مرچوں کے مسائل
21
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Sunscald of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں اسے ہم ’’سخت گرمی سے مرچ کا متاہونا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔مرچ کے پھل پر سفید،بھورے رنگ کے بڑے بڑے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔
۲۔یہ دھبے مرچ کے پھل کی اس طرف ہوتے ہیں جہاں سورج کی روشنی سیدھی پڑ رہی ہوتی ہے۔
۳۔اسی طرح نشانات والی جگہ گلنی شروع ہو جاتی ہے۔
۴۔متاثرہ جگہ کاغذ کے سفید پیپر کی طرح ہو جاتی ہے اور اگر اس پر بعد میں فنگس حملہ کر دے تو یہ یہ نشانات کالے رنگ میں تبدیل ہونا شروع کر دیتے ہیں۔
ماحول:
۱۔جب موسم بہت زیادہ سخت ہو اور نمی بھی پڑ رہی ہو تو یہ مسئلہ اچانک سے سامنے آتا ہے۔
۲۔ پھل پر براہِ راست تیز دھوپ کا پڑنا۔
۳۔پانی وقت پر نا لگانا
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔ایسی صورت میں نائٹروجن کی مناسب مقدار پودوں کو دیتے رہیں۔
۲۔پودوں کو سہارا دے کر سیدھا کھڑا رکھیں گرنے نا دیں۔
۳۔ فصل کو نیٹ میں لگائیں۔
کیمیکل حل:
یہ مسئلہ چونکہ موسم کی خاص تبدیلی کی وجہ سے آتا ہے اس لئے کلچرل اور بائیو لوجیکل حل سے ہی اس کو روکا جا سکتا ہے کیمکلز اس میں استعمال نہیں ہوتے۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب: کسان گھر
"