آج – ٢٣؍جولائی….
مدیرہ، نثر نگار اور معروف خاتون شاعرہ” نادیہ عنبرؔ لودھی صاحبہ “ کا یومِ ولادت…
نادیہ عنبرؔ لودھی بر طانیہ کے اردو اخبارات سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی لکھاری ہیں۔ جنہیں ادبی ایوارڈ 2017ء سے بر طانیہ میں نوازا گیا۔ جو بچوں اور خواتین کے مسائل پہ لکھتی ہیں۔آپ خواتین اور بچوں کی بے بسی پہ قلم اٹھاتی ہیں۔ اور پاکستان کا روشن چہرہ سامنے لاتی ہیں۔ شاعری کے میدان میں غزل، نظم اور رباعی میں طبع آزمائی کرتی ہیں۔ آپ بر طانیہ کے اخبار "خبریں مانچسٹر یوکے کی پاکستان سے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ہیں۔
پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
خاتون شاعرہ نادیہ عنبرؔ لودھی کے یومِ ولادت پر منتخب کلام بطورِ خراجِ تحسین…
سیم وزر کی کوئی تنویر نہیں چاہتی میں
کسی شہزادی سی تقدیر نہیں چاہتی میں
مکتبِ عشق سے وابستہ ہوں کافی ہے مجھے
دادؔ ِ غالبؔ، سندِ میر نہیں چاہتی میں
فیض یابی تری صحبت ہی سےملتی ہےمجھے
کب ترے عشق کی تاثیر نہیں چاہتی میں
قید اب وصل کے زنداں میں تو کر لے مجھ کو
یہ ترے ہجر کی زنجیر نہیں چاہتی میں
اب تو سپنے میں وہ شخص آتا نہیں ہے عنبرؔ
اب کسی خواب کی تعبیر نہیں چاہتی میں
☆▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔☆
ﻋﺸﻖ ﮐﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ
ﺟﻮ ﻣﺤﺒﺖِ ﺍﺩﺏ ﺁﺩﺍﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﺯﯾﺴﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﭼﺸﻢِ ﻓﺴﻮﮞ ﮐﺎﺭ ﻣﺠﮭﮯ
ﻭﮦ ﻣﺮﮮ ﻋﺸﻖ ﮐﮯ ﺯﺭﺗﺎﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﻣﻌﻨﻮﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺱ ﭘﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﻧﺎ ﮐﮭﻠﯽ
ﻭﮦ ﻣﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺍﻋﺮﺍﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﺗﺠﮫ ﭘﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮﻟﻮﮞ ﮔﯽ ﺍﮎ ﺩﻥ ﺳﺒﮭﯽ ﺍﻭﺭﺍﻕِ ﺟﻤﺎﻝ
ﺗﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺣﺴﻦ ﮐﮯ ﺍﺑﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﮐﯿﺎ ﺑﻨﮯ ﮔﺎ ﺟﻮ ﻧﺎ ﭨﻞ ﭘﺎﺋﯽ ﺑﻼﮰ ﻓﺮﻗﺖ
ﮨﺠﺮ ﺗﻮ ﻭﺻﻞ ﮐﮯ ﺍﺳﺒﺎﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺩﺏ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺑﮭﯽ
ﺩﻝ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺗﺮﮮ ﺁﺩﺍﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
ﺍﺗﻨﺎ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﺍﺳﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﻋﻨﺒﺮؔ ﺳﺐ ﺳﮯ
ﺁﻧﮑﮫ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﮮ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﮯ
نادیہ عنبرؔ لودھی
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