت نہیں مل رہی .
■ میرے پودینہ کے پتوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں ؟
سوراخوں سے یقینی طور پر یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کوئی کیڑا پودے کو چبا رہا ہے ۔ قطعی طور پر کہنا بہت مشکل ہے کہ کوئ caterpillar ہے یا شاید اسی جیسا کوئ دوسرا جیسے آپ Slugs بھی کہتے ہیں ۔ پودوں کو احتیاط سے نگرانی کریں ۔ پتیوں کو الٹا کر مشاہدہ کریں اور تنوں کو بھی چیک کریں.
■ میرے پودینہ کے پودوں کو کیا چیز کھا رہی ہے ؟
آپ کے پودینہ کو Alfalfa and Cabbage Looper یہ عام پودینہ کے کیڑے ہیں جو انہیں کھا جاتے ہیں ۔ اور بعد میں ان دونوں میں زیادہ عام ہیں۔ یہ Loopers لمبائی میں 1 – 2 انچ تک پہنچ جاتے ہیں اور عام طور پر سبز رنگ کے مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں جو پتیوں اور تنوں کے بڑے حصے کو کھا کر بڑا نقصان پہنچاتے ہیں ۔
■ میں اپنے پودینے کے پودوں کو کھانے والے کیڑوں سے کیسے دور رکھوں ؟
کیڑے جیسا کہ spider mites, flea beetles, aphids, and cutworms پودینہ کے لیئے بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں ۔ ہمیں کوشش کرنا ہے کہ کیڑے مار ادویات اپنے پودینہ پہ استعمال نا کریں ۔ یہ تمام کیڑے پودینہ کے نچلے حصے میں پروان چڑھتے ہیں اور حل یہ ہے Garden Hose لیکر اس سے پانی کا تیز جیٹ بنا کر ماریں جس سے یہ اپنی جگہ چھوڑ دیں گے اور پودینہ پھر سے ہرا بھرا ہو جائے گا –
■ میرے پودینے کے پتے اتنے چھوٹے کیوں ہیں؟
آپ کے پودینے کے پتے اس کی جڑوں کی وجہ سے چھوٹے ہیں ۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ آپ کو فرٹیلائزر استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ کچھ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو اس کو زیادہ پانی دینے کی ضرورت ہے اور کچھ لوگ کہیں گے کہ اسے زیادہ سورج کی روشنی کی ضرورت ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پودینہ کی جڑیں ہر طرف پھیل گئ ہیں اور انہوں نے ساری جگہ پر قبضہ کر لیا ہے اور دوسرے ہی پودینہ کے پودوں کو اگنے نہیں دے رہیں ۔
حل : نیا پودینہ انہی جڑوں سے آگے نئ جگہ بڑھایا جائے ۔
■ میرا پودینہ کا رنگ زرد کیوں ہے؟
زیادہ تر ممکنہ وجوہات میں حد سے زیادہ نم مٹی ، زیادہ پانی اور زیادہ سورج کی روشنی کا نا ہونا شامل ہے ۔ اس کی عام وجہ ہے کہ دوسری صورت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی جڑی بوٹیوں سے بھی پتے زرد ہو جاتے ہیں ، اس میں بنیادی کردار زیادہ نم مٹی شامل ہونا ہے ۔
■ میرے پودینہ کے ساتھ کیا غلط ہو رہا ہے ؟
پودینہ کو متاثر کرنے والے مسائل میں کچھ سب سے زیادہ عام شامل ہیں ان میں اسفائڈ ، مکڑی کے جالے، Cutworms اور Root Borer پودینہ کی جڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
■ سردیوں میں پودینہ کیسے محفوظ کریں؟
سردیوں میں پودینہ دو طرح سے محفوظ کیا جا سکتا ہے ایک آپ اسے دھنیا کے ساتھ لگائیں یہ پودینہ پہ Blanketing کر لے گا اور یوں آپ کو ساری سردی پودینہ حاصل ہو گا ۔ دوسرا سردی آنے سے پہلے آپ کچن ٹاول پیپر میں پودینہ کی پتیاں لپیٹ کر Ziplock bags میں رکھ کر فریج میں محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ خیال رہے آپ Ziplock بیگ کا منہ اوپر سے لاک نہیں کریں گے وگرنہ بیگ میں نمی آ جانے سے پودینہ خراب ہو جائے گا ۔
اس طرح Ziplock بیگ میں پودینہ کی رکھی گئ پتیاں 3 ماہ تک محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