ایرانی یا ہیرا ہنگ کی دستیابی اور استعمال
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
السلامُ علیکم!
چھے ماہ سے کسان گھر کی ان تھک محنت کے بعد ایرانی یا ہیرا ہنگ سے جن جن مسائل کے حل کئے گئے وہ حیران کن اور قابلِ دید رہے۔
۱۔پودوں کی جڑوں میں آنے والے تمام مسائل کیلئے ایک تولہ ایرانی یا ہیرا ہنگ اور سو گرام نیلا تھوتھا باریک کر کے سو لیٹر پانی میں ملا کر پودوں کی جڑوں میں ڈرنچ کیا گیا جس کے بعد پودے ریکور ہو گئے بیماری سے نجات مل گئی۔۔
۲۔ایک تولہ ہیرا ہنگ یا ایرانی ہنگ کس بھی طرح کی کسی بھی فصل پر سنڈی ہو پر سپرے کریں دوسرے سے تیسرے دن سنڈی مری ہوئی ملے گی۔۔
۳۔ایک تولہ ایرانی یا ہیر ہنگ اور دوسو پچاس گرام نیلا تھوتھا پیس کا اس کو پانی میں حل کر کے ایک سو پچاس لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کئے گئے جس سے سفید مکھی،سنڈیاں،تھرپس،مائیٹ وغیرہ پر کنٹرول ملا۔۔
۴۔مکئی کے اوپر لشکری سنڈی کا حملہ جس پر ایک تولہ ہنگ سو لیٹر پانی کے حساب سے سرے کیا گیا دوسرے دن مکئی پر سنڈی مری ہوئی ملی۔
۵۔پھلدار پودوں پر پھل کی مکھی کا شدید حملہ رہتا تھا دو تولہ ایرانی یا ہیرا ہنگ کا سپرے کیا گیا جس سے ڈنگ والی مکھی سے نجات مل گئی
۶۔دھان پر پتا لپیٹ سنڈی پر سپرے کیا گیا ایک تولہ ایرانی ہنگ کا جس کے بعد سنڈی ختم ہو گئی۔
۷۔کریلے پر وائرس اور سنڈیوں کا حملہ تھا ایک تولہ ایرانی یا ہیرا ہنگ اور پر لیٹر پانی کے حساب سے ایک کیپسو آکسی ٹیٹرا سائیکلین جو کسی بھی میڈیکل سٹور سے مل جاتا ہے دس روپے تک کا پتا جو سو لیٹر
میں سو کیپسول ڈال کر ہنگ کے ساتھ کیا گیا وائرس سے بھی نجات ملی،پھل بھی اب پھر سے نیا شروع ہونے لگا ہے۔۔۔
۸۔دانے دار زہر کی جگہ دھان میں دو تولہ سے چار تولہ تک فلڈ کیا گیا جس کے بعد فصل میں دانے دار ڈالنے کی ضرورت نا رہی
مزید تجربات جاری ہیں جو جلد کسان گھر کی طرف سے جاری کر دئے جائیں گے۔۔
ہنگ کا محلول بنانے کا طریقہ:
ایک بوتل لیں ایک یا ڈیڑھ لیٹر کی اس میں نیم گرم پانی ڈال کر ہنگ کو تھوڑا کوٹ لیں اور بوتل میں ڈال دیں کچھ دیر ہنگ بوتل میں پڑی رہنے دیں اور پھر اسے ہلائیں ہنگ حل ہو جائے گی۔۔ کیونکہ یہ پہاڑوں سے پودوں سے حاصل کی جاتی ہے ہلکا سا پتھر یا کسی بھی طرح کا کچرا ہو سکتا ہے اس کے اندر۔۔۔
دستیابی:
بہت سے علاقہ جات میں ہنگ یاتو مل نہیں رہی یا بہت ہی مہنگی مل رہی ہے چھے سو روپے تولہ تک بھی کچھ کاشتکاروں کو ملی ہے۔
مختلف علاقہ جات سے ریسرچ اور تحقیق کے بعد اور اچھی ایرانی ہنگ کے کامیاب تجربات کے بعد اب ایرانی ہنگ کسان گھر کے پاس دستیاب ہے ایک تولہ کی قیمت صرف 95روپے پلس ڈلوری چارجز۔
نوٹ:اس کی مقدار ایک تولہ سے لے کر پانچ تولہ تک استعمال کی جا سکتی ہے نتائج ایک تولہ سے ہی بہتر مل جاتے ہیں کچھ کاشتکار ایسے اپنی مرضی سے دو،تین،چار یا پانچ تولہ تک استعمال کر رہے ہیں۔
خواہشمند کاشتکار 03106032127پر وٹس ایپ پر کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں اور دن کے وقت کسی بھی وقت کال کر سکتے ہیں
نوٹ:دس تولہ سے زیادہ کا ٹی سی ایس فری 95روپے پر تولہ فری ہوم ڈلیوری کسان گھر کی طرف سے بھیج دیا جائے گا اس سے کم پر ٹی سی ایس چارجز لاگو ہوں گے یہ آفر ان کاشتکاروں کیلئے ہے جنہیں یا تو ٹھیک ہنگ ملتی نہیں یا بہت مہنگی مل رہی ہے۔۔۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر