(Last Updated On: )
چھوٹی سی مخلوق ہے چیونٹی
عقل کی اک صندوق ہے چیونٹی
وقت کی وہ کرتی ہے حفاظت
اس میں ہمت اور لیاقت
شوق سے گھر ہے اپنا بناتی
اندر اندر اس کو سجاتی
بارش کچھ ہونے سے پہلے
اپنے گھر کو ٹھیک وہ کرلے
محنت رات و دن کرتی ہے
گھر کو غلے سے بھرتی ہے
مل کر سارا کام نبھاۓ
اس کا حاکم حکم چلاۓ
حد سے زیادہ بوجھ اٹھالے
ہو حاجت تو فوج منگالے
سب ساتھی سے ملنا جلنا
ہر اک غم مل جل کر سہنا
راہ میں کچھ کھانا مل جائے
تنہا وہ اس کو نہ کھاۓ
طاقتور ساتھی ہے چیونٹی
یوں سمجھو ہاتھی ہے چیونٹی
“