حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں کرپشن/ ایمانداری کے انڈیکس کے مطابق پاکستان 120 نمبر پے ہے
1500 یونٹ کو 500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر خالص گوشت کے پیسے وصول کرکے ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا دوده فروش
بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او
گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد
کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ.
آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی
ساری رات فلمیں دیکھ کر فجر کو الله اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے اور ايم اين اے لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار.
ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم ساہوکار
دوائوں اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والے ڈاکٹر
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی
ﺟﺐ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ
ﻓﻼﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ
ہم ﺳب ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭ ہیں
"