دیوی
(ہندو دیومالا)
دیوی یا مہادیوی ۔ شیو کی جوجہ ، ہیم دت کی بیٹی ۔ شیوجی کی مادہ طاقت ظاہر کرنے کے شکتی کی صورت ظاہر ہوتی ہے ۔ پس ایسی صورت میں اس کی حالتیں یا خاصیتیں دو قسم کی ہیں ۔ ایک نرم دل اور دوسری خونخوار یا غضبناک اور خاص کر کالی یعنی دوسری حالت میں پرستش کی جاتی ہے ۔ دیوی کے لحاظ سے اس کے اوصاف و افعال شکل کے بہت سے نام ہیں ۔ لیکن شہرت اور صحت کے ساتھ ان سب ناموں کا استعمال نہیں ہوتا ہے ۔
بحالت نرم دل ہونے کی صورت میں دیوی کے نام اما یعنی روشن اور خوبصورت ، گوڑی یعنی زرد اور چمکیلی ، پاوتی ، کوہستانی پیدائش ، ہماوتی یعنی ماں کے نام سے یہ نام پڑا ، لتھگبن ماتا یعنی دنیا کی ماں ، بہوانی یعنی غضبناک صورت میں ، درگا ، یعنی غیر وصل پزیر یعنی کالی شیاما یعنی سیا رنگ ، چنڈی یا چنڈکا یعنی غضبناک اور خونخوار ، بھیروی یعنی خوفناک یعنی ایسی حالت اور شکل میں دیوی کی حصول مہربانی کی تمنا پر تنتر شاستر کے مطابق اس کی پرستش کی جاتی ہے ۔
دیوی کے دس ہاتھ ہیں اور ہر ایک ہاتھ میں ہتھیار پکڑے ہوئے ہیں ۔ دوگا کی صورت میں یہ خوبصورت زرد رنگ کی عورت سواری چیتا ، خونخوار اور غضبناک حالت میں کالی یا کالکا کی صورت سیا رنگ مہیب اور خوفناک شبہیہ خون آلودہ ، سانپوں کا حلقہ زیب تن ، انسانی سروں اور کھوپڑیوں کی مالا گلے میں ڈالی ہوئی نہایت ڈاؤنی اور دہشت انگیز شکل ہوتی ہے ۔ وندیا داسنی یعنی کہ وندیا کی داسی ۔ باشندہ مرزاپور کے قریب جہاں پر کوہ دندی دریائے گنگا سے ملتا ہے وہاں اس کا مندر ہے جہاں اس کی پرستش کی جاتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی مورتی کے سامنے خون خشک نہیں ہونا چاہیے ۔ چندی مہاتم میں ہے اس نے بہت سے اسروں اور دیتوں کو قتل کیا اور اس وجہ سے اسے درگا ، وش پھچا، سنکھ داہنی ، بہیش پرونی ، جگدھار تری ، کالی ، مکت کیشی ، تارا ، جہن ستا اور جگدگوڑی کے خطابات دیئے گئے ۔
شیوجی کے دیئے ہوئے کچھ نام یہ بھیروی ، بھگوتی ، ایشیانی ، ایشوری ، کالنجری ، کپالی ، کوشکی ، کرانی ، مہیشوری ، مرڈا ، مریڈانی ، ردورانی ، سراولی ، شیوا ، میتربمکی وغیرہ ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کو اورجا ، گرجا ، کوجا ، دکش ، دختردکش وغیرہ کے نام سے بھی پکارا جاتا ۔
اس کے علاوہ اس کے ناموں میں کنیا یعنی کنواری ، کنیا کنواری یعنی جوان لڑکی ، امبکا یعنی ماں ، آدرا یعنی سب سے جوان ، اننتا متیا یعنی قائم دائم ، آریا یعنی عمدہ ، رجیا یعنی فاتح ، روھی یعنی دولت ، ستی یعنی نیک ، دکشنا یعنی راست والی ، پنگا یعنی سیاہ ، کھرپوری یعنی داغ ، مانشاندار ، مہرمری یعنی مکھی ، کوٹری یعنی برہنہ ، پدم لانچھلا یعنی کنول کے پھول سے تمیز کی جانے والی ، سرو منگلا یعنی ہر وقت خوش رہنے والی ، شاکمبری یعنی ساگ پات کھانے والی ، شو دولی ، شو کی قاصد اور سنکھ رتہی یعنی شیر سوار ۔
ریاضت کے لحاظ سے دیوی کے نام یہ ہیں ۔ اپرنا ، کاتیانی ، بھوت نائیکی یعنی بھوتوں کی سردار ، گن نائیکی یعنی گنوں کی رہنما ، وغیرہ ۔ اس کے علاوہ کام آکشی ، کام آکشیا یعنی یعنی مست آنکھ والی یہ رحم کی حالت میں مگر غضب نام اور وحشی حالت مٰن بہدر کالی ، بہیم دیوی ، چامنڈا ، ہاکالی ، مہاماری ، مہاسری ، ماملگی ، رجسی ، رکت دنتی یعنی یعنی سرخ خون کے دانتوں والی ۔ ڈاکنی کالی کی مدد گار ہے اور اس کی خوراک انسانوں کا گوشت ہے ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