معدہ کے پرانے سے پرانے مریض یا وہ لوگ جو معدہ کے مرض سے رات کو سو نہیں سکتے اور ایلوپیتھک گولیاں انہوں نے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں ہیں اگر وہ "زینٹیک" یا دیگر ایلوپیتھک ادویات سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو وہ یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔
یہ نسخہ امراض السر معدہ، معدہ کے مقام پر درد، سوزش معدہ (فہم معدہ) کے لئے اکثیر کا درجہ رکھتا ہے۔ خرابی معدہ کی وجہ سے جسم کانپتا ہو، ڈپریش اور ٹینشن جیسی کیفیت ہو، بھوک ختم ہو چکی ہو، سانس تیز رہتی ہو، ایک بار یہ نسخہ استعمال کر لیں باقی زندگی معدہ کی ادویات کے بغیر، پر سکون گزرے گی۔
نسخہ۔
آک کے پھول 500 گرام،
نوشادر،
کالی مرچ،
ست پودینہ،
ست اجوائن،
ست لیمو،
ہر ایک دس گرام ، چنے کے برابر گولیاں بنا لیں، دو گولی صبح اور دو گولی رات کے طعام کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ صرف پندرہ دن کے بعد معدہ کے تمام جملہ امراض سے صحت مل جائے گی۔
"