پشتون بیانیہ اور ریاستی عدم برداشت
پاکستانی ریاستی اداروں میں جمہوری حقوق اور عوامی تحریکوں کے بارے میں رویہ سخت اور عدم برداشت بڑھ رہی ہے ۔ جنرل عاصم باجوہ کا پشتون تحفظ تحریک کے حوالے سےحالیہ بیان اس عدم برداشت کا بین ثبوت ہے۔ اگر ایک طرف بعض تجزیہ نگاروں کے نزدیک یہ بیان ایک طرح سے پی ٹی ایم کے خلاف اعلان جنگ ہے تو دوسری طرف اس بیان سے ملک کے سنجیدہ حلقوں میں تشویش کی لہریں دوڑ گئی ہے ۔ ملک کے سنجیدہ حلقوں میں اس بیان کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا گیا ۔ اور اور ان حلقوں کو نوشتہ دیوار پڑھنے میں دیر نہیں لگی۔
اس بیان سے پشتون تحفظ موومینٹ کو کچھ نقصان ھوا یا نہیں مگر ایک بات تو طے ہے کہ اس بیان کے بعد پی ٹی ایم میں اندرون ملک اور بیرون ملک دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔ ملکی اور غیرملکی اخبارات میں کئی خصوصی مضامین اور ادارئیے چھپنے لگے۔ ملکی میڈیا میں ریاستی ادروں کو پشتون نوجوانوں کی غم اور غصہ اور جذبات کوسمجھنے اور راست اور انتہائی قدم اٹھانے سےگریز یا پشتونوں کو دیوار سے لگانے سے اجتناب کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی انتہاپسند نعروں اور بیانات پر تنقید اور ان کو میانہ روی اختیار کرنی کی تلقین کی گی ہے ۔ پی ٹی ایم کی سیاسی قبولیت اور حیثت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ چاہے اچھے الفاظ میں ھو یا برے الفاظ میں مگر پی ٹی ایم ملکی سطع پر ڈسکورس یعنی مباحث کا حصہ بنتا جارہا ہے ۔ اسلام آباد میں ووٹ کو تحفظ دو کے حوالے سے منعقدہ حالیہ سیمینار میں پشتون تحفظ تحریک کا مثبت الفاظ میں ذکر ھوا۔
سب سے دلچسپ مضمون سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کا تھا جو اکثر و بیشتر سٹریٹیجک معاملات پر لکھتے رہتے ھیں ۔ ان کی بہت سی باتوں سے تو اختلاف کیا جاسکتا مگر پشتون تحفظ موومینٹ کے حوالے سے ریاستی شخصیات اور بٹ مین میڈیا یا گٹر میڈیا کے برعکس نسبتا الگ موقف اختیار کیا ہے۔ اسلم بیگ نے پشتون تحفظ تحریک کے ظہور کو خوش آئند قرار دیا ہے اور تحریک کو ٹھنڈے دل سے سمجھنے کی تلقین کی ہے ۔ انہوں نے غیر متوقع طور پر افغان صدر کے پشتون لانگ مارچ کے حق میں بیانات کو جس کے بعد پاکستانی اسٹبلشمنٹ بوکھلاہٹ میں پی ٹی ایم کو ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار اور غدار قرار دیتی ہے کا دفاع کیا ہے ۔
ملک کے سنجیدہ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور کئی فوجی حلقوں میں بھی سخت ریاستی موقف کے بارے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ۔ بیگ صاحب کا مضمون بھی ان تحفظات کی عکاسی کرتی ہے ۔ اگرچہ غالب سوچ پی ٹی ایم کو آہنی ھاتھ سے ڈیل کرنےکا ہے مگر اس حوالے سے پالیسی ساز حلقوں میں اختلاف نظر پایاجاتاہے ۔ مخالف رائے رکھنے والوں کے نزدیک ملک مذید داخلی فرنٹ کھولنے کا متحمل نہیں ھوسکتا ۔ کوئی بھی سخت قدم دشمن قوتوں کے کام کو آسان اوران کو قدم جمانے کا موضوع فراھم کرئیگا ۔ مذید یہ کہ ریاستی ادروں میں جو پہلے ہی فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر تقسیم نظرآتی ہے صف بندی مزید گہری ھوجائیگی۔
