٭… تاریخی واقعات
9اپریل 1946ء۔قرارداد دہلی منظور ہوئی۔23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں جو مشہور قرارداد منظور کی تھی اور جسے بعدازاں قرارداد پاکستان قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں 1946ء تک خاصا ابہام پایا جاتا تھا۔ کیونکہ اس قرارداد میں آزاد مسلم ریاستوں کا تصور پیش کیا گیا تھا اور ایک واحد ریاست پاکستان کا خیال تک بھی اس قرارداد میں دور دور تک موجود نہ تھا۔ چنانچہ جب اپریل 1946ء میں دہلی میں مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب ارکان کا کنونشن، قائداعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت منعقد ہوا تو اس میں مشہور و معروف مسلم لیگی لیڈر جناب حسین شہید سہروردی کی تجویز پر ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں منجملہ دیگر امور کے یہ بھی واضح کردیا گیا تھا کہ پاکستان ایک واحد مقتدر ریاست ہوگی۔ یہ قرارداد تاریخ میں قرارداد دہلی کے نام سے مشہور ہوئی۔ اس قرارداد کے ذریعہ مسلم لیگ کی سرکاری دستاویزات یا قراردادوں میں پہلی مرتبہ لفظ ’’پاکستان‘‘ استعمال کیا گیا۔ اس قرارداد دہلی کے الفاظ یہ ہیں۔ ’’ہندوستان کے شمالی مشرق میں بنگال اور آسام، شمال مغرب میں پنجاب،صوبہ سرحد، سندھ اور بلوچستان یعنی پاکستان کے علاقے جہاں مسلمانوں کو غالب اکثریت حاصل ہے وہاں واحد مقتدر آزاد مملکت کی تشکیل کی جائے اور اس امر کا واضح اعلان کیا جائے کہ پاکستان کا قیام بلاتاخیر عمل میں لایا جائے گا‘‘۔ قرارداد دہلی کی منظوری اور اشاعت سے ایک طرف تو اعتراضات ختم ہوگئے دوسری طرف قرارداد لاہور کی تکمیل ہوگئی۔ یہ تاریخی قرارداد 9 اپریل 1946ء کو منظور کی گئی تھی۔
9 اپریل 1951ء۔ لندن میں پاکستان کے کھلاڑی ہاشم خان نے مصر کے کھلاڑی محمود الکریم کو 5-9‘9۔صفر اور 9۔صفر سے ہرا کر پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہاشم خان نے سات برس پہلے بمبئی میں آل انڈیا اسکواش چیمپین شپ اور دوبرس پہلے 1949ء میں پاکستان چیمپین شپ جیتی تھی۔ ہاشم خان 1958ء تک اسکواش کے اُفق پر چھائے رہے۔ اس دوران انہوں نے صرف ایک مرتبہ (روشن خان سے) شکست کھائی اور سات مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
9 اپریل1986ء۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 09 اپریل 1986 سے 09 نومبر 1988 تک پاک بحریہ کے دسویں سربراہ رہے۔ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1934ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 1959ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کیے۔ 9 اپریل 1986ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور9 نومبر 1988ء تک اس عہدے پر اور بعد ازاں Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee کے عہدے پرفائز رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی سوانح عمری انگریزی زبان میں Truth Never Retires کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔
9 اپریل 2001ء۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد میں نویں سیف گیمزکی پری لانچنگ کے موقع پردو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر نویں سیف گیمز کا لوگوبنا تھا اور انگریزی میں RISING ABOVE 9 SAF GAMES ISLAMABAD 2001 ء کے الفاظ تحریر تھے۔چار چار روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن سیف گیمز سکریٹیریٹ نے فراہم کیا تھا۔
9 اپریل2004ء۔ پرتگال کی سپریم کورٹ نے ہندوستان کے کئی فوجداری مقدمات میں مطلوب ابو سالم کے ہندوستان حوالگی سے متعلق حکم پر دوبارہ غور و خوض کرنے کے لئے کہا۔
9 اپریل2009ء۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں تین بلوچ رہنماؤں بلوچ نیشنل موومنٹ کے صدر غلام محمد بلوچ کو دو ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا۔
٭… پیدائش :
9 اپریل1336ء ۔امیر تیمور تمر لین بمعروف تیمور لنگ، تیموری سلطنت کا (9 اپریل 1370ء تا 14 فروری 1405ء) بانی حکمران (وفات: 14 فروری 1405ء)
