کہتے ہیں کہ خدا جب کسی کو نوازنے پر آتا ہے تو گھورے کے ڈھیر پر بھی اس کو نواز دیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ سری لنکا کی ان گلوکارہ یوھانی کے ساتھ بھی ہوا ہے جن کا گایا ہوا سنہالی زبان کاگانا “مانیکے مگے ھِتھے” (Manike mage hithe) ایسا وائرل ہوا کہ اس کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب افراد دیکھ چکے ہیں اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ یوں ایک چھوٹے سے جزیرے کی یہ غیر معروف گلوکارہ آجکل موسیقی کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئ ہے۔
مجھے اس لڑکی کے گانے میں کچھ خاص نہیں لگا البتہ ان کے گائے اس گانے کی آواز اور انداز کی ایک خوبی ہے جو ان کے اس گانے کو خاص طور پر مردوں کے لئے پُر کشش بناتی ہے ۔ میں نے جتنے بھی افراد سے اس گانے کو نہ سمجھنے کے باوجود بار بار سننے اور پسند کرنے کی وجہ پوچھی تو سب کا ایک ہی جواب تھا کہ پتہ نہیں اس کی آواز میں ایسا کیا ہے جو بار بار سننے کو دل کرتا ہے۔ آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ کیا ہے؟ وہ ان کی سوئ سوئ بھرائ ہوئ خمار آلود ( Husky Toned) سوفٹ ھلکی سانسوں اور کم تعدد
( low pitched ) والی آواز ہے۔
( Husky toned low pitched soft voice)
بھرائ ہوئ یا ھسکی ٹون خمار آلود آواز کو دنیا بھر میں ایک انتہائ جنسی کشش والی آواز کہا اور سمجھا جاتا ہے۔ اکثر ایف ایم ریڈیو پر رات کے پروگرام کرنے والے DJs بھی اپنی آواز کو ( husky) بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خواتین بھی ھسکی مردانہ آواز میں بہت جنسی کشش محسوس کرتی ہیں لیکن مردوں کے لئے ھسکی زنانہ آواز ان کے جنسی جذبات برانگیختہ کرنے کے لئے آگ پر پٹرول کا کام کرتی ہے۔ یہی آواز اور انداز یوھانی نے بھی اس گیت میں اپنایا ہے اور دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد افراد کے دلوں کی دھڑکن بن گئ ہیں۔
28 سالہ یوہانی ڈیلوکا ڈی سلوا، جسے یوہانی کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک سری لنکن گلوکار، نغمہ نگار، ریپر، میوزک پروڈیوسر، اور یوٹیوبر ہے۔ وہ TikTok پر بھی مشہور ہیں اور موسیقی کے آلات کی درآمدات اور برآمدات کی ایک کاروباری خاتون ہیں۔ اس نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز بطور یوٹیوبر کیا۔ وہانی 30 جولائی 1993 کو کولمبو، سری لنکا میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک سابق فوجی افسر میجر جنرل پرسنا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ ڈینیتھی ڈی سلوا کی بیٹی ہیں جو سری لنکن ایئر لائنز میں کیبن کریو کی سابق رکن ہیں۔
یوھانی نے اپنا میوزک کیرئر 2019 میں یوٹیوب سے شروع کیا اور دوسال کے عرصے میں شہرت کی بلندی کو چھولیا۔ لیکن آجکل دنیا اور زندگی جتنی تیز
ہوگئ ہے اتنی ہی سرعت سے عروج اور زوال بھی وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ آپ کو انڈیا کے دھنوش کا وائے دس کولاویری ( why this Kolaveri) یاد ہوگا جس نے چند دنوں میں دنیا بھر میں شہرت اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئے تھے لیکن آج وہ گانا ایک بھولی ہوئ داستان بن چکا ہے۔ شاید ایسا ہی کچھ یوھانی کے ساتھ بھی ہو لیکن ابھی فی الحال تو آپ بھی گائیے اور جھومئے اس دھُن پر۔
مانیکے مگے ہِتھے! نیرئیے نمبے ناگے!
یہ اورجنل سونگ لیریکس
Manike mage hithe
Muduwe nura hangum yawi
Awilewi
Neriye numbe naage
Maage net eha meha yawi
Sihiwewi
Ma hitha langama dawatena
Huru Pemaka Patalena
Ruwa nari
Manahari
Sukumali numba thama
Hitha lagama dawatena
Huru pemaka patalena
Ruwa nari
Manahari
Sukumali numba thama
Manike mage hithe
Lagta nasha tera chad hi gya
Dil pe ye mere utar hi gaya
Rehne laga hu mai madhosi me
Pyar me tere mai padd hi gaya
Pyar me padd ke mai pagal hua
Dil mera deko ye ghayal hua
Dil me basaya hai apna banaya hai
Tere liye khudse ladd bhi gaya
Haa! Tu hai jeene ki wajah
Bin tere ni jeena
Ru wa nari
Mann hari
Sukumali numba thama
Tu hai jeene ki wajah
Bin tere ni jeena
Ru wa nari
Mann hari
Sukumali numba thama
Manike mage hithe
Muduwe nura hangum yawi
Awilewi
Neriye numbe naage
Maage net eha meha yawi
Sihiwewi
Ma hitha langama dawatena
Huru Pemaka Patalena
Ruwa nari
Manahari
Sukumali numba thama
Hitha lagama dawatena
Huru pemaka patalena
Ruwa nari
Manahari
Sukumali numba thama
Manike mage hithe
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...