میری محبوبہ کتنی حسیں ہے۔۔۔۔
مجھکو وہ ہر روز اپنی دعاؤں میں
یاد رکھتی ہے۔۔//
کتنی دلکش ہے وہ
کتنی دلنشیں ہے وہ
کتنے وسیع قلب کی مالک ہے وہ
کتنی خوبصورت اسکی روح ہے
پر آج اسکی خاموشی کتنی عجیب ہے۔۔؟؟
اسکی چپپی اور خاموشی کتنی عجیب ہے۔؟؟
مجھے لگتا ہے اسکی ۔۔۔
خاموشی تو ابدیت۔۔۔۔۔۔۔
کی طرح طویل تر ہے۔۔۔۔
کسی دیوی کے خواب کی
طرح گہری اور پر اسرار
اسکی خاموشی کو
جسے میری فانی زبان بیان
کرنے سے ہمیشہ قاصر رہی۔۔۔//
اسکی خامشی نے ۔۔۔۔۔
امن شانتی۔۔۔محبت اور ملاپ کو
ممکن بناتے ہیں۔۔۔
جیسے کوئی سیاہ رات
اس زمین کو اپنی حصار میں
لے لیتی ہے۔۔
لپیٹ لیتی ہے۔۔//
جب سے تم خاموش ہو۔۔۔۔۔
میرے خیالات دھند میں ڈوبے ہیں
میں تمہاری خامشی کی وجہ کر
ایک گہرے منتشر اور الجھاؤ کا شکار ہوں
میری محبوبہ۔۔۔۔
میری زندگی کا ایک خوشنما گیت۔۔۔
تم اس خاموشی کو توڑ ڈالو اب
میرے پاس آ جاؤ اب تم۔۔۔
میری چھاتی پر
تم اپنے تمام غم دکھ اذیت اور درد
انڈیل دو۔۔۔
پر میں اب بھی ہنوز
ایک دھند میں ہی ہوں
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...