::: نئی نوآبادیات کا نظریہ کیا ہے؟ :::
نئی نوآبادیات{ neocolonialism} ترقی پذیر دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کے ملوث ہونے کے بعد از نوآبادیاتی ناقدین نے یہ اصطلاح استعمال کی۔ ہے. نئی نو آبادیات {neocolonialism } کے ناقدین سابق نوآبادیاتی طاقتوں کی طرف سے پیدا ہونے والے نئے نوآبادیاتی مسائل، استحصالی رویوں اور موجودہ سابقہ عالمی معیشت کے انصرام اور حکمت عملیوں پر نئے مباحث اور مخاطبےکو رائج کیا۔ بعد از دوسری جنگ عظیم سامراجیت اور نوآبادیاتی قوتوں سے سے آزادی کی تحریکیں شروع ہوئیں۔ 1947 میں ہندوستاں پاکستان ک برطانوی سامراج سے آزادی کے بعد ساٹھ کی دہائی میں 12 افریقی ی ممالک نو آبادیات کے پنجے سے آزاد ہوئے ۔ مگر ان نوابادیاتی قوموں کی آزادی کے بعد سابقہ سامراجی قوتوں نے ان علاقوں سے چلے جانے کے بعد منفقانہ اور نیا سفاک کھیل کھیلا ، جو نئی نوآبادیات کی شکل میں سامنے آیا۔ اور اپنے مقامی مہروں کی مدد سے نو آزاد ممالک میں اپنا خاموش مگر گھناونا کھیل کھیلے ان سابقہ کالونیوں پر اس طور پر معیشت، سیاست اور ثقافت پر کنٹرول برقراررکھا آج کےنئی نوابادیات اس کے آخری اور شاید اس کی سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے.- انیسویں صدی میں مصراس کی ایک عمدہ مثال ہے. جہان پرانے نوآبادیاتی نظام مکمل طور پر چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکا۔ . یہ اب بھی آج ایک بڑا افریقی مسئلہ کی قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن ہوا یہ کہ ان نوآبادیاتی قوتوں نے سلطنت عثمانیہ کے پارہ پارہ ہونے کے بعد مشرقی وسطی میں چھوٹی چحوٹی دیاستیں بنادی۔ دوبئی، شارجہ ابوظہبی،، العین، مسقط جیسی کٹھ پتلی بادشاہی خکومتیں قائم کروادیں۔ ۔ یہ غاصب حکمران نہایت بے شرمی سے اپنے آپ کوجمہوری اور اپنے خاموش نوآبادیاتی تسلط کو خود مختار ملک کہتے ہیں۔ جب دینا میں نئی کالونیوں پیدا کرنے سازشین شروع کیں۔ { Neocolonialism} /نو آبادیات کیا اصطلاح سب سے پہلے گھانا کے سابق صد کوامے نکرومار (1960-66) نے استعمال کی۔ جو سابقہ کالونیوں، افریقی ممالک میں دوسری عالمی جنگ کے بعد آزاد ہوئے۔ جو1963 میں افریقی اتحاد کے چارٹر کے تنظیم کے کی اجلاس میں استعمال کی گئی۔ 1965 میں ان کی کتاب میں نو آبادیاتی اصطلاح استعمال کی. انکرمو {Nkrumah } اس کتابمیں نظریاتی طور پر ترقی یافتہ حوالے سے 1917 میں لینن کے نظریاتی ماڈل کے تحت کے سامراجیت، سرمایہ داری کو معاشرتی۔ سیاسی، معاشئ اور ثقافتی تناظر میں ایک " نوآبادیاتی جنگ" کے صورت میں پیش کی۔ جو انیسویں صدی کی سامراجی باقیات تھیں۔۔ جسکو سیاسی دلائل کی ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات ذہن رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سامراج کو اس اصطلاح کا نام " نو آبادیات" کردیا گیا۔ جو سامراج کی لاتشکیت کے بعد سامنے آئی۔ اور اسی سبب " ماتحت نظریہ" { Dependency theory } ابھر کر سامنے آیا اور بنڈوک کانفرس ہوئی اور غیر وابستہ ممالک کی تنظیم بنی جو نیلے اور سرخ سامراج یا نو آبادیات کے خلاف تھی۔ اس سلسلے میں کوامے انکرومو{Kwame Nkrumah } نے NEO-COLONIALISM THE LAST STAGE OF IMPERIALISM کے عنوان سے کتاب لکھی۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