کہانیوں جیسی شادی
50 سال پہلے پاکستان میں کہانیوں جیسی ایک شادی ہوئی ، جس کا بہت چرچا ہوا تھا.
دور دیس سے ایک شہزادہ برات لے کر کراچی آیا اور دلہن بیاہ لے گیا.
یہ شہزادہ تھا اردن کے شاہ حسین کا چھوٹا بھائی اور ولی عہد شہزادہ حسن، اور دلہن تھی سفارت کار جوڑے اکرام اللہ اور مصنفہ شائستہ سہروردی اکرام اللہ کی بیٹی ثروت ۔
برطانیہ میں تعلیم کے دوران دونوں میں دوستی ہوئی تھی ۔
برات 27 اگست1968 کو کراچی پہنچی تھی اور 28 اگست کو نکاح ہوا تھا۔ نکاح نامے پرپاکستان کے صدر فیلڈ مارشل ایوب خان اور اردن کے حکمران شاہ حسین نے گواہوں کے طور پر دستخط کیے تھے ۔
شہزادہ حسن اور شہزادی ثروت نے برسوں یہ خواب دیکھا ہوگا کہ وہ کبھی بادشاہ اور ملکہ بنیں گے لیکن کہانی میں نیا موڑ آیا اور ان کا خواب ٹوٹ گیا ۔
شاہ حسین کا اپنا بیٹا بڑا ہو گیا تھا۔ جنوری 1999 میں اپنی موت سے چند دن قبل شاہ حسین نے بھائی کی جگہ بیٹے عبداللہ کو ولی عہد بنا دیا اور عبداللہ ہی نیا بادشاہ بنا .
شاہ عبداللہ ، شاہ حسین کی برطانوی بیوی سے ہے۔ جو کبھی ٹیلی فون آپریٹر تھی ۔ اس نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ وہ کبھی ملکہ بنے گی ۔۔۔ کہانی در کہانی !
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
“