عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٩٩ واں دن
● 1769ء برمیوں نے ایوتھایا سلطنت پر قبضہ کر لیا۔
● 1241ء جنگ لائگنٹز میں منگولوں نے پولینڈ اور جرمن افواج کو ہرا دیا۔
● 1667ء پہلی عوامی آرٹ کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئی۔
● 1669ء مغل بادشاہ اورنگ زیب نے تمام ہندو اسکولوں اور مندروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا
● 1918ء لٹویا نے آزادی کا اعلان کیا۔
● 1940ء دوسری جنگ عظیم میں ڈوئچ لینڈ (جرمنی) نے ڈنمارک اور ناروے پر حملہ کر دیا۔
● 1945ء امریکی ایٹمی انرجی کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔
● 1953ء وارنر برادرز نے ’ہاؤس آف ویکس ‘ کے عنوان سے پہلی ۳؍ڈی فلم کی نمائش کی۔
● 1955ء امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
● 1956ء ہند و پاک فوج کے درمیان کچھ کے رن میں جنگ ہوئی۔
● 1967ء بھارت میں بوئنگ 737 نے پہلی پرواز بھری۔
● 1972ء روس اور عراق نے دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
● 1973ء ہالینڈ نے ویتنام کو تسلیم کیا۔
● 1982ء سوویت یونین اور عراق نے دوستانہ معاہدے پر دستخط کئے۔
● 1988ء امریکہ نے پنامہ پر اقتصادی پابندی عائد کی۔
● 1991ء جارجیا نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔
● 2002ء بحرین میں خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں شامل کیا گیا۔
● 2003ء عراق میں باتھ حکومت کا اختتام ہو گیا۔
● 2004ء پرتگال کی سپریم کورٹ نے ہندوستان کے کئی فوجداری مقدمات میں مطلوب ابو سالم کے ہندوستان حوالگی سے متعلق حکم پر دوبارہ غور و خوض کرنے کے لئے کہا۔
● 2005ء برطانیہ کے پرنس چارلس کی شادی کیمیلا کے ساتھ ہوئی۔
● 2008ء نیپال میں آئین ساز اسمبلی کے لئے ووٹنگ شروع ہوئی۔
● 2009ء بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں تین بلوچ رہنماؤں بلوچ نیشنل موومنٹ کے صدر غلام محمد بلوچ کو دو ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا۔
● 2013ء فرانسیسی سینیٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے لئے بل پر منظوری دی۔
● 2020ء سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور جاسوسی کرنے پر پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
● 2020ء کورونا وائرس کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 542 افراد، سپین میں 748، فرانس میں 541، کینیڈا میں 632، برطانیہ میں 938، امریکہ میں 2032 اور پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ولادت :
۔""""
● 1336ء امیر تیمور تمر لین بمعروف تیمور لنگ ، تیموری سلطنت کا (9 اپریل 1370ء تا 14 فروری 1405ء) بانی حکمران (وفات: 14 فروری 1405ء)
● 1835ء لیوپولڈ دوم ، بیلجیم کا (1 جولائی 1885ء تا 15 نومبر 1908ء) بادشاہ (وفات: 17 دسمبر 1909ء)
● 1872ء لیون اینڈریئے بلوم ، فرانسیسی یاست دان، سفارت کار، ادبی تنقید نگار، صحافی ، فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اور فرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم (وفات : 30 مارچ 1950ء)
