تیری میں گاواں جگنی
تیری میں گاواں جوبلی
ملکہ وکٹوریہ انگلستان کی ساتویں ملکہ تھی۔ یہ 63 سال 7 ماہ اور 2 دن تک ملکہ رہی جو کہ تاج برطانیہ کی کسی بھی ملکہ کا سب سے لمبے عرصے ملکہ رہنے کا اعزاز بھی ہے۔ اس ملکہ نے دنیا کو بے شمار چیزیں اور روایات دیں جن میں اس دور کا وکٹورین فرنیچر، وکٹورین طرز تعمیر، ملکہ کے زیر استعمال بگھی جو بعد میں مقبول عوام و خواص ہوئ اور اس کو وکٹوریہ یا وکٹوریہ تانگہ بھی کہا جاتا ہے۔ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ بھی اسی ملکہ کے دور میں تعمیر ہوئی۔
ملکہ وکٹوریہ نے جون 1887 میں اپنی تاج پوشی کی گولڈن جوبلی منائ۔ یہ جوبلی پوری سلطنت میں منائ گئ۔ ملکہ نے اپنی سلطنت میں شامل تمام ممالک کے بڑے بڑے شہروں میں اپنے نام کی یادگاریں بنوائیں جن میں صدر کراچی میں واقع ایمپریس مارکیٹ بھی شامل ہے۔ اس جوبلی کی سب سے خاص بات جوبلی مشعل تھی۔ جو انگلستان سے شروع ہوئ اور پھر تاج برطانیہ کے ماتحت تمام ممالک سے گزاری گئ۔ بالکل جس طرح موجودہ دور میں اولمپک مشعل پوری دنیا سے گزاری جاتی ہے۔یہ مشعل مختلف ممالک کا چکر لگاتی ہوئ ہندوستان تک پہنچی۔ یہ مشعل ہندوستان کے ایک ضلع میں آتی۔ پورے ضلع کے لوگ اس کا استقبال کرتے، آتشبازی ہوتی، گانے گاہے جاتے، ڈانس کئے جاتے اور خوب ھلہ گلہ اور باجے گاجے کے بعد یہ مشعل دوسرے ضلع کی طرف روانہ ہو جاتی۔ ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر ضلع کی سرحد پر دوسرے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے یہ مشعل کرتا اور یوں اس مشعل کا اگلا سفر شروع ہو جاتا۔ ہر ضلع اور علاقے کے لوگ اپنی اپنی ثقافت و روایات کے مطابق اس مشعل کا استقبال کرتے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ہوتی یہ مشعل جب پنجاب پہنچی تو پنجاب حکومت نے اس مشعل کی شان میں ایک طویل پنجابی گانا تیار کروایا۔ یہ گانا قصور کے دو بھائیوں نے تیار کیا اور گایا۔ یہ دونوں بھائ کیونکہ ان پڑھ تھے اور انگریزی کا لفظ جوبلی انی کی زبان پر نہ چڑھتا تھا۔ مست و سرشار ہو کر لے میں گاتے تھے تو جوبلی کی جگہ جگنی بولتے تھے۔ اس گانے میں پنجاب کے تمام شہروں کی ثقافت بیان کی گئ تھی جیسے کہ جگنی گئ ملتان ……. یعنی کہ جوبلی ملتان چلی گئ……… جگنی گئ گجرات…… وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔ یہ جگنی پورے ہندوستان میں مشہور و مقبول عام ہوگئ۔ ملکہ وکٹوریہ کو مرے 113 برس ہو گئے لیکن یہ جگنی آج بھی بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب میں گائ جاتی ہے۔ بلکہ یہ پنجابی لوک موسیقی کی ایک صنف بن گئی ہے۔
تیری میں گاواں جوبلی
ہائے سونیا وے تیری جوبلی
اللہ بسم اللہ تیری جوبلی
https://tribune.com.pk/s…/295832/romance-of-wandering-jugni/
کالم سے مدد لی گئ ہے۔