آج جنید جمشید کی حمدودعا سے آغاز کیا۔
الہٰی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فُقر ہوں،عجزو ندامت لے کے آیا ہوں
اس کے بعد صدیق اسماعیل کی یہ نعت بار بار سنی۔
یا رسول اللہ ترے در کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام
صدیق اسماعیل کے نام سےذہن عارفہ صدیقی کی طرف چلا گیا۔اس کی حمد “تیری شان جل جلالہ” آسانی سے مل گئی ۔عارفہ صدیقی جب ٹی وی،تھیٹر اور فلم کی مقبول ترین سٹار تھی اور مجھ جیسے لاکھوں نوجوانوں کے دل کی دھڑکن تھی تب مقبولیت کے عروج پر اس نے سب کچھ چھوڑ کر خود سے تیس سال بڑی عمر کے موسیقار استاد نذر حسین سے شادی کر لی۔تب عارفہ صدیقی 25 برس کی تھی۔26 سال تک عارفہ صدیقی نے یہ رشتہ پوری محبت اور وفا کے ساتھ نبھایا ۔استاد نذر حسین کی وفات کے بعد کچھ عرصہ صدمے میں رہنے کے بعد عارفہ صدیقی نے خود سے 25 سال کم عمر نوجوان تعبیر سے شادی کی ہے۔۔۔عارفہ صدیقی کی دونوں شادیاں اس کی عارفانہ بصیرت کا ثبوت ہیں ۔اور بندہ بے اختیار پکار اُٹھتا ہے۔”تیری شان جل جلالہ”.۔۔۔۔۔۔ویسے یہاں یہ وضاحت کر دوں کہ دراصل عارفہ صدیقی مجھے اس لئے اچھی لگتی تھی کہ وہ میری ایک دوست جیسی شباہت دیتی تھی۔
ایک زمانے کے مقبول ترین نعت خوانوں میں اعظم چشتی کا نام بھی گونجتا تھا۔ان کی ایک نعت آج سنی۔
ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے
بیٹھا ہے چٹائی پہ مگر عرش نشیں ہے
آج ایک انوکھا سلام سنا۔۔۔کلپنا پاٹوواری (kalpana patowary) نام کی ایک فوک سنگر جو اپنے دائرہ ء کار میں خاصی مقبول ہیں ۔انہوں نے یانبی سلام علیک کو بڑے اچھے طریقے سے پڑھا اور پورا مجمع خوشی سے سرشار کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
یہ سلام بے شمار نعت خواں گا چکے ہیں ۔آج میں نے یہ سلام عابد رؤف قادری کی آواز میں سنا۔بہت اچھا لگا۔۔۔بار بار سنا۔
پھرمظفر وارثی کے شاعرانہ لحن میں ان کا کلام سنا۔ان کی اس نعت نے بہت مزہ دیا۔
مِرا پیمبر عظیم تر ہے
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
آخر میں ان احباب کا بے حد شکریہ جو اس رمضان ڈائری کے لئے مجھے حمد،نعت،دعا،مناجات وغیرہ کی نشاندہی کرنے لگے ہیں ۔ان کے تعاون سے ہی رمضان شریف میں یہ سلسلہ جاری رکھ سکوں گا۔سو جو احباب بھی مجھے نجی طورپر متعلقہ وڈیوز کے لنک بھیجتے رہیں گے۔۔کسی قریبی ڈائری میں ان سب کا نام بنام شکریہ ادا کروں گا۔ اور جب یہ سب کچھ کتابی صورت میں شائع ہوگا تو ہر روز جو کمنٹ کئے جاتے ہیں آپ سب کے وہ تاثرات بھی کتاب میں شامل کروں گا۔ان شاءاللہ
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...