مرچوں کے مسائل
16
بِسمِ اللّہِ الرّ حمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Root Knot of Pepper
کہتے ہیں۔اور اردو میں اسے ہم ’’نیما ٹوڈز کی وجہ سے پودے کی جڑوں کا متاثر ہونا اور پودے کا سوک جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔نیماٹوڈز پودوں کی جڑوں پر حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے پودوں کی نشو نما کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
۲۔پودوں کے پتوں پر مختلف رنگ کے نشانات وضح ہو جاتے ہیں اور پودے بھیگے بھیگے سے محسوس ہوتے ہیں۔
۳۔نمی اور سخت گرم موسم میں نیماٹوڈز سے متاثرہ پودے جلد اپنا رنگ تبدیل کر لیتے ہیں باقی پودوں کی نسبت۔
۴۔پودا جڑ سے متاثر ہو جاتا ہے جس کے بعد مختلف اقسام کی فنگس کا جڑ میں حملہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پودا سوک جاتا ہے۔
۵۔پودوں کو جڑ سمیت نکال کر دیکھیں تو جڑیں گوچھوں کی شکل میں اور بہت گھنی دکھائی دیں گی۔
ماحول:
۱۔تین اقسام کے نیماٹوڈز عام طور پر مختلف فصلوں میں سارا سال رہتے ہیں اور گرم علاقے جہاں فصلیں لمبے عرصے تک چلیں وہاں پر یہ فصل پر حملہ کر دیتے ہیں۔
۲۔عام طور پر ہلکی اور ریتلی زمینوں میں یہ زیادہ حملہ کرتے ہیں اور جڑیں خراب کر دیتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔فصلوں کا ہیر پھیر زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا کیونکہ اس کے مہمان نواز پودے بہت زیادی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
۲۔وہ اقسام لگائیں جن میں نیماٹوڈز کے خلاف لڑنے کی قوت ہو۔
۳۔۱۰۰کلو گوبر میں بائیو فنجی سائیڈ ایک کلو ملا کر فلڈ کریں۔
۴۔۱۰۰کلو نیم کے پتوں کا گلا سڑا کمپوزٹ ڈرم میں حل کر کے فصل میں فلڈ کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔کاربو فوران ایک سے دو کلو زمین کی تیاری کے وقت زمین میں مکس کر دیں۔
۲۔دو کلو تھائیوفینیٹ میتھائل پر ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب:کسان گھر