Horny lizard: سینگوں والی چھپکلی
اسے Horny Toad بھی کہا جاتا ہے، اسکی 22 نسلیں ہیں جن میں سے 15 امریکہ کے صحرائی علاقوں میں اور کچھ میکسیکو میں پائی جاتی ہیں۔
اس چھپکلی کی خاص بات، اسے قدرت کی طرف سے دیا جانے والا دفاعی نظام ہے، یہ دفاعی نظام زبردست اہمیت کا حامل ہے۔
پہلا دفاع: اس کے سر کے اردگرد نوکیلے کانٹوں کا ایک تاج سا ہے، اگر سانپ یا کوئی پرندہ وغیرہ اس کو سر سے پکڑنے کی کوشش کرے یہ اپنے کانٹوں کے تاج کو اکڑا کر کھڑا کرلیتے ہیں جو کہ شکاری کے منہ میں پیوست ہوکر اسے زخمی کردیتے ہیں۔
دوسرا دفاع : اس کے سامنے والے بڑے نوکیلے سینگ میں انتہا درجے کی طاقت ( Force) ہے جس سے یہ شکاری سے اپنی جان چھڑا کر بھاگتے ہیں۔ یہ طاقت اسکے جسم کے وزن کا سات گنا ہے۔
تیسرا دفاع: شکاری اگر ان کے جسم کے قریب آنے لگے تو یہ اپنا جسم چوڑا کرکے پھیلا کر اسے اپنا آپ بڑا کرکے ڈراتے ہیں کہ بھاگ جائے۔
چوتھا دفاع: اگر شکاری انکا جسم چبانے کی کوشش کرنے لگے تو یہ الٹے ہوکر مردہ حالت میں جسم کو انتہائی پھیلا کر چوڑا کرکے لیٹ جاتے ہیں۔ ایسا یہ زیادہ تر سانپوں کے ساتھ کرتے ہیں تاکہ انہیں دکھا سکیںں کہ یہ بہت چوڑے ہیں انہیں نگلنا مت ورنہ گلے میں پھنس جائیں گے۔ سانپ ان کو ایسی حالت میں دیکھ کر بھاگ جاتا ہے۔
پانچواں دفاع: ان کا جسم صحرائی ریتلی مٹی اور چھوٹے پتھروں کی طرح ملتا جلتا ہے اور یہ اپنے جسم کو تھوڑا سا دبا کر اس کا بہروپ (Camouflage) دھار لیتے ہیں۔ عام طور پر ان کا نظر آنا بڑا مشکل ہوتا ہے جب تک یہ ہلکی سی حرکت نہ کریں۔
چھٹا دفاع: سب سے اہم ترین اور انفرادی دفاع ، ان کی آنکھوں کا خون کا فوارہ نکال کر دشمن کو ڈرانا ہے۔
جی ہاں! یہ دنیا کا واحد جانور ہے جو ایسا کرتا ہے، اس کی آنکھوں میں قدرت نے اتنی طاقت پیدا کر رکھی ہے کہ جب لومڑی یا جنگلی بلی اس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتی ہے تو یہ اپنی آنکھوں سے اتنی تیز خون کی دھار نکالتی ہے جو 1.5 میٹر تک دور جاتی ہے۔ اور اس کا نشانہ ایسا پکا ہوتا ہے کہ لومڑی کے سیدھا منہ پر مارے گی تاکہ وہ خون کا ذائقہ چکھے، اسکے خون میں ایک خاص کیمیکل ہوتا ہے جو اسکے خون کو انتہائی بدزائقہ بناتا ہے۔ جیسے ہی یہ خون لومڑی کی زبان پر لگتا ہے وہ بدخواس ہوکر منہ کو ادھر ادھر مار کر وہاں سے بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔
اس جانور کو ایسا زبردست علم ہے کہ ہر جانور کا دفاع اس کی نوعیت اور نسل کے حساب سے کرتی ہے۔
یہ زہریلی چیونٹیوں Red Harvester Ants کھانے کی بڑی شوقین ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے چھوٹے موٹے کیڑے بھی کھالیتی ہیں۔
ان کی بہت ساری نسلیں خصوصاً Texas Horny Lizards معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں جن کے بچائو کے لئیے امریکہ کی بہت ساری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔
"