اسٹبلشمنٹ کی بدحواسی، بوکھلاہٹ اور عدم برداشت کی وجوھات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے کئی وجوھات ھیں ۔ ایک تو اسٹبلشمنٹ کا پاور بیس دن بدن سکڑتا جارہا ہے۔ دوسرا اسٹبلشمنٹ کا جمہوری اور عوامی قوتوں کے خلاف سازشیں بے نقاب اور طریقہ واردات افشا ھوتی جارہی ہے۔ تیسرا اس کی جمہوریت دشمن اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں عوامی اگاہی بڑھتی جارہی ہے۔ اس طرح حکمران طبقات کے داخلی اختلافات اور چپقلشیں اقتدار کی راھداریوں اور بند کمروں سے باھر نکل رہی ہے ۔ ملی ٹینٹ ، ملٹری اور عدلیہ اتحاد یا ان کی عوام دشمن اور جمہوریت دشمن اقدامات کی حقیقت طشت ازبام ھورہی ہے۔ اور اس پر عوامی تنقید بڑھتی جارہی ہے ۔ حکمران پنجابی اشرافیہ کی فوجی اور سیاسی حصے باھم متصادم نظر آرہے ھیں ۔ جس کی وجہ سے پہلی بار پنجاب میں عوامی سطع پر اینٹی اسٹبلشمنٹ جذبات پروان چڑھے۔
بہت سے حلقوں کو ماضی کے ذکر سے کوفت ھوتی ہے ۔ یاد ماضی عذاب سہی مگر قوموں سے حافظہ نہیں چھینا جاسکتا ۔ جب تاریخ سے نہیں سیکھا جاتا اور غلطیاں بار بار دھرائی جاتی ہے تو ماضی کے حوالے دینے پڑتے ھیں ۔ کیونکہ پاکستانی ریاستی ادارے ماضی سے سیکھتے نہیں اور باربار ایک جیسی غلطیاں دھراتے ھیں۔ بنگلہ دیش کی آزادی دشمن کی سازشوں سے زیادہ اپنوں کی ھٹ دھرمی اور عوامی لیگ کے راھنماوں کے ساتھ مذاکرات سے گریز اور ڈائیلاگ سے انکار کی وجہ سے ھوئی ۔ اگر عوامی خواھشات کا احترام کیا جاتا اور انتخابات کے بعد انتقال اقتدار میں پس و پیش سے کام نہیں لیا جاتا تو شاید آج حالات مختلف ھوتے ۔
مسلم اقلیت کے حقوق کی پاسداری اور تحفظ کیلئے بنایا گیا ملک جلد ٹوٹ گیا کیونکہ اکثریت کے جاھیز سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی حقوق تسلیم کرنے سے انکار کیاگیا ۔ اکثریت یعنی بنگالی علیحدہ ھونے پر مجبور ھوئے ۔ تقسیم ھند کے بعد پاکستانی ریاست کو مذھبی تقدس کے جتنے معنی پہنائے گئے تھے وہ سارے غلط ثابت ھوئے ۔ ریاستی بیانیے غلط ثابت ھوئے اور مغربی پاکستان کی حاوی اسٹبلشمنٹ کی غلط اور ناعاقبت اندیش پالیسوں کی وجہ دو قومی نظریہ خلج بنگال میں غرق ھوا۔
اسٹبلشمنٹ کی بدحواسی اور بوکھلاہٹ پشتون تحفظ موومینٹ کے خلاف ریشہ دوانیوں سے نمایاں ھیں ۔ اس فرسٹریشن کی کئی وجوھات ھیں ۔ ایک تو اسٹبلشمنٹ کا پاور بیس دن بدن سکڑتا جارہا ہے۔ دوسرا اسٹبلشمنٹ کا جمہوری اور عوامی قوتوں کے خلاف سازشیں بے نقاب اور طریقہ واردات افشا ھوتی جارہی ہے۔ تیسرا اس کی جمہوریت دشمن اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں بڑھتی جارہی ہے۔ اس طرح حکمران طبقات کے داخلی اختلافات اور چپقلشیں اقتدار کی راھداریوں اور بند کمروں سے باھر نکل رہی ہے ۔ حکمران پنجابی اشرافیہ کی فوجی اور سیاسی حصے باھم متصادم نظر آرہے ھیں ۔ جس کی وجہ سے پہلی بار پنجاب میں عوامی سطع پر اینٹی اسٹبلشمنٹ جذبات پروان چڑے۔
نفرت اور دشمنی کی بنیاد پر بنائے گئے ریاستی بیانیے قیام پاکستان سے لیکر اب تک قومی اتحاد اور یکجہتی کوفروغ دینے کی بجائے مزید بے اتفاقی اور مختلف قومیتوں ، لسانی گروپوں ،فرقوں ، مسلکوں اور علاقوں میں دوریاں اور نفرت کو جنم دے رہی ہے عجیب بات یہ ہے کہ سیاسی قوتوں کو تو دیوار سے لگایا جارہا ہے مگر عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں ھورہی ہے ۔
