بھنویں :EyeBrows
سائینسدانوں کا خیال ہے کہ ہمارے چہرے پر بھنویں اس لئیے ہیں تاکہ اوپر سے آنے والی سورج کی تیز روشنی کنٹرول ہوسکے اور ہمیں ٹھیک نظر آئے دوسرا بارش کے وقت سر کے اوپر سے ٹپکنے والا پانی یا گرمی کے وقت پسینہ۔ دونوں کو آنکھوں کی بھنویں روکتی ہیں۔ بھنووں کے بال ہمارے چہرے کے اطراف یعنی کانوں کی طرف مڑے ہوئے ہیں اس لئیے رکا ہوا پانی یا پسینہ بھی کانوں کی طرف جانے لگتا ہے۔ آپ کبھی سیدھی لائٹ کو آنکھیں بند کرکے دیکھیں آپ کو یہ پھر بھی روشنی محسوس ہورہی ہوگی لیکن جیسے ہی آپ اپنی بھنویں نیچے کرتے ہیں آپ کو بالکل سیاہ نظر آتا ہے۔ یہی کام بھنویں آندھی طوفان کے وقت بھی آنکھوں کو دھول مٹی سے بچانے کے لئیے کرتیں۔
بھنووں کا دوسرا بڑا کام، انسان کے جذبات کا اظہار ہے۔ غصہ،غم ، خوشی، خوف، حیرانگی، دبائو۔۔۔ کیا یہ سب جذبات بھنووں کو ہلائے بغیر دکھا سکتے ہیں؟
2003 میں امریکہ میں سائینسدانوں نے ایک تجربہ کیا جس میں مختلف لوگوں کو پچاس جاننے والے لوگوں کی بھنووں کی تصاویر دکھائی گئیں جن میں سے لوگوں نے 60% لوگوں کو پہچان لیا۔ یعنی ہمارا دماغ لوگوں کو ان کی Eyebrows کے خدوحال سے بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پلکیں: Eyelashes
ہماری آنکھوں کی پلکیں ایسے ہی ہیں جیسے بلی یا چوہے کہ منہ پر مونچھیں ہوتی ہیں۔ یہ انتہائی حساس ہیں کہ کوئی چیز ہلکی سی چھونے پر دماغ کو تیز زبردست سگنلز بھیجتی ہیں جس کے نتیجے میں دماغ ری ایکٹ کرتا ہے۔ مثلاً اگر مٹی دھول آنکھوں میں پڑنے لگے تو پلکوں سے لگتے ساتھ ہی دماغ اتنی تیزی سے سگنل واپس بھیج کر آنکھوں کو "پلک جھپکتے میں ہی" بند کر دیتا ہے۔
پلکیں جھپکنا: Eye Blinking
کبھی کیمرے کا لینز چیک کریں۔ فوٹوگرافی کے لئیے تقریباً ہر دفعہ ہمیں ایک خاص رومال سے اسے صاف کرنا پڑتا ہے تاکہ ہلکی سے ہلکی بھی دھول یا زرات اتر جائیں اور تصویر اچھی آئے۔ آنکھوں کے جھپکنے کے بیچھے بھی یہی کاریگری ہے۔ جب ہم آنکھیں جھپکتے ہیں تو ہماری آنکھوں میں آنسو بنانے والے گلینڈز، یہ ہلکا سا نمکیاتی پانی(آنسو) چھوڑتے ہیں۔ جس سے آنکھیں ایک تو نم ہوکر خشکی سے بچی رہتی ہیں دوسرا کوئی گردبار ہو تو ہٹ جاتی ہے اور یہ قدرتی لینز، لائیو دنیا دیکھنے کے لئیے بالکل صاف ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کو بھی ان حصوں کے متعلق کوئی دلچسپ معلومات پتہ ہے تو شئیر کریں۔
“