بیگم آپ سے ایک بات کرنی ہے ”
رشید صاحب نے بیگم کو سامنے کرسی پر بٹھاتے ہوئے کہا "۔جی فرمائیں ۔”
"دیکھو ہمارے بھائ صاحب کے گھر کی بہت بری حالت ہے اس لاک ڈاؤن سے انکا ہوٹل کا بزنس ختم ہو گیا ۔جو زائرین درگاہ آتے تھے وہ کوئ نہیں آرہے ہیں ۔اس لئے انکے گھر کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں ۔”
"آپ کا منشا کیا ہے، اتنی تمہید کیوں باندھ رہے ہیں ”
"میں انکی کچھ مدد کرنا چاہتا ہوں تاکہ انکے بچہ کوئ دوسرا کاروبار کر سکیں ”
ہمارے پاس پیسہ کہاں ہیں ۔آپکی ٹیچری میں گھر کا خرچ چل جاتا ہے ،کوئ بچت کہاں ہوتی ہے ۔”
"بیگم میں جانتا ہوں لیکن تمھاری سلیقہ شعاری کی وجہ سے سارے اخراجات بھی پورے ہوئے ہیں اور تمام فرائض بھی بہ حسن وخوبی انجام پائے ہیں ۔تم نے ہمارے حج کے لئے جو رقم جمع کی ہے وہ ہم بھائ صاحب کے بچوں کو کاروبار کے لئے دے دیں ۔”
بیگم یہ سنتے ہی چراغ پا ہو گئیں
"آپکو معلوم بھی ہے میں نے وہ رقم کتنی مشکل سے جمع کی ہے ، اگر ہم یہ رقم انھیں دے دینگے تو شاید کبھی یہ فریضہ ادا نہیں کر سکیں گے ۔ پینشن کا جو پیسہ ملا تھا وہ ہمارے بچوں کو سیٹ کرنے میں خرچ ہو گیا ۔اب پیسہ آنے کا کوئ امکان بھئ نہیں ہے ۔”
"میں جانتا ہوں لیکن اللہ بہت بڑا مسبّ الاسباب ہے ۔وہ ہمااری نیتوں کا حال جانتا ہے ۔کیا پتہ ہمیں اس سے زیادہ ثواب مل جائے ۔”
” ۔یہ وہی بھائ بھاوج ہیں نہ جو غرور و تکبر میں ہمیشہ آپنے ماسٹر بھائی کی تضحیک اژاتے تھے ۔ ”
"کوئ بات نہیں بیگم صلہ رحمی اللہ کو پسند ہے! دیکھو وہ ہمارے پڑوسی ہی نہیں میرے بھائی بھئ ہیں ۔انکے حقوق ہم پر واجب ہیں ۔”
بیگم نیک صفت خاتون تھیں ۔وہ رضامند تو ہو گئیں لیکن انکے دل میں قلق تھا کہ کیا پتہ وہ اللہ کا گھر دیکھ پائیں گی یا نہیں ؟
رشید صاحب نے وہ رقم اپنے بھائ کو دیدی تاکہ وہ کاروبار میں لگا سکیں۔
بیگم جب بھی ٹی ۔وی پر حرم شریف دیکھتیں تو انکے دل میں قلق ہوتا کہ وہ اللہ کا گھر کا دیدار کرنے سے محروم رہ گئیں ۔
رشید صاحب کے بھائ کےکاروبار میں اضافہ ہو گیا ۔انکے گھر کے حالات سدھرنے لگے۔
رشید صاحب کے بہت پرانے ایریئر کی رقم جسے وہ بھول چکے تھے انکے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئ ۔انھوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور پہلی فرصت میں حج کا فارم بھرا ۔
بیوی نے فوراّ سجدہ شکر ادا کیا ۔
اللہ اپنے وعدے کو پورا کرتا ہے اور اپنے نیک بندوں کے عمل کا انھیں انعام دیتا ہے۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...