کیا آپ نے کبھی چلتے پھرتے انگور دیکھے ہیں؟ نہیں۔..؟؟
تو آئیں آج تعارف کرتے ہیں honey pot چیونٹیوں کا..جو دِکھنے میں بالکل انگور کے دانے جیسی لگتی ہیں..
یہ چیونٹیاں اصل میں خاص قسم کی کارکن چیونٹیاں (repletes) ہیں کے جن کو باقی کی کارکن چیونٹیاں کافی مقدار میں پھولوں کا رَس، پودوں سے نکلنے والا مادہ، اور کچھ کیڑوں سے نکلنے والا میٹھا قطرہ جس کو honeydew کہا جاتا ہے، کھلا دیتی ہیں جس سے انکے پیٹ سوجھ کر انگور کے دانے جتنا ہو جاتا ہے، انکو کالونی کے اندر خاص خانوں میں مشکل وقت کے لیے رکھا جاتا ہے..
ضرورت پڑنے پر دوسری چیونٹیاں انکے انٹینا سے اپنا انٹینا مَس کرتی ہیں اور شہد بھری چیونٹیاں خوراک کو معدے سے منہ میں لا کر انکے حوالے کر دیتی ہیں..
دوسری کالونی کی چیونٹیاں اکثر انکو چوری کر کے لے جاتی ہیں..
یہ چیونٹیاں، چیونٹیوں کے مختلف ذیلی خاندانوں کے اندر پائی جاتی ہیں مثلاً
Camponotus ،Cataglyphis ،Leptomyrmex ،Mel-ophorus ،Myrmecocystus ،Plagiolepis،
Prenolepis..
یہ چیونٹیاں نارتھ امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا، نیو میکسیکو اور آریزونا میں پائی جاتی ہیں..
ان میں سے کچھ انواع مثلاً Melophorus bagoti اور Camponotus spp کو کھایا جاتا ہے، کالونی کو 2 سے 3 میٹر گہرائی میں کھودا جاتا ہے اور ان چیونٹیوں کو نکال کر خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے… انکا زائقہ انتہائی میٹھا ہوتا ہے…
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...