حکمران اشرافیہ اور خاص کر پالیسی سازی کا لسانی ، مذھبی یا مسلکی اور نظریاتی بنیاد محدود ھوتی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ریاستی بیانیے ایک مخصوص لسانی گروپ ، فرقے اور کارپوریٹ مفاد کی ترجمانی کر رہی ہے اور ایکسکلوژن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ مختلف لسانی گروپوں اور فرقوں کے ساتھ امتیازی سلوک بڑھ گیا ہے یا ان میں امتیاز یا احساس محرومی کا احساس بڑھ رہا ہے ۔ قومی سلامتی کے بھونڈے اور بھیودہ قسم کے تصورات اور پالیسیاں موجود ہے اور ان پالیسیوں کے فروغ کیلئے دو کارڈ استعمال کئے جاتے ھیں۔ ایک مذھب اور دوسرا انڈیا دشمنی کا۔ اب نیا کارڈ سی پیک بھی آگیا ہے ۔ جو بھی انسانی حقوق اور سماجی انصاف کیلئے اور جمہوری اور قومی حقوق کیلئے آواز آٹھاتا ہے اس کو یا مذھب دشمن یا کافر یا انڈیا کا ایجنٹ اور اب سی پیک کے خلاف سازش قرار دیا جارہا ہے ۔
فرقہ وارانہ اور مسلکی سیاست میں ریاست کا پارٹی بننا ، عسکریت پسندی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال ، شدت پسند اور فرقہ پرست مذھبی قوتوں کی خوشنودی اور سی پیک جیسے منصوبوں میں ملک کے پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کرنے سے پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان حتی کہ گلگت اور بلتستان وغیرہ میں احساس محرومی اور بی چینی بڑھ رہی ہے ۔ جبکہ سندھ کے شہری علاقوں میں سیاسی انجیرنگ اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی منصوبہ بندی کی وجہ سے مہاجر عوام میں بھی غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔ اور پاکستان کی مظلوم قومیتوں ، طبقات اور گروپوں میں شدت پسند خیالات کو شہہ مل رہی ہے ۔ بلوچ تو پہلے ہی سے مسلح مزاحمت کر رہے ھیں مگر ناعاقبت اندیش داخلی اور خارجی پالیسوں اور اقدامات کی وجہ سے اوروں کو بھی اس جانب دھکیلنے کی کوشش ھو رہی ہے۔
نیا پشتون بیانیہ عوام خاص کر شورش زدہ علاقوں کے پشتونوں کو درپیش مشکلات ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے مطالبات کی ترجمانی کرتی ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ نیا پشتون بیانیہ پیش کرنے والے نوجوانوں کا لھجہ اور الفاظ انتہائی سخت ھیں ۔ مگر اس غم وغصہ اور جذباتیت کے پیچھے شورش زدہ علاقوں میں سالوں سے جاری تنگ نظر اور شدت پسند ایجنڈا کی تکمیل کیلئے خود ریاست کی پیدا کردہ عسکریت پسندوں کی عملداری اور فوجی آپریشنوں اور بعد میں ظلم و زیادتیاں ، ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، تلخ تجربات اور مشاہدات ھیں ۔ ان کو دبانے ، ڈرانے دھمکانے یا دھتکارنے کی بجائے ان سے بات چیت اور ان کے مسائل اور مطالبات کو حل کرنا ہے ۔ آہنی ھاتھوں سے نمٹنے کی پالیسی کا نتیجہ یا نقصانات مملکت خداداکستان کی دولخت ھونے میں ایک دفعہ نکل چکا ہے ۔ ریاست کا شہریوں سے رویہ والدین جیسا ھونا چائیے نہ کہ دشمنوں والہ ۔ بچے ھمیشہ جذباتی اور ضدی ھوتے ھیں۔ اور لھجے میں کھبی کبھی باغیانہ پن بھی ھوتا ہے مگر ریاست ان کی ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سن کر ان کو مطمئن کرنی کی کوشش کرتی ہے نہ کہ ان کو دھتکارتی یا دیوار سے لگانے کی کوشش کرتی ہے ۔