(Last Updated On: )
تاریخ ولادت 11 نومبر 1888
تاریخ وفات : 22 فروری 1958
احمد علی برقی اعظمی
شخصیت آزاد کی تھی مرجع اہل نظر
ان کو حاصل تھا جہاں میں عز و جاہ و کر وفر
ہے ” غبار خاطر ” ان کے فکر و فن کی ترجمان
ان کے رشحات قلم ہیں مظہر علم و ہنر
ان کی عظمت کے نشاں ہیں ” الہلال ” و ” البلاغ ”
جس میں ہیں اردو صحافت کے سھی لعل و گہرے
“ترجمان القرآں ” ہے ان کی بصیرت کی گواہ
ان کی اردو فارسی عربی پہ تھی گہری نظر
شخصیت پر ان کی ہے اقبال کا صادق یہ قول
ہوتے ہیں پیدا بڑی مشکل سے ایسے دہدہ ور
ان کی تقریروں سے عصری آگہی ہے ہمکنار
ان کی تحریریں ہیں اک آٸینہ نقد و نظر
اس صدی کی تھے وہ برقی شخصیت تاریخ ساز
ان کا فن آٸینہ ایام میں ہے جلوہ گر