● 1883ء محمد نادر شاہ ، بارکزئی خاندان سے تعلق رکھنے والے (16 اکتوبر 1929ء تا 8 نومبر 1933ء) چوتھا شاہ افغانستان ۔ (وفات : 8 نومبر 1933ء)
● 1903ء گریگوری پنکس ، امریکی ماہر حیاتیات و استاد جامعہ (وفات : 22 اگست 1967ء)
● 1937ء منیر نیازی ، تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی یافتہ پاکستانی شاعر و نغمہ نگار (وفات : 26 دسمبر 2006ء)
● 1936ء غسان کنفانی ، فلسطینی مصنف، ڈراما نویس، افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور آزادیٔ فلسطین کے پاپولر فرنٹ (PFLP) کے رہنما، 8 جولائی 1972ء غسان کنفانی کو اسرائلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے بیروت، لبنان میں کار بم دھماکے میں ہلاک کر دیا (وفات : 8 جولائی 1972ء)
● 1945ء عبد القادر بلوچ ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فوجی جرنیل و مسلم لیگ (ن) کے سیاستدان ، (یکم فروری 2003ء تا 11 اگست 2003ء) 18ویں گورنر بلوچستان
● 1948ء جیا بہادری بچن ، بھارتی اداکارہ، سیاستدان، امیتابھ بچن کی بیوی اور ابھیشیک بچن کی ماں
● 1954ء جے رام رمیش ، بھارتی سیاست دان اور ماہر معیشت
● 1955ء ثمینہ پیرزادہ ، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ و ہدایتکارہ
● 1959ء ڈاکٹر محمد فاروق ستار پیروانی ، پاکستانی سیاستدان ، (9 جنوری 1988ء تا 27 جولائی 1992ء) میئر کراچی ، ایم کیو ایم (پاکستان گروپ) کے سابق چیئرمین ، حلقہ این اے۔249 کراچی سے رکن قومی اسمبلی
● 1971ء جاک ولینوو ، کینیڈین کار ریس ڈرائیور ، فورملا ون (1997ء) کے فاتح ڈرئیور
● 1976ء رانا عمر نذیر خان ، پاکستانی سیاست دان ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پنجاب کے حلقہ این اے۔99 (NA-99 (Gujranwala-V) سے (1 جون 2013ء تا 31 مئی 2018ء) ممبر قومی اسمبلی پاکستان
● 1988ء سوَرا بھاسکر ، بھارتی فلمی اداکارہ
● 1990ء کرسسٹین جیمز سٹیورٹ ، امریکی فلمی اداکارہ، جو فلم ٹویلائٹ کی سیریز میں بیلا سوان کے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں۔
وفات :
۔"""
● 491ء زینو ، قسطنطین بادشاہ
● 1024ء تھیو فیلاکٹس ، رومن کیتھولک پوپ بمعروف پوپ بینیڈکٹ ہشتم (18 مئی 1012ء تا 9 اپریل 1024ء) پوپ (پیدائش: 980ء)
● 1024ء ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبد اللہ بن موسیٰ خسروجردی بیہقی خراسانی بمعروف امام بیہقی ، خلافتِ عباسیہ سے تعلق رکھنے والے محدث و مفسر (پیدائش: 1 ستمبر 944ء)
● 1483ء ایڈورڈ چہارم ، خاندانِ یورک سے تعلق رکھنے والا (4 مارچ 1461ء تا 3 اکتوبر 1470ء اور دوبادہ (11 اپریل 1471ء تا 9 اپریل 1483ء) شاہ انگلستان (پیدائش : 28 اپریل 1442ء)
● 1626ء فرانسز بیکن ، برطانوی وکیل، منصف، مصنف، فلسفی و سیاستدان (پیدائش : 22 جنوری 1561ء)
● 1959ء فرینک لائڈ رائٹ ، امریکی معمار (پیدائش : 8 جون 1867ء)
● 1980ء محمد باقر الصدر ، عراقی شیعہ عالم، فلسفی اور حزب اسلامی دعوت کے بانی۔ جنہیں صدام حسین کے دور حکومت میں پھانسی دی گئی ۔ (پیدائش : 1 مارچ 1935ء)
● 2009ء شکتی سامنت ، بھارتی فلمساز اور ہدایت کار (پیدائش : 13 جنوری 1926ء)
تعطیلات و تہوار :
۔"""""""""""
● بہائی مذہب کا تہوار جلال