(Last Updated On: )
چھن چٹاک
چھن
ایک چھناکا ہوا
کچھ ٹوٹا،کرچی کرچی ہو کر بکھر گیا
اور چاروں اطراف گر کر پھیل گیا
گرم گرم خون کے چند قطرے
گرے
کہیں جذب ہو گیۓ
وہ اٹھی وارڈروب کھولی
نارنجی رنگ کا سوٹ نکالا جس پر سفید موتیوں کی بہار چھائی ہوئی تھی
میچنگ لپ اسٹک لگائی
ہاٸ لاٸٹر لگایا
بلش آن
مسکارا
سب سیٹ کرکے
میک اپ کو آخری ٹچ دیا ہی تھا
کہ
بچوں کی آواز آئی
”جلدی آجاٸیں بابا انتظار کر رہے ہیں “
وہ جلدی سے سیڑھیاں اتری
”واہ بیگم آج تو آپ غضب ڈھا رہی ہیں
آج بھی سب ہمارے کپل کی ہی تعریف کریں گے “
وہ آنکھوں کے کونوں کو جلدی سے صاف کرتی ہوئی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گٸ