9 اپریل1835ء۔ لیوپولڈ دوم، بیلجیم کا (1 جولائی 1885ء تا 15 نومبر 1908ء) بادشاہ (وفات: 17 دسمبر 1909ء)
9 اپریل1872ء ۔لیون اینڈریئے بلوم، فرانسیسی یاست دان، سفارت کار، ادبی تنقید نگار، صحافی، فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اور فرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم (وفات: 30 مارچ 1950ء)
9 اپریل1883ء۔ محمد نادر شاہ، بارکزئی خاندان سے تعلق رکھنے والے (16 اکتوبر 1929ء تا 8 نومبر 1933ء) چوتھا شاہ افغانستان۔ (وفات: 8 نومبر 1933ء)
9 اپریل1937ء ۔منیر نیازی، تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی یافتہ پاکستانی شاعر و نغمہ نگار۔ منیر نیازی مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو کے 13 اور پنجابی کے 3 شعری مجموعے یادگار چھوڑے جن میں اس بے وفا کا شہر‘ تیز ہوا اور تنہا پھول‘ جنگل میں دھنک‘ دشمنوں کے درمیان شام‘ سفید دن کی ہوا‘آغاز زمستاں میں دوبارہ، سیاہ شب کا سمندر‘ ماہ منیر‘ چھ رنگین دروازے‘ ساعت سیار، پہلی بات ہی آخری تھی، ایک دعا جو میں بھول گیا تھا، محبت اب نہیں ہوگی اور ایک تسلسل کے نام شامل ہیں جبکہ ان کی پنجابی شاعری کے مجموعے چار چپ چیزاں‘ رستہ دسن والے تارے اور سفردی رات کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔انہوں متعدد فلموں کے نغمات بھی تحریر کئے جو بے حد مقبول ہوئے۔ منیر نیازی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا۔26 دسمبر 2006ء کومنیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں قبرستان ماڈل ٹائون کے بلاک میں آسودۂخاک ہیں۔
9 اپریل1936ء ۔غسان کنفانی، فلسطینی مصنف، ڈراما نویس، افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور آزادیٔ فلسطین کے پاپولر فرنٹ (PFLP) کے رہنما، 8 جولائی 1972ء غسان کنفانی کو اسرائلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے بیروت، لبنان میں کار بم دھماکے میں ہلاک کر دیا ۔(وفات: 8 جولائی 1972ء)
9 اپریل1945ء۔ عبد القادر بلوچ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فوجی جرنیل و مسلم لیگ (ن) کے سیاستدان، (یکم فروری 2003ء تا 11 اگست 2003ء) 18ویں گورنر بلوچستان
9 اپریل1948ء ۔جیا بہادری بچن، بھارتی اداکارہ، سیاستدان، امیتابھ بچن کی بیوی اور ابھیشیک بچن کی ماں
9 اپریل1955ء۔ ثمینہ پیرزادہ، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ و ہدایتکارہ
9 اپریل1959ء ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار پیروانی، پاکستانی سیاستدان، (9 جنوری 1988ء تا 27 جولا?ئی 1992ء) میئر کراچی، ایم کیو ایم (پاکستان گروپ) کے سابق چیئرمین، حلقہ این اے۔249 کراچی سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں ۔
9 اپریل1971ء۔ جاک ولینوو، کینیڈین کار ریس ڈرائیور، فارمولا ون (1997ء) کے فاتح ڈرئیور
9 اپریل1988ء ۔سوَرا بھاسکر، بھارتی فلمی اداکارہ
٭… وفیات:
9 اپریل491ء ۔زینو، قسطنطین بادشاہ
9 اپریل1024ء۔ تھیو فیلاکٹس، رومن کیتھولک پوپ بمعروف پوپ بینیڈکٹ ہشتم (18 مئی 1012ء تا 9 اپریل 1024ء) پوپ (پیدائش: 980ء)
9 اپریل1024ء۔ ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبد اللہ بن موسیٰ خسروجردی بیہقی خراسانی بمعروف امام بیہقی، خلافتِ عباسیہ سے تعلق رکھنے والے محدث و مفسر (پیدائش: 1 ستمبر 944ء)
9 اپریل1483ء ۔ایڈورڈ چہارم، خاندانِ یورک سے تعلق رکھنے والا (4 مارچ 1461ء تا 3 اکتوبر 1470ء)دوبارہ (11 اپریل 1471ء تا 9 اپریل 1483ء) شاہ انگلستان (پیدائش: 28 اپریل 1442ء)
9 اپریل1626ء۔ فرانسز بیکن، برطانوی وکیل، منصف، فلسفی و سیاستدان (پیدائش: 22 جنوری 1561ء)
9 اپریل1980ء۔ محمد باقر الصدر، عراقی شیعہ عالم، فلسفی اور حزب اسلامی دعوت کے بانی۔ جنہیں صدام حسین کے دَور ِحکومت میں پھانسی دی گئی۔ (پیدائش: 1 مارچ 1935ء)
9 اپریل2009ء ۔شکتی سامنت، بھارتی فلمساز اور ہدایت کار (پیدائش: 13 جنوری 1926ء)
٭٭٭
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...