چھوٹا بیٹا پانچویں کلاس میں ہے ۔ اُس سے پانی کا گلاس مانگوں تو پہلا جواب ملے گا کہ ابو ابھی پانی لایا ، لیکن وہ پانی آتا نہیں ۔
چند منٹ بعد دوبارہ مانگتا ہوں تو جواب ملتا ابو جی، ایک ضروری کام کر رہا وہ کر کہ پانی دیتا ہوں ۔ لیکن عموماً وہ ضروری کام لمبا ہی ہو جاتا اور پانی نہیں ملتا۔
ابھی تیسری بار آواز لگاتا ہوِں ۔ فرحان ، بیٹا پانی پلا دو تو پتا چلتا کہ صاحب باہر سڑک پر سائیکل دوڑا رہے ہیں ۔ابھی دس سال کا ہے تو ہر وقت کھیل کُود پر ہی دھیان رہتا ۔ مختصر کہ فرحان صاحب پانچ سات بار مانگنے پر ایک گلاس پانی دیں گے ۔
درمیان والے بیٹے سے پانی مانگوں تو میری آواز سُن کر اُس میں جیسے کرنٹ بھر جاتا ۔ بجلی کی تیزی سے جائیگا ۔ گلاس بھرے گا اور چاہے ٹیبل صحیح جگہ پر ہے یا غلط جگہ پر ، گلاس گندہ ہے یا صاف ۔ سیکنڈوں میں ہی پانی میرے ٹیبل پر موجود ہو گا ۔
بڑے بیٹے کو پانی کا گلاس بولوں تو وہ بہت پیار سے جائے گا ۔ گلاس ڈھونڈ کر کھنگالے گا ۔ میرے کمرے میں آ کر بہت احترام اور سلو موشن میں پانی کا گلاس میرے ہاتھ میں دیکر چلا جائے گا ۔ جاتے یہ ضرور پوچھے گا کہ ابو جی اور تو نہیں پینا ۔۔
چھوٹی بیٹی خود بچوں والی ہے ۔ اُس سے پانی کا گلاس مانگوں تو پہلے تو وہ بہت پیار ساتھ اپنی بیٹی سے جان چھڑا کر اُسے کہیں بٹھائے گی ۔ گلاس ڈھونڈ کر پہلے سے دھویا گلاس دوبارہ دھوئے گی ۔ کمرے میں آ کر میری پوزیشن اور ٹیبل کا جائیزہ لے کر ٹیبل سیدھا کرے گی ۔ غور ہو گا کہ بھرا ہوا گلاس ٹیبل پر رکھنا یا ابو کے ہاتھ میں دینا اور پھر مُجھے پانی پلا کر چلی جائے گی ۔
بڑی بیٹی بھی بچوں والی ہے ۔ اُس سے پانی مانگوں تو وہ بطورِ خاص اچھے والا گلاس ڈھونڈ کر نمک سے دھوئے گی ۔ ٹونٹی چلا کر پانی کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا ۔ اگر زیادہ ٹھنڈا ہے تو پمپ چلا کر تازہ پانی لے گی ۔ گلاس کسی خوب صورت سی پلیٹ میں رکھا جائے گا ۔ میرے کمرے میں آ کر بغور میرا اور کمرے کا جائیزہ لے کر بسمہ اللّہ پڑھ کر پانی میرے ہاتھ میں دے گی ۔
جب تک میں پانی پیوں گا وہ میرے جوتے ، ٹیبل وغیرہ صاف کرے گی ، جا بجا بکھرے کپڑے ڈھونڈ کر صحیح جگہ لٹکائے گی ۔ پورا کمرہ صاف سُتھرا کر کہ تندرست کیا جائے گا ، اور جاتے ہوئے ایک گلاس مزید بھر کر میرے ٹیبل پر رکھتی جائے گی ۔
ساتھ میں پوچھے گی کہ ابو جی کوئی اور کام تو نہیں ۔؟
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...